ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ مسترد کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب نے دودھ کی قیمتوں میں یکطرفہ اضافے کا اعلان کیا ہے، یکم مئی سے دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لائیو اسٹاک شو، یومیہ 74 لیٹر دودھ دینے والی گائے نے میلہ لوٹ لیا

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافے کے اعلان کے بعد یکم مئی سے بھینس کے دودھ کا ہول سیل ریٹ 10 روپے  بڑھ کر 220 فی لیٹر ہوجائے گا، گائے کا دودھ 170 فی لیٹر، گائے اور بھینس کے مکس دودھ کی قیمت  195 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

اس اقدام سے مارکیٹ اور سرکاری نرخوں کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے فی لیٹر دودھ کی قیمت 170 روپے مقرر کی گئی تھی۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر رفیق گجر نے کہا کہ نظرثانی شدہ قیمتیں ایک سال تک لاگو رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دودھ کی قیمت میں اضافہ:’خود بھوکا مر جانا قبول، بچوں کو بھوکا نہیں مار سکتے ‘

اس کے جواب میں موٹر سائیکل دودھ فروش یونین نے گوالہ کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا۔

یونین کے صدر ارشاد گجر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو شہر میں دودھ کی سپلائی معطل کردی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پنجاب ڈیری فارمز ایسوسی ایشن گوالا موٹر سائیکل دودھ فروش یونین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ڈیری فارمز ایسوسی ایشن موٹر سائیکل دودھ فروش یونین ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن دودھ کی قیمت میں فی لیٹر

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

کراچی: سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کے نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضاء پیدا کردی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 69ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 395ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 8ہزار 100ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار 800روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 944روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 755روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کے اضافے سے 3ہزار 441روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 21روپے کے اضافے سے 2ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخوراک کیلئے ترستی فلسطینی خاتون بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے پر مجبور پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • ایمان مزاری ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی
  • 15 ارب کا پیکیج مسترد،کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم کاشت نہ کرنے کا اعلان
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی