وزیراعظم کو نتائج کا معلوم ہے ،معاملات درست نہیں چل رہے، وہ انصاف سے کام لیں، دریائے سندھ میں پانی موجود نہیں، اب تک وفاقی حکومت نے کینالز کا منصوبہ واپس نہیں لیا
سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہتا ہوں کہ نہروں کے معاملے پر احتجاج ضرور کریں، لیکن سڑکیں بند نہ کی جائیں، تاکہ ہمارے اپنے ہی لوگوں کو تکلیف نہ ہو، مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نہروں کیخلاف احتجاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو نتائج کا معلوم ہے ، وہ انصاف سے کام لیں، نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے ، وفاقی حکومت کو معلوم ہے معاملات درست نہیں چل رہے ۔کراچی میں کارڈینل ہاؤس جاکر کارڈینل کے ساتھ پوپ جان فرانسس کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولائی کے بعد چولستان کینالز پر کوئی کام نہیں ہوا، سندھ حکومت نے اہم اقدامات کیے ، پیپلز پارٹی نے ہر سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وکلا کا بہت احترام ہے ، ان کا جمہوریت کی بحالی کے لیے اہم کردار رہا ہے ، سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہتا ہوں کہ نہروں کے معاملے پر احتجاج ضرور کریں، لیکن سڑکیں بند نہ کی جائیں، تاکہ ہمارے اپنے ہی لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم احتجاج سے تنگ نہیں، لیکن سب خود سوچیں کہ کیا مناسب ہے کہ ہم اپنے ہی لوگوں کو پریشان کریں، ہم چاہتے ہیں کہ کینالز کے ایشو پر ہم سب متحد رہیں، احتجاج سڑک کے ایک سائیڈ پر کھڑے ہوکر بھی ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے ، ہم نے کینالز کیخلاف احتجاج پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا، اس کے بعد قوم پرست اور دیگر سیاسی جماعتیں میدان میں اتریں، ہم نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں معاملہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زراعت میں جدت کو اپنانا ہوگا، پانی کو کفایت شعاری سے استعمال کرکے کپاس، گندم سمیت دیگر اہم فصلوں کی کاشت بہتر بنانا ہوگی، دیگر ممالک نے اپنی فصلوں کی کاشت بڑھائی ہے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پڑوسی ملکوں نے زیر کاشت زمین کا رقبہ نہیں بڑھایا بلکہ جدید ذرائع، خصوصی بیج اور پانی کو کفایت شعاری سے استعمال کرکے فصلوں کی پیداوار بڑھائی، ہمیں بھی اس جانب توجہ دینا ہوگی، آئیں مل کر اس مقصد کے لیے کام کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزید علاقوں کو کاشت کرنے کے لیے پانی کی دستیابی یقینی بنانا ہوگی، اس وقت دریائے سندھ میں پانی موجود نہیں، اب تک وفاقی حکومت نے کینالز کا منصوبہ واپس نہیں لیا، ان شا اللہ جلد وہ اس منصوبے کو واپس بھی لے لیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے تعلیمی بورڈ کے سربراہ کے لیے میرٹ پر اعلیٰ پوسٹ سے ریٹائرڈ افسر کو منتخب کیا، لیکن بدقسمتی سے اس افسر نے عہدے کا چارج نہیں لیا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-2-11
محراب پور(جسارت نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات، ماحولیاتی تبدیلی، ساحلی ترقی دوست محمد راہموں کی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی، سرکاری ملازمین سے کرسیاں بھرنے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،سندھ میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جاہزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدائیت پر علی احمد پارک نوشہرو فیروز میں منعقد کھلی کچہری ناکام ثابت ہوئی، حالانکہ رکن صوبائی اسمبلی ممتاز علی چانڈیو، سید سرفرار علی شاہ، سید حسن علی شاہ، ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم، ایس ایس پی روحل خان کھوسو، چیئرمین ضلع کونسل سہیل اختر عباسی، ضلع کے سرکاری محکموں کے افسران اس میں شریک تھے، ذرائع کے مطابق کھلی کچہری میں عوام کے نہ آنے پر سرکاری ملازمین کو بلا کر عوامی خلا کو پورا کرنے کی کوشش کی لیکن سینکڑوں کرسیاں خالی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل سے انتظامیہ کی کلی کھل گئی، کھلی کہری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیردوست محمد راہمون نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کھلی کچہریاں عوام اور انتظامیہ کے درمیان مضبوط اور براہِ راست رابطہ قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ہمارا پیپلز پارٹی سے تعلق ہے اور عوام کے مسائل سن کر جو مسائل قابل حل ہیں انہیں فوری طور پر حل کیا جائے گا، دیگر مسائل جن کا حل سندھ حکومت کے پاس ہے ان کی نشاندہی اور سفارش کی جائے گی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • میں نہیں ہم
  • کراچی:قطر کے قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، فریال تالپورکا قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو
  • زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے ‘جدید بنایاجائے‘ مراد علی شاہ
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع
  • جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی
  • کسی میں بھی جرأت نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے‘ علیمہ خان
  • کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے، علیمہ خان
  • حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے: مراد علی شاہ
  • میرپورخاص،آفرآرڈرنہ ملنے کیخلاف احتجاج