این اے 213 کی کامیابی پر بلاول بھٹو زرداری کا بڑا اعلان،جشن منائیں گے۔
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پیپلز پارٹی کی حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ باول بھٹو کا کہنا تھا کہ صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں بچھا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میرپورخاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کی کامیابی نے کہا کہ
پڑھیں:
وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پوری ذمہ داری اور گارنٹی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے، بھاری ٹیکسز کے بعد بھی چکوال کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلاف پیپلزپارٹی آواز اٹھائے گی، چکوال سیمٹ فیکٹری کے مزدوروں کو انکے بقایا جات دلا کر رہوں گا۔