UrduPoint:
2025-04-22@01:29:10 GMT

چینی صدر کا دورہ جنوب مشرقی ایشیا، آزاد تجارت پر زور

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

چینی صدر کا دورہ جنوب مشرقی ایشیا، آزاد تجارت پر زور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) چین کے صدر شی جن پنگ رواں ہفتے اپنے دورہ جنوب مشرقی ایشیا کے دوران چین کو ''استحکام اور یقین‘‘ کے ایک ستون کے طور پر پیش کرتے ہوئے آزاد تجارت کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں۔ اس دورے کے پہلے مرحلے میں پیر کے روز ہنوئی پہنچنے پر ویتنام کے صدر لوونگ کوانگ نے ایک پروقار تقریب میں اپنے چینی ہم منصب کو خوش آمدید کہا۔

شی نے تین روزہ دورے پر ملائیشیا جانے سے قبل آج منگل کو ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے بانی ہو چی من کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا دورے کا اختتام کمبوڈیا میں ہو گا۔ ہنوئی میں شی نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ٹو لام سےملاقات کی۔ اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک ''ہنگامہ خیز دنیا میں قابل قدر استحکام اور یقین لائے ہیں۔

(جاری ہے)

‘‘

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق چینی صدر نے مزید کہا، ''معاشی عالمگیریت سےمستفید ہونے والے ممالک کے طور پر چین اور ویتنام دونوں کو اپنا اسٹریٹجک عزم مضبوط کرنا چاہیے، یکطرفہ غنڈہ گردی کی مشترکہ کارروائیوں کی مخالفت کرنی چاہیے، عالمی آزاد تجارتی نظام کو برقرار رکھنا چاہیے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنا چاہیے۔

‘‘

چین اور ویتنام نے سپلائی چیناور ایک مشترکہ ریلوے منصوبے میں تعاون کے سلسلے میں یادداشتوں پر دستخط کیے اور شی نے چین کو ویتنام کی زرعی برآمدات تک زیادہ رسائی کا وعدہ بھی کیا۔ خیال رہے کہ دونوں ایشیائی رہنماؤں کی یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرفس کے نفاذ کے بعد دنیا پھر کی معیشتیں ہلچل کا شکار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین اور ویتنام ''یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم امریکہ کو کیسے نقصان پہنچائیں۔‘‘ ملائیشیا میں شی کی چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی 10 رکنی ایسوسی ایشن (آسیان) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کی توقع ہے۔

آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے چینی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ اس معاہدے سے چین اور بلاک کے اراکین کے درمیان بہت سے محصولات ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے ریاستی نشریاتی ادارے کے انگریزی چینل سی جی ٹی این کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ''ہم بہت سے شعبوں میں ٹیرفس کو صفر پر لائیں گے اور پھر انہیں دیگر تمام شعبوں تک وسعت دی جائے گی۔‘‘

شی جن پنگ ملائیشیا میں بدھ کی صبح شاہ سلطان ابراہیم اور بعد میں وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کریں گے۔ انور ابراہیم نے جون میں چین کو ''سچا دوست‘‘ قرار دیا تھا اور نومبر 2022ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وہ تین بار چین کا دورہ کر چکے ہیں‌۔

جنوبی بحیرہ چین پر چین کے دعوے، ویتنام اور ملائیشیا دونوں کے ساتھ تنازعے کا باعث ہیں۔ انور نے گزشتہ ستمبر میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ملائیشیا بحیرہ جنوبی چین میں تیل سے مالا مال سمندری علاقے میں اپنے تیل اور گیس کی تلاش کو روکنے کے لیے چین کے مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا ان کے بقول ان کی یہ سرگرمیاں اپنے ملکی پانیوں میں ہیں۔

شکور رحیم ایسوی ایٹڈ پریس کے ساتھ

ادارت: افسر بیگ اعوان

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چین اور چین کو

پڑھیں:

پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔

وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پُر کیا جاسکے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے
  • چینی صدر کا ویتنام،ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کامیاب رہا ہے، چینی وزیر خارجہ