اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ افریقی ملک روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور پی جے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بھی آج شام پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
روانڈا کے وزیر خارجہ کے استقبال کے لیے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل افریقہ، حسنین یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے، جبکہ پاکستان میں تعینات روانڈا کی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم، اور ترقیاتی تعاون جیسے اہم شعبوں پر بات چیت کریں گے۔ ان کی ملاقاتیں وزیر خارجہ، وزیر تجارت اور دیگر اعلی حکام سے متوقع ہیں۔ دوسری جانب، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بھی آج شام اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورے کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد خارجہ کے
پڑھیں:
جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون 21 تا 22 اپریل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، وہ وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون 21 تا 22 اپریل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، وہ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسلام آباد میں جمہوریہ روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے، روانڈا کے وزیر خارجہ کاروباری برادری کے نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے۔