2025-04-23@13:22:21 GMT
تلاش کی گنتی: 2826

«قبائلی تنازعات»:

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اپنے حلقے این اے 18 ہری پور کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب یاد رہے کہ19  اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے 18 ہری پور سے متعلق حکم امتناع ختم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حلقےمیں دھاندلی تحقیقات کی اجازت دے دی تھی۔ عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جس میں کہا گہیا ہے کہ الیکشن...
    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پاور سیکٹر کے گردشی قرض کو ختم کرنے کےلیے بینکوں سے 1 ہزار 275 ارب قرض لینے کی بات کر رہی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاور سیکٹر گردشی قرض ختم کرنے کےلئے حکومت بینکوں سے 1275 ارب قرض لینے کی بات کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس میں سے 658 ارب روپے پاور سیکٹر کے قرض ادائیگی کے لیے استعمال کرےگی، 400 ارب روپے سکوک بانڈ اور باقی رقم دیگر قرض ادائیگی کےلیے استعمال ہو...
    امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کے باعث ہزاروں باشندے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس آتشزدگی کے پیچھے قدرتی عوامل یا انسانی ہاتھ؟ نیو جرسی فاریسٹ فائر سروس کے مطابق اوشین کاؤنٹی میں گرین ووڈ فاریسٹ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور مشرقی ساحل کے ساتھ جنگل کی آگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رات کو یہ تقریباً 8,500 ایکڑ تک بڑھ گیا تھا جس کے صرف 10 فیصد پر ہی قابو پایا جاسکا ہے۔ ان کے مطابق اوشن اور لیسی ٹاؤن شپ میں تقریباً 3,000 رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے اور آگ سے لگ بھگ 1،320 عمارتوں کو خطرہ لاحق...
    کینالز کے معاملے پر وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم اور وزیراعلی کی ملاقات طے پاگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیر اعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو کل ہوگی۔ذرائع کا...
    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق نے افغانستان کا دورہ تو کیا مگر میر ے پلان کے مطابق نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان اہم مذاکرات: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے پشاور میں پیرا پلیجک سینٹر کے دورے کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی افغانستان بس صرف کوٹ پینٹ پہن کرگیا تھا اس نے پتا کیا ڈسکس کیا ہوگا۔ مزید پڑھیے: کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں؟ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اعتماد میں لیے بغیر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گے۔ ’سینٹر میں بیڈز کی تعداد 500 تک بڑھائیں گے‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی پی کی سینئر رہنما نے کہا کہ بلاول نے واضح کہا ہے کہ نہروں سے پیچھے ہٹیں یا پھر حکومت کی حمایت چھوڑدیں گے، حکومت کی جانب سے سی سی آئی اجلاس کی تاریخ کیوں نہیں دی جارہی، ساری یقین دہانی اور باتیں سن سن کر ہم تھک چکے ہیں، نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیئے، اب یہ کہنا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سن رہے ہیں وہ نہیں سن رہے، رانا ثناء اللہ کے رابطوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، رانا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) پاکستان سے غیر ملکی باشندوں کی ملک بدری کی مہم کے دوران ستمبر 2024ء سے لے کر اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ افغان باشندوں کو واپس ان کے وطن بھیجا جا چکا ہے۔ ان افغان شہریوں میں تقریباﹰ نصف تعداد خواتین اور مختلف عمر کی لڑکیوں کی تھی۔ اہم بات تاہم یہ ہے کہ انہی افغان باشندوں میں تقریباﹰ 40 ہزار ایسی کم عمر طالبات بھی شامل تھیں، جو پاکستان کے مختلف شہروں میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم تھیں، مگر اب ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد واپس اپنے وطن میں ان کے لیے طالبان حکومت کی سخت پالیسیوں اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پنجاب میں بننے والی متنازع 6 کینالوں کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو اور ماہرین کی ٹیم بھی وزیرا علیٰ سندھ کے ساتھ اسلام آباد پہنچی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیے سے وطن پہنچ کر سندھ حکومت کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ میں متنازع کینالوں کے معاملے پر جاری احتجاجی دھرنوں پر گفتگو ہو گی، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر آبپاشی جام خان شورو متنازع کینالوں پر گفتگو کریں گے۔ذرائع کے مطابق...
    علیمہ خان کاعدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش ، چیف جسٹس سے براہِ راست ملاقات کی خواہش WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آبا د(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمیشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف جسٹس سے خود بات کرنا چاہتی تھیں لیکن نیازی صاحب نے گفتگو کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف جسٹس سے بات کروں گی۔ ہم چیف جسٹس کو سپورٹ کریں گے تاکہ وہ ہمیں انصاف دلا سکیں۔”علیمہ خان نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں بہت خوف ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل ملاقاتوں کے حکم پر عدم عملدرآمد کیس میں جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم  ہو گئیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل ملاقاتوں کے حکم پر عدم عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی قائم مقام چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے۔نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ ہم رول آف لا پر یقین رکھنے والے ہیں،ہمارے کیسز سماعت کیلئے مقرر نہیں ہورہے،تمام توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہو چکیں،استدعا ہے ہماری درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔ امریکہ کا مشرقی ایشیا کے سولر پینلز پر بھارتی ٹیکس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا کہ ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی تاہم پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے بات چیت کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے رواں سال ستمبر میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابات کی تیاریوں کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے لیے تعلیمی قابلیت کی نئی شرائط بھی طے کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کے عہدے کے لیے کم از کم بی اے، وائس چیئرمین کے لیے ایف اے جبکہ کونسلر کے لیے میٹرک کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ضلعی کونسلیں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ بیوروکریسی کے اختیارات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا ،...
      وزیراعظم کو نتائج کا معلوم ہے ،معاملات درست نہیں چل رہے، وہ انصاف سے کام لیں، دریائے سندھ میں پانی موجود نہیں، اب تک وفاقی حکومت نے کینالز کا منصوبہ واپس نہیں لیا سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہتا ہوں کہ نہروں کے معاملے پر احتجاج ضرور کریں، لیکن سڑکیں بند نہ کی جائیں، تاکہ ہمارے اپنے ہی لوگوں کو تکلیف نہ ہو، مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نہروں کیخلاف احتجاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو نتائج کا معلوم ہے ، وہ انصاف سے کام لیں، نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے ، وفاقی حکومت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوریپنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی...
    واشنگٹن: امریکا نے جنوب مشرقی ایشیا سے امریکا درآمد ہونے والے سولر پینلز پر 3521 فیصد تک کے بھاری محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔  یہ اقدام چین کی مبینہ سبسڈی اور ڈمپنگ کے خلاف ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے جس کا مقصد امریکی مقامی سولر انڈسٹری کا تحفظ ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے پیر کے روز بتایا کہ یہ ڈیوٹیز کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور ویتنام کی کمپنیوں پر لاگو ہوں گی تاہم ان پر عمل درآمد سے قبل جون میں بین الاقوامی تجارتی کمیشن (ITC) کی توثیق درکار ہوگی۔ یہ فیصلہ ایک سال قبل امریکی اور دیگر سولر مینوفیکچررز کی درخواست پر شروع ہونے والی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ انکی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی تاہم پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے بات چیت کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  انکی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔...
    قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹو قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہو گا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ عمر ایوب نے پی ٹی آئی میں اختلافات سے متعلق وضاحت دے دیقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تحریک انصاف میں اختلافات سے متعلق وضاحت دے دی۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔ جس میں کہاگیاکہ اپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی۔ کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کروائے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے۔یہ بات ایڈووکیٹ فیصل  چوہدری نے بانی پی ٹی...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مارٹن کوارٹر کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 30 سالہ اسلم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بتایا جا رہا ہے۔ لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 18 سالہ طحہٰ کے نام سے کی گئی۔ شریف آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لانڈھی...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی - ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر معذرت کرلی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر معذرت کرلی ہے، لیکن ہم پارلیمنٹ کے اندر صرف ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی۔کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔
    اسلام آباد:   سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی آمد پر سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔ دونوں ر ہنماؤں نے ایران کے روحانی رہبر سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔ محمد علی درانی نے سیستان (ایران) میں 12 اپریل کو قتل ہونے والے 8 مزدوروں سے متعلق بات چیت کی ۔ محمد علی درانی نے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان شہید مزدوروں کے اہل خانہ کے جذبات سے ایرانی سفیر کو...
    خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، وزیر قانونی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، عرفان صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے خیبرپختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کرانے کی قرارداد پیش کردی۔ شرکا کی جانب سے اس قرارداد پر بحث کی گئی ایم ڈبلیو ایم کے سوا تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی۔ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی ف،...
    ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر و صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے سینٹیرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ ندیم افضل چن...
    عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کے بیانات اور معدنی وسائل بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور شیخ وقاص اکرم کو شیر افضل مروت کے الزمات کا دو ٹوک جواب دینے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے  شیر افضل مروت کے بیانات اور معدنی وسائل بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور شیخ وقاص اکرم کو شیر افضل مروت کے الزمات کا دو ٹوک جواب دینے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کی جانب سے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی...
    اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے خیبر پختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کرانے کی قرارداد پیش کی۔ شرکاء کی جانب سے اس قرارداد پر بحث کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سوا تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، عرفان صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے خیبر پختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کرانے کی قرارداد پیش کی۔ شرکاء کی جانب سے اس...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں نوے ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ تعلیم میں اب تک 83 ہزار اساتذہ بھرتی کرچکے ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ تعلیم میں مزید 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔سردار شاہ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں اب تک 83 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جا چکا ہے جبکہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جیل حکام پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور فیملی و وکلا سے ملاقات میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے الزام لگایا کہ جیل حکام ملاقات نہ ہونے کا یہ بہانہ بنانے کے لیے پولیس کو جیل سے ڈیڑھ کلومیٹر پہلے ناکہ لگانے کی ہدایت دیتے ہیں تاکہ کہا جا سکے کہ کوئی ملاقات کے لیے آیا ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی عورتوں سے کیا خوف ہے؟ ہم تو صرف اپنے بھائی سے ملنے آئے...
    فوٹو: فائل بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 2 بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔بانی کے کزن قاسم خان کو بھی ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ پولیس گورکھپور ناکے سے تینوں فیملی ممبران کو لے کر اڈیالا جیل روانہ ہوئی۔ایڈووکیٹ افضل احمد کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے لیکن علیمہ خان کو ملنے کی تاحال اجازت نہ دی گئی۔پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آنے والے دنوں میں سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ابھی تک کوئی کال نہیں دی ہے، پارٹی جب فیصلہ کرے گی تو لوگ...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، وزیر قانونی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، عرفان صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے خیبرپختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کرانے کی قرارداد پیش کردی۔ شرکا کی جانب سے اس قرارداد پر بحث کی گئی ایم ڈبلیو ایم کے سوا تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی ف، بی اے پی سمیت تمام جماعتوں نے مخالفت کی، ایڈوائزی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی کمیٹی اراکین...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جیل حکام پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور فیملی و وکلا سے ملاقات میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے الزام لگایا کہ جیل حکام ملاقات نہ ہونے کا یہ بہانہ بنانے کے لیے پولیس کو جیل سے ڈیڑھ کلومیٹر پہلے ناکہ لگانے کی ہدایت دیتے ہیں تاکہ کہا جا سکے کہ کوئی ملاقات کے لیے آیا ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی عورتوں سے کیا خوف ہے؟ ہم تو صرف اپنے بھائی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے،بانی پی ٹی آئی سے 2بہنوں اور قاسم خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان کو ملاقات کی اجازت دی گئی،علیمہ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ مزید :
    اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور فیملی سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے جیل سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہی ہمیں ناکہ لگا کر روک لیا تاکہ حکام یہ بہانہ بنا سکیں کہ ملاقات کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی، عورتوں سے کیا خوف ہے؟ ہم تو صرف اپنے بھائی سے ملنے آئے ہیں، اب ایک مہینہ ہوگیا ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔ اگر وکلا اور فیملی کو بھی روکا جائے گا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی اجازت مل گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے،گیٹ1پر پہنچنے والوں میں ایم این اے ارشد ساہی، جمال احسن خان اور ملک انور تاج شامل  ہیں،ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی اڈیالہ جیل گیٹ1پر پہنچ گئے۔ داہگل ناکے پر ایم این اے شاندانہ گلزار کو پولیس نے روک لیا، شاندانہ گلزار کے محافظ سے کلاشنکوف برآمدہونے پر پولیس نے قبضے میں لے لیا، پولیس سے تکرار کے باوجود جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاندانہ...
    لاہور: ہائی کورٹ نے جعلی و غیر ضروری کیسز کے خاتمے کے لیے درخواست گزار کا مقدمات کے لیے عدالت آنا لازمی قرار دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں جعلی اور غیر ضروری مقدمات کی روک تھام کے لیے بڑا اور تاریخی فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اب مدعی یا درخواست گزار کو خود عدالت میں پیش ہونا لازم ہوگا اور بائیو میٹرک کے بغیر کوئی بھی کیس درج نہیں ہوسکے گا۔ فیصلے کے مطابق پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں اب کسی بھی قسم کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے مدعی کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی تصویر بھی ویب...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات,  ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے.  ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.
    اسلام آباد(خبرنگار)سعودی عرب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی شوری کونسل کے چیئرمین نے پاکستانی پارلیمانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پرتپاک خیر مقدم کرنے ان کا شکریہ کیا  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات مثالی، گہرے اور وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والے ہیں۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز...
    اساتذہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی تعیناتی غیر قانونی ہے، انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بورڈ نے محکمہ تعلیم سے منسلک متعدد تنظیموں کے بائیکاٹ کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے۔ بورڈ آفس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نئے ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم سے وابستہ متعدد تنظیموں نے چیئرمین بورڈ کی تعیناتی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے امتحانات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ انکا کہنا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی BBISE ایکٹ 2019 کے برخلاف ہے، احتجاج کا سلسلہ چیئرمین تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی منسوخی تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب اس امر سے طلباء شدید متاثر ہوئے ہیں۔...
    کوئٹہ(‌نیوز ڈیسک) بلوچستان تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے۔ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونے والے تھے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
    ترجمان بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سیکریٹری جنرل کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کا دن ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے فیملی ممبران کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ نیاز اللہ خان نیازی نے مزید بتایا کہ فیملی ممبران میں بانی پی ٹی آئی کی 3 بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر...
    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی پریس ریلیز کے بعد ہم اپنا ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے لئے ہم بہت عرصے سے عدالت کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں، عدالت کو چاہئے بنیادی حق دے ، عدالت کا مطلب ہی یہ ہے کہ وہ آزاد ہو۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا ردِ عمل بھی آ گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ جے یو آئی ایک بڑی جماعت ہے، اُن کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول ہو گا، ہمارے پاس آفیشل اُن کی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا۔اسحاق ڈار کے افغانستان دورہ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ افغانستان اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں۔ ان مذاکرات میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا کو چھوڑ دیا گیا۔ دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا صوبے کو ساتھ لے چلنا پڑے گا، اگر کے پی کے جرگے کو مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے مذاکرات والی پالیسی پر وفاق عمل پیرا ہوگیا، اسحاق ڈار سلیکٹیڈ اور فارم 47 حکومت کے نمائندہ ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ پی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جلد ملاقات ہوگی، جس میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے بات واضح ہو جائےگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وفاق سمیت کسی کو اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے تو ثابت کریں۔ یہ بھی پڑھیں حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی انہوں نے کہاکہ ہماراصوبہ ہے، ہم سے زیادہ اس سے کون وفادار ہے؟ میں سندھ، پنجاب یا بلوچستان کا جوابدہ نہیں، اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بل کی کوئی...
    علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزراعلی علی امین گنڈاپور نے صوبے کے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بیانے کو اڑا دیا ہے۔ پیر کو ایکٹ پر ایک اہم بریفنگ کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مائنزاینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا بھی خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے مائنز اینڈ منرل...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس سےکوئی خطرہ نہیں۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت کی جانب سے سیاسی بلبلے بنتے ہیں۔ پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کنوینئر پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس/پارلیمانی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل خان کی سربراہی میں ایک وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وفد میں قومی اسمبلی کے بچوں کے حقوق کے بارے میں پارلیمانی کاکس سید حاذق بخاری، ڈپٹی منیجر (خصوصی اقدامات) قومی اسمبلی کے پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس عفت پرویز اور ڈپٹی منیجر (میڈیا) پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس مجتبیٰ بیگ شامل تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس پاکستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مثبت کردار ادا...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کی. جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کابل میں افغان حکام کی جانب سے پرتپاک میزبانی اور پُرتکلف ضیافت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔دونوں رہنماؤں نے اس دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)قابل تجدید توانائی کے ایک نئے دور کا آغازکرنے کی صلاحیت کے ساتھ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے ایک انقلابی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو شمسی پینلز کو نہ صرف دن بلکہ رات کے وقت، چاندنی میں، اور یہاں تک کہ بادلوں یا بارش کے دوران بھی بجلی پیدا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ بریک تھرو اُس دیرینہ مسئلے کا حل ہے جس کا سامنا روایتی سولر پینلز کو ہمیشہ سے رہا ہے، یعنی رات کے وقت بجلی پیدا نہ کر پانا۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے رات کے وقت بھی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ یہ طریقہ ”ریڈی ایٹو کولنگ“ یعنی تابکار ٹھنڈک پر مبنی ہے۔...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد کو سیاسی طورپر خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں ماضی میں بھی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے کاوشیں کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے اور صرف ایک جماعت کی جانب سے معمولی نوعیت کے سیاسی بلبلے...
    انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی معذوری سے بچا سکتی ہے، یہی ویکسین دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سبب بنی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے، بچوں کو معذوری سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2024 تا مارچ 2025 ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات اس وقت 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ انہوں نے کہا ہے کہ مارچ 2025 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 6.27 فیصد اضافہ پاکستانی معیشت کی ترقی اور حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات میں بتدریج اضافہ اور دیگر مثبت معاشی اعشاریے حکومت پاکستان...
    ملک میں موسم گرما سے قبل ہی گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جب کہ کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارد کیا گیا ہے۔ پنجاب  میں شدید گرمی اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ چھٹیاں یکم جون ہی سے شروع کی جائیں، تاہم ہیٹ ویو کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ میں رد و بدل بھی ممکن ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو کے مطابق محکمہ تعلیم نے ہیٹ ویو کے خدشے کے باوجود تعطیلات کے لیے...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کو ایک حوصلہ افزا اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے استحکام کی علامت ہے بلکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت بھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر اس وقت 13.613 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے، جو ملکی برآمدات میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مارچ 2025 میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6.27 فیصد اضافے کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ اعداد و شمار پاکستانی معیشت کی مسلسل...
    لاہور(اوصاف نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں رواں موسم گرما کے دوران غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے قبل از وقت تعطیلات کے بجائے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔ سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو نے بتایا کہ متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔ واضح رہے کہ اس...
    پشاور (بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) سپیکر خیبر پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف بدعنوانی کے الزامات پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے 2 ارکان کے فیصلے میں اختلاف پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قاضی انور نے بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا تو مصدق عباسی نے قصور وار قرار دیا۔ اختلاف کے باعث تیسرے ممبر شاہ فرمان کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ احتساب کمیٹی کے ممبر قاضی انور کی 7 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے تیسرے رکن شاہ فرمان سپیکر سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی...
    امریکا میں پاکستانی طلبہ کو درپیش حالیہ چیلنجز کے بعد واشنگٹن جانے کے خواہشمند طلبہ اب دیگر ممالک میں تعلیم کے مواقع تلاش کررہے ہیں۔ طلبہ کا رجحان کچھ عرصے سے ویسے بھی یورپ کے ایسے ممالک کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں طلبہ کی تعداد ان بڑے ممالک کی نسبت بہت کم ہے جس کی وجہ سے وہاں تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی طلبہ بھارتیوں پر سبقت لے گئے واضح رہے کہ صرف امریکا ہی نہیں بلکہ طلبہ کے لیے یورپ میں بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع موجود ہیں، لیکن اس کے بعد سوال ذہن میں آتا ہے کہ آخر یورپ کے کس ملک میں جاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کی جا سکتی...
      نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2 ایف اے بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔نیشنل سرٹ ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے ، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ جعلی اسکرپٹس کے...
    ماہرین نے خبردار کیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا بیانیہ انتہا پسندی کا پردہ ہے جو پاکستان کی اسلامی اور جمہوری اساس کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ گروہ نہ صرف اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے بلکہ قانونی اور اخلاقی اصولوں کو بھی پامال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ نظام حکومت غیراسلامی ہے اور وہ تشدد کے ذریعے شریعت کا نفاذ کرکے معاشرے کو حقیقی اسلامی اصولوں پر استوار کریں گے۔ ماہرین کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا آئین اور جمہوریت کو مسترد کرتے ہوئے تشدد کو ’’جہاد‘‘ قرار دینا اسلامی تعلیمات کی غلط تشریح ہے، اسلامی تعلیمات...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج جب پاکستان کو سماجی تقسیم اور عالمی چیلنجز کا سامنا ہے تو ایسے میں ہمارے لیے ڈاکٹر علامہ اقبال کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقبال صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے اہل بصیرت رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ان کا فلسفۂ خودی اور ان کی شاعری...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
      پشاور:سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق  پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔ ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔ رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس...
    سٹی 42 : وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔   علی پرویز ملک نے آئندہ بجٹ کی تیاری میں توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات پر بریفنگ دی، بتایا کہ انٹیگریٹڈ گیس پلان کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ ووڈ میکنزی کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔  دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی خرید و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے ملاقات میں وزارتِ خزانہ ، پیٹرولیم اور پلاننگ کمیشن کے ورکنگ گروپ کو حتمی شکل دینے کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا ۔ 
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کے لئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات میں سب محکموں کے افسران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈیرہ جات کرانا پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ڈیرہ امن کا شہر ہے، ہم اپنا کلچر اپنے بچوں کو دیں گے، آج کا ایونٹ پورے پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی، اس سے قبل نادر مگسی نے تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی بھی جیتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں حصہ لیں گے؟ ڈی آئی خان میں 3  روزہ ڈیرہ جات جیپ ریلی اختتام کو پہنچ گئی ہے، ریلی میں نادر مگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، انہوں نے 69 کلو میٹر کا فاصلہ 44 منٹ 18 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ پریپیئرڈ ‘بی’ کیٹیگری میں گوہر خان نے پہلی پوزیشن حاصلی، پریپیئرڈ ‘سی’ کیٹیگری میں دیوار مزاری نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پریپیئرڈ ‘ڈی’ کیٹیگری میں شکیل احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقسیم انعامات کی تقریب رتہ...
    پشاور میں رکن احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ کی 7 صفحات مشتمل رپورٹ میں سپیکر پختونخوا اسمبلی کو کلین چٹ دے کر الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپیکر پر لگائے گئے الزمات ثابت نہیں ہو سکے، سپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر 3 کروڑ روپے کی ادائیگی میں سپیکر کا کوئی کردار نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی پر مبینہ کرپشن کے الزامات اور اختیارات کے غلط استعمال کے حوالے سے احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور کی رپورٹ کی کاپی میڈیا نے حاصل کر لی۔ رکن احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ کی 7 صفحات مشتمل رپورٹ میں سپیکر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین...
    کراچی(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم) نے گلگت بلتستان میں آئندہ ہونیوالے انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق والے وفد نے بہادر آباد میں سنیئر رہنماؤں انیس قائم خانی اور سید امین الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انیس قائمخانی نے کہا کہ ایم کیوایم گلگت بلتستان کے مسائل کی نہ صرف مکمل آگاہی رکھتی ہے بلکہ انکے حل کے لئے پر عزم ہے، حق پرست امیدوار ماضی میں بھی گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ دوسری جانب امین الحق نے کہ اکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ متوسط طبقے کو اقتدار کے اعلی ایوانوں میں پہنچایا، ایم کیو ایم ایک روایت شکن جماعت ہے...
    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود سالانہ کیلنڈر کے مطابق قبل از وقت تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز سے منظوری مانگ لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے مطابق متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہوسکتی ہیں تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کریں گی، ہم نے وزیراعلیٰ سے یہی درخواست کی ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے دی جائیں۔ اس سے قبل پنجاب میں اپریل کے...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے   ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار  ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو رواں سال پولیو کی دوسری مہم تھی۔قبل ازیں وزیراعظم  شہباز شریف نے  بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر سات روزہ قومی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، یہ مہم 21 اپریل سے 27 اپریل تک ملک بھر میں جاری رہے گی جس کا مقصد پاکستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ ضروری ہے،حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا، وزیراعظم نے بچوں کو قطرےپلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو...
    اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق  ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے...
    خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کرنے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی 3 رکنی احتساب کمیٹی کے رکن مصدق عباسی اس بات سے متفق نہیں کہ بابر سلیم سواتی نے کرپشن نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا مصدق عباسی نے اس بات پر بھی اعتراض اٹھایا ہے کہ جب میں اس بات سے متفق ہی نہیں کہ بابر سلیم سواتی نے کرپشن نہیں کی تو پھر قاضی انور ایڈووکیٹ کی جانب سے رپورٹ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو کیسے بھیج دی گئی۔ قاضی انور ایڈووکیٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اندرونی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو مبینہ کرپشن کے الزامات سے بری کردیا۔ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے 3 کروڑ روپے کی ادائیگی میں بابر سلیم سواتی کا کوئی کردار نہیں تھا۔ ان بطور اسپیکر اسمبلی آسٹریلیا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت بھی غیرقانونی نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے: کرپشن الزامات: اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جواب جمع کرا دیا کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بطور اسپیکر کمیٹی کے بجائے اسمبلی کے سامنے جوابدہ ہیں۔ان پر الزامات پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے لگائے تھے...
    ویب ڈیسک:انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی مبینہ کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ مل گئی، تمام الزامات سے بری ہوگئے۔   رکن انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی قاضی انور کی سپیکر کے پی سے متعلق انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔  رپورٹ کے مطابق سپیکر بابر سلیم سواتی پر لگائے گئے الزمات ثابت نہیں ہو سکے، اسپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر 3 کروڑ روپے کی ادائیگی میں سپیکر کا کوئی کردار نہیں تھا، بحیثیت اسپیکر بابر سواتی کا آسٹریلیا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جانا ضروری تھا۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلاس فور ملازمین...
    کلیم اختر: جعلی ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا معاملہ، نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف مستقل اقدامات اٹھانے کا عمل شروع، نادرا نے ابتدائی طور پر شناختی دستاویزات سے متعلق سہولیات کو محدود کر دیا۔شہریوں کےڈیٹا کو محفوظ بنانے کے پیش نظر پاک آئی ڈی ویب پورٹل سے ختم، پاک آئی ڈی موبائل ایپ پرتمام ترشناختی دستاویزات کی سہولیات کومنتقل کر دیا گیا۔ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں ،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا تھا، جعلسازوں کی جانب سے جعلی ویب سائٹ بنا کر شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جارہی تھی۔شناختی دستاویزات بنوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو معاشی طور پر بھی لوٹا جارہا تھا،...
    کے ڈی اے اور ایک اے بی کے رہنماﺅں نے کرگل میں ایک اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئی دہلی جان بوجھ کر اہم مسائل کو پس پشت ڈال رہی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کرگل ڈیمو کریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر دلی میں ہونے والے اجلاس میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) کا اجلاس 20 مئی...
    انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی مبینہ کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ مل گئی، تمام الزامات سے بری ہوگئے۔ رکن انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی قاضی انور کی اسپیکر کے پی سے متعلق انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر بابر سلیم سواتی پر لگائے گئے الزمات ثابت نہیں ہو سکے، اسپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر 3 کروڑ روپے کی ادائیگی میں اسپیکر کا کوئی کردار نہیں تھا، بحیثیت اسپیکر بابر سواتی کا آسٹریلیا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جانا ضروری تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلاس فور ملازمین کو روزگار تبادلے کے دفتر کی سفارش پر بغیر اشتہار قوائد کے مطابق بھرتی کیا گیا،...
    اسلام آباد+ سہون (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء...
    لاہور (خاور عباس سندھو+ سپیشل کارسپانڈنٹ) اپنے جرات مندانہ فیصلوں کیلئے مشہور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد رمضان بٹ نے نوائے وقت گروپ کا دورہ کیا اور مینجنگ ڈائریکٹر و ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر نوائے وقت گروپ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، سینئر منیجر مارکیٹنگ عامر ادریس بھی موجود تھے۔ کرنل ندیم قادری نے نوائے وقت کی جانب سے لیسکو چیف رمضان بٹ کو گلدستہ پیش کیا۔ گفتگو کا آغاز معمار نوائے وقت و امام صحافت مجید نظامی سے جڑی یادوں سے ہوا۔ ایم ڈی رمیزہ مجید نظامی نے محمد رمضان بٹ کو لیسکو کے سی ای او کا چارج سنبھالنے...
    کمیٹی کے ممبر ممتاز قانون دان قاضی انور ایڈوکیٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی پر عائد الزامات سابق سینیٹر اعظم سواتی نے عائد کیے جنہیں وہ ٽابت کرپائے نہ ہی کوئی ثبوت کمیٹی کو فراہم کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزام سے بری قرار دے دیا۔ کمیٹی کے ممبر ممتاز قانون دان قاضی انور ایڈوکیٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی پر عائد الزامات سابق سینیٹر اعظم سواتی نے عائد کیے جنہیں وہ ٽابت کرپائے نہ ہی کوئی ثبوت کمیٹی کو فراہم کیے۔ رپورٹ میں...
    سندھ کے تعلیمی اداروں میں اس وقت ابتر صورت حال ہے، محکمہ تعلیم کی اعلیٰ بیوروکریسی تعلیمی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اختیارکرنے میں ناکام نظر آتی ہے، اگرچہ محکمہ تعلیم کے پاس وافر بجٹ ہے اور بین الاقوامی اداروں سے بھی سندھ کے محکمہ تعلیم کو امداد ملتی رہی ہے، لیکن حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ سندھ کے حکومت کی نگرانی میں چلنے والے تعلیمی اداروں میں نظم وضبط کا فقدان ہے۔ اساتذہ اپنی ذمے داریاں ادا نہیں کر رہے ہیں اور طلبہ بھی تعلیم کے بجائے زیادہ تر غیرنصابی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ ایک تشویش ناک صورتحال ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سندھ کے دیہی علاقوں میں فقط سرکاری فائلوں پر تعلیمی ادارے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی کواسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزام سے بری قرار دے دیا۔ کمیٹی کے ممبرممتاز قانون دان قاضی انورایڈوکیٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی پرعائد الزامات سابق سینیٹر اعظم سواتی نے عائد کیے جنہیں وہ ٽابت کرپائے نہ ہی کوئی ٽبوت کمیٹی کوفراہم کیے۔  رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ اعظم سواتی وہ اعظم سواتی نہیں جو جیل گئے تھے یہ الگ اعظم سواتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی پرجن بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا وہ یا تو ان کے دور سے پہلے ہوئیں یا پھر قواعد کے مطابق ہوئیں۔ بابرسلیم سواتی...
    ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں...
    اسلام ٹائمز: اس موقع پر ملک بھر سے تنظیمی عہدیداران شریک تھے۔ علامہ سید علی رضا رضوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا سید علی رضوی، سید شادمان رضا، جان محمد حیدری اور علامہ احمد نوری نے کنونشن اور عزاداری کانفرنس کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی بقیۃ اللہ تنظیمی کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔ مرکزی کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد جامع امام الصادقؑ جی نائن ٹو میں ہوا، جس میں مرکزی خطاب بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہلبیتؑ علامہ سید علی رضا رضوی نے کیا،...
    وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائےگا، پیپلزپارٹی سے تمام معاملات پر مشاورت کی جائےگی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاق جو بھی منصوبہ بندی کرے گا اس پر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی، ملک کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو خبردار کردیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، تمام معاملات پر اس سے مشاورت کی جائے گی، نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔ اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری... بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال...
    افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہیکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات...