پاکستان کی معاشی پوزیشن مستحکم ہوگئی، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کا اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی استحکام بحال، فچ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی
فچ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوچکی ہے اور ملک کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بھی بہتر ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی۔
رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی کہ جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہوکر 6 فیصد کم ہوجائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کا معاشی آؤٹ لک پاکستان کی ریٹنگ پاکستان کی معاشی پوزیشن مستحکم فچ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کا معاشی ا ؤٹ لک پاکستان کی ریٹنگ پاکستان کی معاشی پوزیشن مستحکم فچ پاکستان کی
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی، اس سے قبل نادر مگسی نے تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی بھی جیتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں حصہ لیں گے؟
ڈی آئی خان میں 3 روزہ ڈیرہ جات جیپ ریلی اختتام کو پہنچ گئی ہے، ریلی میں نادر مگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، انہوں نے 69 کلو میٹر کا فاصلہ 44 منٹ 18 سیکنڈ میں مکمل کیا۔
پریپیئرڈ ‘بی’ کیٹیگری میں گوہر خان نے پہلی پوزیشن حاصلی، پریپیئرڈ ‘سی’ کیٹیگری میں دیوار مزاری نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پریپیئرڈ ‘ڈی’ کیٹیگری میں شکیل احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تقسیم انعامات کی تقریب رتہ کلاچی اسٹیدیم میں ہوگی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تھر جیپ ریلی سے : جنگلی حیات کو خطرہ
یاد رہے کہ تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی بھی نادر مگسی نے جیتی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جیپ ریس ڈی آئی خان نادر مگسی