لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کے لئے انقلابی قدم ثابت ہو گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، اور فری لانسنگ جیسے کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری لانسرز کی آئی ٹی کورسز سرٹیفیکیشن کرائی جا رہی ہے۔ سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے روایتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔ وزیرعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا منفرد نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں۔ جس کے ٹوئن ٹاور اسی سال مکمل کر لئے جائیں گے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پلگ اینڈ پلے کال سینٹر ہب بھی قائم ہو گا۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نوجوانوں کو آئی ٹی ایجوکیشن اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی سطح کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں کیمپس قائم کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن سے نوجوانوں کو خود مختاری، ترقی، اور کامیابی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سرگودھا میں بے کس خواتین پر تشدد میں ملوث بس ڈرائیو اور کنڈیکٹر کوگرفتارکر لیا گیا۔ جھارویاں کے دیہی علاقے میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹرنے کرایہ کے تنازع پر خواتین سے جھگڑا کیا۔ بس ڈرائیور شوکت اور کنڈیکٹر شمشیر نے خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بے بس خواتین روتے ہوئے مدد کی درخواست کرتی نظر آتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی نگرانی میں جھاوریاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، کسی سطح پر کسی قسم کا تشدد قابل برداشت نہیں۔ بسوں میں سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت اور احترام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ قبل ازیں نوازشریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو رخصت کیا۔ نوازشریف نے مریم نواز کو گلے لگا کر ڈھیروں دعائیں دیں۔ نوازشریف نے سارے وفد کی خیریت اور مقبول عمرے کے لئے دعا کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہدرہ میں ڈور پھرنے سے بچی کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ گلے میں ڈور پھرنے کے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف ا ئی ٹی سٹی مریم نواز شریف ا ئی ٹی سٹی میں نوازشریف نے نوجوانوں کو نے کہا کہ شریف نے رہے ہیں

پڑھیں:

وزیراعظم کے کامیاب بیرونی دورے کے ثمرات جلد نظرآئینگے :رانا مبشر اقبال

لاہور (نیوز رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ اقتدار سنبھالتے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جسکی بدولت دینا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پبلک افیرز رانا مبشر اقبال نے اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے کامیاب بیرونی دورے کئے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو حاصل ہو گئے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں سے بیلاروس میں ایک لاکھ 50 ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ حکومت کی کامیاب پالیسوں کی بدولت ڈوبتی ہوئی معیشت اپنے پاؤں کھڑی ہو چکی ہے۔ بیلاروس میں جہاں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا وہاں ہی کئی میگا پراجیکٹس پر دستخط ہوئے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • وزیراعظم کے کامیاب بیرونی دورے کے ثمرات جلد نظرآئینگے :رانا مبشر اقبال
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • کراچی: بے روزگار نوجوانوں کیلئےبڑی خوشخبری ،50 ہزار نوکریاں تیار