خلا میں نو ماہ پھنسے رہنے کے بعد ناسا کے خلاباز زمین پر محفوظ واپس
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) ناسا کے خلاباز بیری "بچ" ولمور اور بھارتی نژاد سنیتا ولیمز نو ماہ سے بھی زائد عرصے سے خلا میں پھنسے ہوئے تھے، جو منگل کے روز زمین پر واپس پہنچ گئے۔
منگل کے روز شام کے وقت اسپیس ایکس کیپسول فلوریڈا کے ساحل پر آہستہ آہستہ نمودار ہوا اور پھر اترنے کے لیے پیراشوٹ فضا میں تعینات کیے گئے۔
خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں کی واپسی کی راہ ہموار
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین تک 17 گھنٹے کے سفر کے بعد خلائی جہاز خلیج میکسیکو کی لہروں سے ٹکرایا، تو گراؤنڈ پر موجود ٹیمیں خوشی سے جھوم اٹھیں۔
اس عملے میں امریکہ کے خلاباز نک ہیگ اور روس سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر گوربونوف بھی شامل ہیں، جنہیں اترنے کے بعد صحت کی جانچ کے لیے ہیوسٹن میں ناسا کے خلائی مرکز لے جایا جائے گا۔
(جاری ہے)
ناسا کے خلابازوں نے آخر کار خلائی اسٹیشن کو الوداع کہااس سے متعلق لائیو فوٹیج میں خلابازوں کو ہنستے، گلے لگاتے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے روانہ ہونے سے پہلے اسٹیشن پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ تصویریں بناتے ہوئے دکھایا گیا۔
ماہرین فلکیات نے معلوم کائنات کا سب سے بڑا ڈھانچہ دریافت کر لیا
اس کے بعد انہیں اسپیس ایکس کے ایک کیپسول کے اندر بند کر دیا گیا۔
انہوں نے دوبارہ داخل ہونے والے سوٹ، بوٹ اور ہیلمٹ پہنے اور پھر دو گھنٹے تک آخری پریشر کے لیے کمیونیکیشن اور سیل کا ٹیسٹ کیا گیا۔چار افراد پر مشتمل عملہ باضابطہ طور پر ناسا کے کریو 9 گردش خلاباز مشن کا ایک حصہ تھا۔
کیپسول کے اندر سے کمانڈر نک ہیگ نے کہا، "کریو-9 اب گھر جا رہا ہے۔"
ہیگ نے مزید کہا کہ "انسانیت کے فائدے" کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے حصے کے طور پر "اسٹیشن کو گھر کہنا ایک اعزاز کی بات ہے۔
"کیا ناسا سورج کے قریب ترین پہنچنے کی ایک نئی تاریخ رقم کرنے کو ہے؟
طویل مشن جو سیاسی تماشے میں بدل گیاناسا کے دو تجربہ کار خلابازوں اور امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ ٹیسٹ پائلٹس کو گزشتہ جون میں اسٹار لائنر کے پہلے عملے کے طور پر خلا میں بھیجا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر یہ مشن صرف چند دن پر ہی محیط تھا۔ تاہم اسٹار لائنر کے ایندھن سسٹم میں مسائل کی وجہ سے ان کی وطن واپسی متعدد بار التوا کا شکار ہوئی، جس کی وجہ سے ناسا نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اب اسپیس ایکس کے ایک کرافٹ کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے۔
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
اس کی وجہ سے خلا باز ولمور اور سنیتا ولیمز کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر معیاری چھ ماہ طویل قیام زیادہ دیر تک کھنچتا رہا اور ان دونوں کو نو ماہ سے زیادہ وہاں رکنا پڑا۔
مشن میں اس تاخیر کے سبب ناسا کی ہنگامی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ بوئنگ کے اسٹار لائنر خلائی جہاز کی ناکامیاں بھی نمایاں ہو گئیں۔
امریکی نجی کمپنی کا خلائی جہاز چاند پر پہنچ گیا
یہاں تک کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب ان خلابازوں کی جلد واپسی کا مطالبہ کیا تو یہ مشن سیاسی تماشے کا بھی شکار ہوا۔ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ سابق صدر جو بائیڈن نے سیاسی وجوہات کی بنا پر انہیں آئی ایس ایس پر چھوڑ رکھا ہے۔
ص ز/ ج ا (اے ایف پی، روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خلائی اسٹیشن بین الاقوامی کے خلاباز ناسا کے کے لیے کے بعد
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222 ہزار ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کی آمدنی کا تخمینہ 19111 ہزار ارب روپے ہے جس میں ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 15270 ارب، نان ٹیکس آمدنی کا 3841 ہزارارب روپے لگایا گیا ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8780 ارب روپے منتقل ہونے کے بعد وفاق کی خالص آمدنی10331 ارب رہ جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال کے لیے صوبائی سرپلس کے لیے 1360 ارب روپے کا اندازہ لگایا ہے، بجٹ خسارے کا تخمینہ کم ہوکر 5 ہزار 862 ارب روپے یا جی ڈی پی کے 4.4 فیصد رہ جائے گا۔آئندہ مالی سال سود کی ادائیگی کے بعد وفاق کے پاس ترقیاتی منصوبوں، دفاع، تنخواہوں، پینشن، سبسڈیز اور گرانٹس سمیت دیگر تمام اخراجات کے لیے صرف 2 ہزار 225 ارب روپے بچنے کا تخمینہ ہے، جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کو اخراجات پورا کرنے کے لئے قرضوں پر انحصار کرنا پڑسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کی مجموعی آمدنی کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے ہے، جس میں ایف بی آر کی ٹیکس آمدنی 15 ہزار 270 ارب اور 3 ہزار 841 ارب روپے کی نان ٹیکس آمدنی کا تخمینہ ہے تاہم این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں سے 8 ہزار 780 ارب روپے کی منتقلی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس خالص آمدنی 10 ہزار 331 ارب روپے رہ جانے کا تخمینہ ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 17 ہزار 553 ارب روپے لگایا گیا ہے، جس میں سب زیادہ سود کی ادائیگی کے اخراجات کا اندازہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس جدید تعلیم ہی قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے،جہانگیر ترین افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم