2025-04-22@10:40:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1349
«ایئر لائن کا»:
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کے فیصلے جاری کئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی نے اپنے پلیٹ فارم سے جد و جہد جاری رکھنے، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ جد و جہد کی حکمت عملی مرکزی شوریط یا مرکزی مجلس عاملہ طے کرے گی۔ دھاندلی کے نتیجے میں قائم حکومتیں عوام کے مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہیں۔ جے یو آئی نے از سر نو صاف اور شفاف انتخابات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ اجلاس ملک میں امن و امان کی بدترین صورتحال کی شدید مذمت کرتا ہے، جے یو آئی فلسطینیوں کی جد و جہد آزادی کی حمایت...
کشمور: کشمور کے علاقے نائیچ گاؤں کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایس ایچ او زیاد نوناری، ہیڈ کانسٹیبل اسد سولنگی، کانسٹیبل ارشاد مریٹو اور ایک دیگر اہلکار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ اُس وقت کیا گیا جب پولیس موبائل علاقے میں معمول کی گشت پر تھی۔ ڈاکوؤں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کا نشانہ پولیس اہلکار بنے۔ مزید پڑھیں: کچے میں 4 شہریوں کے قتل کے بعد پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بہتر علاج کے...
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، سیاسی تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب...
سٹی 42: سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں ہوئیں جس میں 6 خوارج مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، پانچ خوارج ہلاک ہوئے ، جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران خوارج کمانڈر زبی اللہ عرف ذاکران مارا گیا،زبی اللہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سندھ میں 2 ارب ڈالر مالیت کی ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) سینٹرل زون کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں دو ارب ڈالر مالیت کی ایم سکس اور ایم نائن موٹرویز کو اسی سال شروع کریں گے۔ وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مانسہرہ ، ناران اور کاغان موٹروے کو بھی اسی سال شروع کرنا چاہتے ہیں جبکہ سندھ میں سکھر ، حیدرآباد اور کراچی موٹروے کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تاریخ، باہمی احترام کے ساتھ ساتھ مضبوط ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ...
اسلام آباد: ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی لہر کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ 22 تا 27 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک،...

عمران خان کو انگریز کا ایجنٹ کہنا نظریاتی بات تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں انتہا پسندانہ اور شدت پسندانہ سیاست کا قائل نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری تلخیاں رہی ہیں لیکن اب تعلقات کو وہاں لے جانا چاہتے ہیں جہاں بات چیت ہو سکے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کوئی انگریز کا ایجنٹ رہا ہے یا امریکا تو ہم نے اسے کہا ہے، لیکن یہ ایک نظریاتی بات تھی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال، ملاقات طے پاگئی انہوں نے کہاکہ ہمارا اختلاف مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے بھی ہے لیکن دشمنی...
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ 58 اسلامی ممالک چپ ہیں، فلسطین کے حق میں کیوں نہیں بولتے؟ پاکستانی حکمرانوں اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دو قدم آگے بڑھ کر فلسطینیوں کا ساتھ دیں، اسی ہزار ٹن سے زائد بارود نہتے فلسطینیوں پر استعمال ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ 19 ماہ میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی پروڈکٹس کا مکمل بائیکاٹ کریں، سیاسی اور دینی رہنماؤں کو فلسطین کے معاملے پر ایک پیج پر ہونا ہوگا۔ امیر ھدیۃ الھادی پاکستان و سجادہ نشین درگاہ حضرت میاں میرؒ پیر سید ہارون علی گیلانی...
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔ ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔ اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔ اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ...
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحہ کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاملے کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ایف ایس اے کا درجہ چہارم کا ملازم فرانزک کے لیے آنے والے اسلحہ کی چوری ، فروخت اور منشیات میں ملوث نکلا۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے پی ایف ایس اے کے ملازم اوراس کے ساتھی پر مقدمہ درج کرلیا، متن کے مطابق پی ایف ایس اے کے ملازم خالد مشتاق نے پی ایف ایس اے سے 30بور پسٹل اور گولیوں کے خول چوری کئے۔ پولیس نے کہا کہ خالد مشتاق نے پسٹل اور خول ساتھ احتشام کو پی ایف ایس اے میں فرانزک کے لیے آنے والا 30بور پسٹل اور...
جے یو آئی کی مرکزی کونسل نے مائنز اینڈ منرلز بل کی بھی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مسائل پر جے یو آئی اپوزیشن کی حمایت کرے گی، لیکن کسی اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے جن ارکان نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل بل کی حمایت کی ہے، ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ لاہور میں جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی کونسل کے اجلاس نے متفقہ فیصلہ کیا کہ حکومت مخالف تحریک جے یو آئی خود چلائے گی۔ جے یو...
لاہور(کامرس رپورٹر) کینال ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ ملتان روڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام سوسائٹی آفس سے ملحقہ حضرت عثمان غنی ؓ پارک میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں صدر کیافت اللہ ، سیکرٹری خضر حیات، فنانس سیکرٹری محمد اشرف ،میاں اظہر، فرحان احمد اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کوآپریٹوز کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ II فخر زمان نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری خضر حیات نے ممبران کے سامنے ایجنڈا پیش کیا جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر صدر کفایت اللہ نے کہا سوسائٹی کے تمام مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔
عثمان خان: جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں اہم فیصلہ ہوا، جے یو آئی پی ٹی آئی کیساتھ باضابطہ الائنس کا حصہ نہیں ہوگی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جے یو آئی پی ٹی آئی کیساتھ ایشو ٹو ایشو معاملات چلائے گی، پی ٹی آئی قیادت میں اتفاق نہیں ہے، پارٹی کا اپنا کوئی ایک فیصلہ نہیں ہے۔ جےیوآئی کے مرکزی جنرل کونسل نے حتمی اختیار پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دے دیا، جےیوآئی حکومت کے خلاف اپنی تحریک چلائے گی۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
سیرین ایئرلائنز نے متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی ایئر لائنز نے اتوار کو شام اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش میں جانے والوں سے متعلق نئے قوانین کیا ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں دبئی اور شارجہ کے لیے غیر معمولی پروازیں شامل ہوں گی۔ ایئرلائنز کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان کے مطابق دمشق اور دبئی کے درمیان ہفتہ، پیر، بدھ اور جمعرات کو 4 ہفتہ وار پروازیں چلیں گی اور جلد ہی روزانہ کی خدمات میں توسیع کا منصوبہ ہے۔ بیان میں...
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ دیگر دوست ممالک کے ساتھ بھی قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے۔
پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ افریقی ملک روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور پی جے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بھی آج شام پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ روانڈا کے وزیر خارجہ کے استقبال کے لیے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل افریقہ، حسنین یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے، جبکہ پاکستان میں تعینات روانڈا کی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ...
واشنگٹن :امریکی ڈیجیٹل نیو ز پلیٹ فارم بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق، دو نوبل انعام یافتہ افراد سمیت درجنوں ماہرین اقتصادیات نے امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے ایک “اینٹی ٹیرف ڈیکلریشن” پر دستخط کیے ہیں اور امریکہ کی موجودہ ٹیرف پالیسی کو “گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام خود پیدا کردہ کساد بازاری کا باعث بن سکتا ہے۔ اس “اینٹی ٹیرف ڈیکلریشن ” میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تجارت پر ٹرمپ انتظامیہ کی متضاد اور تباہ کن پالیسیوں کا فوری طور پر ختم ہونا ضروری ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے محصولات کا نفاذ عام امریکیوں کو درپیش معاشی حالات...
پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، تمام اضلاع اور مشہد مقدس، قم المقدس، نجف اشرف اور یورپ کے تنظیمی نمائندگان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن ایم...
اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا ، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔ اختر مینگل نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے ،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز سے تعطل کا شکار سکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ لاہور سے گلگت کے لئے قومی ایئر کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد سے قومی ایئر لائن کی گلگت کی سکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ایئرلائن کی لاہور اسلام آباد سے سکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کیلئے تیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث سکردو انٹرنیشنل...
’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگیا جب کہ ہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 پر روانہ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگیا جب کہ ہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 پر روانہ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی ائی اے مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی، مگر وزیر اعظم کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام...
وزیرِ داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایسٹر مسیحی برادری کے لیے انعام ہے اور یہ مذہبی تہوار محبت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری...
محفل مذاکراہ میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم بطور مہمان شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کی صورتحال کے حوالے سے '' محفل مذاکرہ '' کا اہتمام کیا گیا، محفل مذاکراہ کی نظامت مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کی، جبکہ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان...
مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔ ایسٹر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے ساتھ مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ایسٹر کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کے باہر خصوصی سکیورٹی...
سینٹ انتھونی چرچ میں فادر آصف سردار نے عبادات کرائیں۔ سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ، ڈان باسکو، سینٹ میری کیتھولک چرچ، نولکھا پریسبیٹیرین چرچ، سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ سمیت مختلف گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں ملکی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریبات میں مسیحی برادری کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔ لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کیتھیڈرل چرچ میں فادر عرفان نے دعا کرائی۔ پیار، محبت اور امن کے گیت گائے گئے۔ سینٹ انتھونی چرچ میں فادر آصف سردار نے عبادات کرائیں۔ سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ،...
لاہور (خاور عباس سندھو+ سپیشل کارسپانڈنٹ) اپنے جرات مندانہ فیصلوں کیلئے مشہور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد رمضان بٹ نے نوائے وقت گروپ کا دورہ کیا اور مینجنگ ڈائریکٹر و ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر نوائے وقت گروپ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، سینئر منیجر مارکیٹنگ عامر ادریس بھی موجود تھے۔ کرنل ندیم قادری نے نوائے وقت کی جانب سے لیسکو چیف رمضان بٹ کو گلدستہ پیش کیا۔ گفتگو کا آغاز معمار نوائے وقت و امام صحافت مجید نظامی سے جڑی یادوں سے ہوا۔ ایم ڈی رمیزہ مجید نظامی نے محمد رمضان بٹ کو لیسکو کے سی ای او کا چارج سنبھالنے...
سٹی42: صوبائی حکومت نے 20 اور 21 اپریل 2025 کو دو روزہ عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن، اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (SGA&CD) کی طرف سے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے لیے چھٹی کی تصدیق کی گئی۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد تعطیلات کے علاوہ، سندھ حکومت نے مسیحی سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کی بھی ہدایت کی ہے، جس سے وہ ایسٹر کے تہوار کی تیاری کر سکیں۔ صوبے بھر کی مسیحی برادری نے...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔اختر مینگل نے پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانا قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔
اسلام ٹائمز: اس موقع پر ملک بھر سے تنظیمی عہدیداران شریک تھے۔ علامہ سید علی رضا رضوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا سید علی رضوی، سید شادمان رضا، جان محمد حیدری اور علامہ احمد نوری نے کنونشن اور عزاداری کانفرنس کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی بقیۃ اللہ تنظیمی کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔ مرکزی کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد جامع امام الصادقؑ جی نائن ٹو میں ہوا، جس میں مرکزی خطاب بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہلبیتؑ علامہ سید علی رضا رضوی نے کیا،...
روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )روس کے صدر ویلادیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فورسز کو ہفتے کی شام 6 بجے سے تمام کارروائیوں ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے اپنی فوج کو ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک کارروائیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔کریملن میں ملاقات کے دوران پیوٹن نے روسی آرمی چیف...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ کریملن کے مطابق یوکرین میں ہفتہ کی شام سے پیر تک جنگ بندی نافذ رہے گی۔ اس حوالے سے روسی صدر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یوکرین روس کی جنگ بندی پر عمل کرے گا، لیکن انہوں نے اپنے فوجیوں سے کہا کہ وہ کسی بھی حملے یا اشتعال انگیزی کے لیے تیار رہیں۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اپنے کمانڈروں سے کہا گیا کہ وہ جنگی...
MOSCOW, RUSSIA: روس کے صدر ویلادیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فورسز کو ہفتے کی شام 6 بجے سے تمام کارروائیوں ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے اپنی فوج کو ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک کارروائیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ کریملن میں ملاقات کے دوران پیوٹن نے روسی آرمی چیف ویلیری گیراسیموف کو بتایا کہ انسانی بنیاد پر روس اپنے طور پر ایسٹر جنگ بندی کا اعلان کر رہا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہیکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات...
کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے کل(اتوار) اور پرسوں (پیر )کو2 روزہ تعطیل کا اعلان کردیا ۔ تفصیل کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعطیلات 20 اور 21 اپریل 2025 کو ہوں گی۔ چھٹی کے علاوہ ایسٹر سے قبل مسیحی سرکاری ملازمین کے لیے پیشگی تنخواہ کی ادائیگی کی ہدایت کردی تاکہ انہیں تقریبات کی تیاری میں مدد مل سکے۔صوبے بھر کی مسیحی برادری کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے چھٹیوں اور تنخواہوں کی جلد ادائیگی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہے گا، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہماری ویمنز ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ؛ عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں جبکہ...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہنائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔ امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری...
اسلام آباد میں منعقدہ بقیة اللہ کنونشن میں عزاداری کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں سید شادمان رضا نے نوحہ خوانی کی، علاوہ ازیں قومی عزاداری کانفرنس سے معروف منقبت خواب سبز علی شہزاد اور چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ڈاکٹر حضور مہدی نے خطاب کیا، کنونشن میں تمام صوبوں اور اضلاع کی بڑی تعداد میں نمائندگی موجود تھی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اسلام آباد، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی بقیة اللہ کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی بقیة اللہ کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد، مجلس...
کنونشن کے دوسرے روز بقیہ صوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی اور مسئلہ فلسطین و پاراچنار کے حوالے سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اور بزرگ عالم دین علامہ غلام حر شبیری خطاب کریں گے، کنونشن میں تمام صوبوں اور اضلاع کی بڑی تعداد م میں نمائندگی موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی تنظیمی و تربیتی بقیة اللہ کنونشن امام بارگاہ الصادق میں جاری ہے، کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے معروف عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں سید شادمان رضا نے نوحہ خوانی کی۔...
اسلام ٹائمز: اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایران، اتنی جوہری صلاحیتیں حاصل کرنے کے بعد، خود کو ایٹمی طاقت ثابت کرنے کیلئے کوئی ایٹمی دھماکہ کیوں نہیں کرتا۔ ایران ہمیشہ سے یہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ اسکا جوہری پروگرام پُرامن اور سول مقاصد کیلئے ہے۔ تاہم، وہ "جوہری ابہام" کی پالیسی اپنا سکتا ہے، جسکے تحت وہ اپنی صلاحیت کا کھلے عام اعلان نہیں کریگا، لیکن اشاروں کنایوں میں یہ ظاہر کریگا کہ اسے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل ہے۔ ایران کی حکمتِ عملی ایک محتاط توازن پر مبنی ہے، جس میں وہ جوہری دہلیز تک پہنچ کر اپنی طاقت کا مظاہرہ تو کرتا ہے، مگر اسے عبور نہیں کرتا۔ تحریر: سید نوازش رضا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے پاک۔ گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان نے ملاقات کی۔ وفد میں متحدہ عرب امارات کے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈئر سعید عبداللہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کرنل رشید ساری، سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ میجر جنرل سعد بن سعود الاجمی، عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈئر محمد صالح علی راشد، بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل محمد خالد، کویت کے ڈائریکٹر آپریشنز کرنل نصیر بدر اور جی سی سی، سی آئی سی سی ڈی کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عیسی سعید شامل تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے فیصلہ سنایا اور این اے - 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے راہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے - 18...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم کردیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ملکی قرضوں میں کمی لانے کیلئے وزیرخزانہ کا اہم فیصلہ، عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات
ملکی قرضوں میں کمی لانے کیلئے وزیرخزانہ کا اہم فیصلہ، عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں کمی لانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کردیا۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی تقرری 9 اپریل سے کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق عمر ایم خان بینکاری کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھنے والے...
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ انہیں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی کیوں ضرورت پیش آئی؟انہوں نے کہا کہ 2017ء میں ہم پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت میں تھے، اُس دوران تفصیلی ایکٹ بنایا تھا، بانی نے تعریف بھی کی تھی، ملک میں سب سے پہلا آن لائن پورٹل ایکٹ بنایا۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اب یہ وفاق کی ہدایت پر نیا ایکٹ لے آئے، یہ ہماری زمینوں پر قابض ہونا چاہتا ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہماری تو گندم کی پیداوار بھی کافی نہیں...
سٹی 42 : سندھ حکومت نے ایسٹر کے موقعہ پر مسیحی برادری کے لیئے چھٹی کا اعلان کردیا ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق 20 اور 21 اپریل کو ایسٹر منایا جائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ مسیحی برادری کے ملازمین کے ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ انتھونی نوید نے کہا کہ مسیحی برادری پیر کو ایسٹر منائے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز
یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے۔ دفترخارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ایک روزہ دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات طے ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔
ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لےکر کامیاب رہیں۔سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار لال چند مالہی 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری...
پیپلز پارٹی کی حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ باول بھٹو کا کہنا تھا کہ صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں بچھا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال...
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے، اس دورے کو پاک افغان روابط میں ایک پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع نے اسحق ڈار کے دورہ کابل کی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ وہ 19 اپریل ( ہفتہ )کو کابل پہنچیں گے، جو تین سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ کابل ہے۔ قبل ازیں اکتوبر 2021 میں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ مزید پڑھیں: افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، پاکستان کے خلاف استعمال بند ہو، امریکی عہدیدار وزیر خارجہ کا یہ دورہ چند سال سے جاری دوطرفہ کشیدگی کے...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی...
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی اور سعودی فرماں روا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے ایک اہم خط ان کے سپرد کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر دفاع سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ ملاقات سعودی قیادت کی ہدایت پر ہوئی جس میں انہوں نے شاہ سلمان کی تحریری پیغام کے ساتھ قیادت کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ اس دورے کے دوران خالد بن سلمان نے...
فوٹو: فائل سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔ شہید 23 سالہ سپاہی کا تعلق اٹک سے تھا۔آپریشن علاقہ مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔ شہید 23 سالہ سپاہی کا تعلق اٹک سے تھا۔ آپریشن علاقہ مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ Post Views: 3
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران سفارتی پاسپورٹ ہولڈر کو ویزے کے خاتمے سمیت ثقافت، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط پراطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ہنگری کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات...
سینیٹ کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا...
سینیٹ کے ملازم حمزہ کے قتل سے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے کہ قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی عارف شاہ ملوث تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ جب ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کے ساتھ مقتول رابطے میں تھا، عارف شاہ کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ وہ رابطے میں تھا۔ڈی آئی جی جواد طارق کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، عارف شاہ نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں حمزہ کو قتل کیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد کیا جائے گا۔ مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کے مقام پر کسی قسم کی تبدیلی کی درخواست امریکا کی جانب سے تاحال موصول نہیں ہوئی، اس لیے دوسرا دور طے شدہ شیڈول کے مطابق روم میں ہوگا۔ کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ مذاکرات کے مقام کی ایران کے لیے کوئی خاص حساسیت نہیں، اصل توجہ مذاکرات کے مواد اور بنیادی امور پر مرکوز ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمان، حسب روایت، اس عمل میں سہولت کاری اور...
خیبرپختونخوا کا این ایف سی اجلاس فوری بلانے کیلئے وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کو نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی)اجلاس فوری بلانے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ، مشیر خزانہ مزمل اسلم نے این ایف سی کے ساتویں ایوارڈ میں غیر آئینی توسیع کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو اس کا جائز حصہ فوری دیا جائے۔محکمہ خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت اجلاس بلانے میں مسلسل تاخیر کر رہی ہے جو کہ آئینی عمل میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا)کے لیے پانچواں...
پاکستان کا ایران سے بارٹر پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ، 1200ایرانی ٹرک سرحد پر پھنس گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایران سے آنے والے 1200ٹرک پاکستان ایران سرحد پر پھنسے ہونے کے معاملے پر وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ میں ایک نئی سمری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایران اور افغانستان سے درآمدات کے لیے امپورٹ فارم کی شرط ختم کرنے اور موجودہ بارٹر ٹریڈ پالیسی پر نظرثانی کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیشرفت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کے پہلے مشترکہ اجلاس میں ہوئی، جس کا مقصد ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے بڑھتے مسائل کو حل کرنا تھا۔کمیٹی کے...
خرطوم: سوڈان میں گزشتہ دو سال سے جاری خانہ جنگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے اپنی الگ "امن اور اتحاد کی حکومت" قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان آر ایس ایف کے سربراہ محمد حمدان ڈاگلو المعروف ہیمدتی کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک پیغام میں کیا گیا۔ محمد حمدان ڈاگلو، جو سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے سابق نائب رہ چکے ہیں، اب فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت سوڈان کے "حقیقی چہرے" کی نمائندگی کرے گی اور یہ فیصلہ اُن علاقوں میں کیا گیا ہے جو آر...
نیو دہلی: معروف پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں، اور اس بار وہ نئی فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 9 مئی 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت پر جاری تنازعے کے باعث فلم کو سخت مخالفت کا سامنا ہے، خاص طور پر مہاراشٹر میں، جہاں اس کی ریلیز کے خلاف احتجاج اور بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ فلم عبیر گلال کا میوزک دبئی میں لانچ کیا جائے گا، جہاں 19 اپریل کو گلوبل ولیج میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ اس ایونٹ میں فلم کے مرکزی کردار...
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کی سول اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا، انہوں نے سول اور اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورے کے دوران ’’توازن‘‘ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نصر حمید النوعیمی سے بھی ملاقات کی جبکہ ’’توازن‘‘ انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اور مختلف پیداواری تنصیبات کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے دوران...
فائل فوٹو۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کے موقع پر اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی اماراتی افواج کے چیف آف اسٹاف اور توازن کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ناصر النعیمی سے بھی ملاقات ہوئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے توازن انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی صنعت کی مختلف تنصیبات دیکھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یو...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا لیکن اوورز میں کٹوتی نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سے قبل دو میچ کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں بارش کے باعث میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ آفیشلز میدان کی جانچ کرنے کے بعد ٹاس کا فیصلہ کریں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا اعلان کردیا۔ اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں وفاق یا کسی بھی ملک کو خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض ہونے نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان میاں افتخار حسین نے کہاکہ متنازعہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ صوبائی خودمختاری کے مکمل خلاف ہے، اس اہم معاملے پر اے پی سی 23 اپریل کو صبح 10 بجے باچا خان مرکز پشاور میں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں پیش ہونے والا بل اٹھارہویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی...
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ مسترد کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب نے دودھ کی قیمتوں میں یکطرفہ اضافے کا اعلان کیا ہے، یکم مئی سے دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: لائیو اسٹاک شو، یومیہ 74 لیٹر دودھ دینے والی گائے نے میلہ لوٹ لیا ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافے کے اعلان کے بعد یکم مئی سے بھینس کے دودھ کا ہول سیل ریٹ 10 روپے بڑھ کر 220 فی لیٹر ہوجائے گا، گائے کا دودھ 170 فی لیٹر، گائے اور بھینس کے مکس دودھ کی قیمت 195 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ اس اقدام سے...
لاہور: ملیر جیل کراچی میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی، ماہی گیر کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچائی گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ماہی گیر گیراو گزشتہ 4 سال سے کراچی کی ملیر جیل میں قید تھا، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیر نے ملیر جیل میں خودکشی کرلی تھی اور 15 اپریل کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں اس کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی...
ویب ڈیسک: بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے گزشتہ 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔اس موقع پر اختر مینگل نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیوں کے شیڈول کا اعلان بھی کیا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا واضح رہے کہ بی این پی نے سربراہ اختر مینگل کی قیادت میں گزشتہ 20 روز سے...
عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مستونگ میں پریس کانفرنس کے دوران دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں. تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی.پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسےکریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔اپنے احتجاجی...
عیسی ترین: بی این پی نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی جانب سے بلوچستان میں مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے دھرنا ختم کیا لیکن تحریک جاری رہے گی۔ آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہےہیں۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا انہوں نے کہا کہ بی این پی اب اپنے جلسوں اور عوامی احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مستونگ، خضدار،...
اختر مینگل— فائل فوٹو بلوچستان نیشنل پارٹی نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی عوام کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظردھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلی نکالے گی۔ خالد مگسی کا اختر مینگل کو بات چیت کا راستہ اپنانے کا مشورہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خالد مگسی نےبلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل کو اپنا دھرنا ختم کرکے بات چیت کا راستہ اپنانے کا مشورہ دے دیا۔ اختر مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ساتویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سربراہی شاداب خان جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب...
چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی ہے، چین نے اپنی ایئر لائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ بوئنگ طیاروں کی مزید درآمد روک دیں۔ چین نے یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیا ہے۔ چینی ایئر لائنز کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپئر پارٹس بھی نہ خریدیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی تین بڑی ایئر لائنز ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز اور چائنا سدرن ایئر لائنز نے 2025 سے 2027 تک بالترتیب 45، 53 اور 81 بوئنگ طیاروں کی ڈیلیوری کا منصوبہ بنایا تھا۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے پالیسی اینڈ پلاننگ ونگ نے نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2025 کے پہلے مسودے کو متعارف کروادیا ہے۔ مسودہ 2001 ء میں اعلان کی گئی موجودہ ہاؤسنگ پالیسی پر جامع نظر ثانی کے بعد متعارف کروایا گیا ہے۔ اس پالیسی کو تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور انکے ان پٹ کو شامل کرکے پیش کرنے کی وسیع کوششیں کی گئی ہے جو اکیڈمیا، ہاؤسنگ ماہرین اور صوبائی محکموں کی شمولیت سے ترتیب دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے پر ماہرین کے دو ورکنگ گروپس نے موجودہ پالیسی میں خلاء کی نشاندہی کے لیے فوکس گروپ کے تفصیلی مباحثوں میں حصہ لیا۔ بعد میں ان کی سفارشات کو پالیسی کے تفصیلی مسودے میں ضم کیا...
خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے شمالی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئر پھٹنے اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، کل سے متوقع گرمی کی شدت کے پیش نظر خاص طور پر چترال، اپر دیر، سوات اور کوہستان کے اضلاع میں گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جی ایل او ایف کے تحت گلیشیائی جھیلوں سے پانی اچانک بہہ نکلنے سے شدید اور تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: وفاق نے سیلاب متاثرین کے 400 ملین ڈالر اپنی جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو واضح رہے کہ...
تجارتی جنگ میں امریکا اور چین آمنے سامنے آگئے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں غیریقینی کی کیفیت ہے، چین نے امریکا پر ایک اور وار کرتے ہوئے اپنی ایئرلائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی ڈلیوری روک دیں۔ یہ بھی پڑھیں مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا بلوم برگ کے مطابق چین نے اپنی ایئرلائنز کو بوئنگ طیاروں کی ڈلیوری بند کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ امریکا سے جہازوں کے پرزوں کی خریداری بھی روک دی جائے۔ طیاروں سے متعلقہ پرزوں کی خریداری روکنے کے چین کے اقدام سے ملک میں پرواز کرنے والے جیٹ طیاروں کی دیکھ...

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس، ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز جمعرات کو نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان
اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس، ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز جمعرات کو نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)35ویں نیشنل گیمز سندھ کے سلسلے میں آئی ایچ اے کے عہدے داران کی میٹنگ زیر صدارت قاضی عطا الرحمن ہوئی۔میٹنگ میں نیشنل گیمز سندھ میں شرکت کرنے والی اسلام آباد ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔اسلام آباد کی ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز 17 اپریل بروز جمعرات نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم پاکستان اسپورٹس بورڈ میں دوپہر 3بجے رکھے گئے ہیں۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی دوپہر 3بجے ٹرائلز کیلئے ایک سفید اور ایک کلر شرٹ لیکر پہنچ جائیں،سندھ...
وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔ مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے...
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ مائنگ اینڈ کنسیشن رول میں پہلے سے ہی تحفظات موجود تھے اب اس میں ہونے والی ترمیم کا موجودہ حکومتی اراکین اور گورنر کے علاوہ کسی کو علم نہیں ہے۔ پالیسی لیول کی چیزوں کو اسمبلی میں لائے اور پبلک کئے بغیر منظور کرانا ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی سیاسی کونسل کا اجلاس سیکرٹری سیاسیات و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری کی قیادت میں گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما غلام عباس، سابق رکن اسمبلی حاجی رضوان، عارف حسین قنبری، مطہر عباس و اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی...
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: معاشی استحکام بحال، فچ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی فچ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوچکی ہے اور ملک کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بھی بہتر ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی کہ جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہوکر 6 فیصد کم ہوجائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
— جنگ فوٹو یورپین پارلیمنٹ میں موجود ساؤتھ ایشیاء ڈیلیگیشن کا ایک وفد پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان بین الپارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے ساؤتھ ایشیاء ڈیلیگیشن کا ایک 3 رکنی وفد پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان 14 ویں بین الپارلیمانی اجلاس کے لیے پاکستان آ چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وفد کے ارکان کا اپنے انتخاب کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس کے لیے انہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا۔وفد کی قیادت سربن ڈی سٹرزدا ایم ای پی کر رہے ہیں۔وفد کے باقی ارکان میں ایم ای پی میکنمارا اور رتھ فیرمینخ شامل ہیں۔اپنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) چین کے صدر شی جن پنگ رواں ہفتے اپنے دورہ جنوب مشرقی ایشیا کے دوران چین کو ''استحکام اور یقین‘‘ کے ایک ستون کے طور پر پیش کرتے ہوئے آزاد تجارت کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں۔ اس دورے کے پہلے مرحلے میں پیر کے روز ہنوئی پہنچنے پر ویتنام کے صدر لوونگ کوانگ نے ایک پروقار تقریب میں اپنے چینی ہم منصب کو خوش آمدید کہا۔ شی نے تین روزہ دورے پر ملائیشیا جانے سے قبل آج منگل کو ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے بانی ہو چی من کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا دورے کا اختتام کمبوڈیا میں ہو گا۔...

سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )سندھ اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے آڈٹ میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے اور 500 جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس کو معطل کردیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس میں کے ڈی اے کے آڈٹ پیراگراف کی جانچ پڑتال کے دوران ترقیاتی اتھارٹی کے ریٹائرڈ ملازمین اور جاں بحق ہونے والوں کی بیواﺅں کو جاری کیے گئے 2 ارب 21 کروڑ روپے کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور غبن کا انکشاف ہوا سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے دن پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ ایس پی صدر موقع پر موجود پولیس ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ ایک،3 اور 5 پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل جانے والے راستوں داہگل،گورکھپور سمیت 4 مقامات پرناکے قائم کر دیئے گئے جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف...
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے دن پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ ایس پی صدر موقع پر موجود پولیس ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔ مزید پڑھیں: عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کردی ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ ایک،3 اور 5 پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل...