نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں  سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول سابق ناظم ایوب خان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہو گئے

پڑھیں:

وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ

سٹی 42 : وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ 

کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے، اسی دوران نا معلوم افراد نے ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ 

حملے کی وجہ سے وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ 

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملہ؛ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ