یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے۔
دفترخارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ایک روزہ دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات طے ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے وزیر
پڑھیں:
روانڈا کے وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے ڈی جی افریقہ حسنین یوسف اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے. اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے. جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔