2025-04-23@17:28:54 GMT
تلاش کی گنتی: 50
«امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن»:
بیجنگ :امریکی تجارتی نمائندہ دفتر نے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کے خلاف سیکشن 301 کی تحقیقات کے حتمی اقدامات کا اعلان کیا۔ہفتہ کے روزچین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر سخت ناراضی اور فیصلہ کن مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات امریکہ کی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ پالیسیوں کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ واضح امتیاز کے ساتھ یہ اقدامات مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق نہیں اور یہ چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں...
امریکا میں صہیونی ریاست اسرائیل کی قابض فوج کے مقابلے میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا جرم بنا دیا گیا اور اس پاداش میں حکومتی سختیوں کے نتیجے میں سیکڑوں غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کردیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں میں شرکت کا الزام لگا کر تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ، کیے گئے ہیں، جو کہ غیر ملکی طلبہ کے لیے ایک نئی پریشان کن صورت حال بن گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی امیگریشن حکام نے تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ ہوئے ہیں، جن میں اکثریت اُن طلبا کی ہے جو حالیہ دنوں میں فلسطینی عوام کے حق میں ہونے والے...
امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ نامی بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ہرپریت سنگھ کا تعلق سکھ علیحدگی پسند جماعت ببر خالصہ انٹرنیشنل ہے اور اس پارٹی کو بھارت میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ 2023 کے دوران چندی گڑھ میں ایک پولیس آفیسر پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں اس تنظیم کے ایک مقامی رہنما ہرپریت سنگھ کے ملوث ہونے کا الزام تھا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ہرپریت سنگھ بھارت میں ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کارکنوں کو مالی امداد، ہتھیار اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔ ادھر ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہرپریت سنگھ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا اور...
واشنگٹن: امریکی حکومت نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملکی میں زیرتعلیم دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد طلبہ کے ویزے منسوخ یا پھر ان کی قانونی حیثیت ختم کر دی ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کے اس اقدام کے بعد ان طلبہ کو حراست میں لیے جانے اور امریکہ سے بے دخلی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ سے کم دورانیے میں لگ بھگ 160 کالجز اور یونیورسٹیز کے کم از کم 1024 طلبہ کے ویزے منسوخ ہوئے یا پھر ان کی قانونی حیثیت ختم کر دی گئی۔ اس اقدام سے متاثر ہونے والے بعض طلبہ نے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی میں قانونی درخواستیں بھی دائر...
بلیز سٹی : امریکی شہری نے بلیز جانے والی ایک پرواز کو چاقو کے زور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک مسلح مسافر کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ بلیز پولیس کے سربراہ چیسٹر ولیمز کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص اکینیلا ساوا ٹیلر نامی 49 سالہ امریکی شہری تھا، جو کیلیفورنیا سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے کوروزال سے اڑنے والی ایک چھوٹی مسافر پرواز میں سوار 14 افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ پرواز کے دوران پائلٹ نے ائر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی الرٹ دیا اور ایندھن کی کمی کے باعث بلیز سٹی کے اوپر طویل وقت تک چکر کاٹنے پر...
امریکی کانگریس کا ایک تین رکنی وفد آج کل پاکستان کے دورہ پر ہے۔اس دورہ کے حوالے سے پہلے تحریک انصاف میں بہت جوش و خروش تھا۔یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ امریکا میں مقیم تحریک انصاف کے دوست ہی ان کانگریس مین کو پاکستان بھیج رہے ہیں۔ ایسا تاثر دیا جا رہا تھا کہ ان کانگریس مینز کا وفد پاکستان پہنچ ہی تحریک انصاف کی مدد کے لیے رہا ہے۔ ہمیں تو یہی بتایا جا رہا تھا کہ اس وفد کو ایسے ہی سمجھیں جیسے ٹرمپ خود آرہے ہیں۔ یہ وفد پاکستان کی سیاست میں ایک طوفان لے آئے گا اور اسٹبلشمنٹ کے لیے مسائل پیدا کر دے گا۔ پہلے تو یہ تاثر تھا کہ کانگریس کا یہ...
چین مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی کارکردگی میں امریکا کو پیچھا چھوڑنے کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چین کے مختلف اے آئی ماڈلز نے 2024 کے آخر تک اہم بینچ مارکس پر معائنے میں امریکی ماڈلز کے ساتھ تقریباً برابری کا سکور حاصل کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت چین کی دیگر اے آئی اپیس کے استعمال پر پابندی رپورٹ کے مطابق، امریکا کی چین پر برتری MMLU پر 0.3%، MMMU پر 8.1%، MATH پر 1.6% اور HumanEval ٹیسٹ پر 3.7% تک کم ہوگئی ہے۔ یہ اعداد و شمار 2023 کے آخر میں اسی بینچ مارکس پر بالترتیب 17.5%، 13.5%، 24.3%، اور...
---فائل فوٹو امریکی کمپنی کی ٹیم کی جانب سے کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ کیا گیا ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق آگ کے اطراف موجود پانی میں کئی مقامات سے گیس کے بلبلے نکل رہے ہیں، گیس کی ابتدائی ریڈنگز پی پی ایل لے گی۔تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک میں آگ لگنے کے اطراف گڑھے کا سائز 150 فٹ ہو گیا ہے۔ کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں آگ 7 روز بعد بھی نہ بجھیکراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ ساتویں روز بھی نہ بجھ سکی۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں آگ بجھانے ک لیے عالمی شہرت یافتہ...
علیحدگی پسند تحریک علیحدگی پسند تحریکوں کا مقصد کسی مخصوص علاقے، قوم، نسل، یا مذہبی گروہ کے لیے ایک علیحدہ خودمختار ریاست کا قیام یا کسی دوسرے ملک سے الحاق ہوتا ہے۔ موجودہ ریاست سے علیحدگی ان کا بنیادی مقصد ہوتا ہے۔ یہ تحریکیں بعض اوقات سیاسی مذاکرات، ریفرنڈم اور دیگر قانونی ذرائع اپناتی ہیں، جبکہ بعض صورتوں میں مسلح جدوجہد ان کا نصب العین ہوتی ہے۔ مزاحمتی تحریک دوسری جانب مزاحمتی تحریکیں ریاستی جبر، قبضے، یا ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے لیے چلائی جاتی ہیں۔ ان کا مقصد علیحدگی نہیں بلکہ آزادی، حقوق کی بحالی یا غیر پسندیدہ عناصر کے خلاف مزاحمت کرنا ہوتا ہے۔ مزاحمتی تحریکیں عام طور پر اس بنیاد پر عوامی پذیرائی پاتی ہیں کہ متعلقہ...
بانی پی ٹی آئی کے ہم درد امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ کی اسلام آباد میں سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش ہیں۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہونے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں، وہ بیک چینل مذاکرات کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملٹری اسٹیبلشمنٹ مسلسل اس بات پر اصرار کرتی رہی ہے کہ وہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے...

عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی
عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔یہ روابط پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی عمران خان کیلئے کچھ ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بیک چینل کی یہ کوششیں ان پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ اگرچہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے...

امریکی یکطرفہ ٹیرف کے خلاف اپنے تجارتی حقوق کے تحفظ کے لیےسخت جوابی اقدامات اٹھائیں گے،چینی وزارت تجارت
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ ٹیرف کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سختی سے جوابی اقدامات اٹھائے گا۔جمعرات کے روز ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت میں نقصان اٹھا رہا ہے ، اور یوں بظاہر “مساوات” کے نام پر اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف بڑھا رہا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ کئی سالوں کے کثیرالجہتی تجارتی مذاکرات میں حاصل ہونے والے مفادات کے توازن کو نظرانداز کرتا ہے، اور اس حقیقت کو بھی نظرانداز کرتا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے بین الاقوامی تجارت...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)امریکی نگراں ادارے امریکن اوور سائیٹ نے صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقدمے میں وزیر دفاع، ڈائریکٹر انٹیلی جنس، سی آئی اے ڈائریکٹر، وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔(جاری ہے) امریکن اوور سائیٹ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے یمن پر حملے کے فوجی منصوبے پر بات چیت کے لیے میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کیا۔امریکن اوور سائیٹ کے مطابق میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال فیڈرل ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، سگنل خودکار طور پر پیغامات حذف کرسکتا ہے۔ سگنل پر بھیجے گئے پیغامات کو سرکاری ریکارڈ قرار دے کر محفوظ...
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان دفاع، سیکورٹی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زوردیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زوردیا گیا۔جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے...
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں...
سیکرٹری داخلہ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بدولت پنجاب میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے سول سیکرٹری لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے چیمپئنز ٹرافی کے پُرامن انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے...
امریکی سیکرٹ سروس نے اتوار کی صبح وائٹ ہاؤس کے باہر ایک مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا جس کے بعد اس مشکوک شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس کے سامنے خون سے لتھڑی ہوئی گڑیوں کی بارش تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے ’سیکرٹ سروس‘ کے اہلکاروں کو ہفتے کے روز مقامی حکام کی جانب سے ایک اطلاع ملی تھی کہ ایک مشکوک شخص امریکی شہر انڈیانا سے واشنگٹن کی طرف سفر کر رہا ہے، بعد میں اس کی گاڑی وائٹ ہاؤس کے قریب کھڑی پائی گئی۔ سیکرٹ سروس کی...
WASHINGTON DC: امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مسلح شخص کو گولی ماردی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں سیکرٹ سروس کے چیف آف کمیونی کیشنز انتھونی گوگلیلمی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں ( چیف آف کمیونی کیشنز کو) خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص خود کش حملے کے ارادے سے انڈیانا سے واشنگٹن ڈی سی کا سفر کررہا ہے۔ انتھونی گوگلیلمی نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹ سروس کے اہل کاروں کو خفیہ اطلاع میں بیان کیے گئے حلیے جیسا ایک شخص وائٹ ہائوس کے قریب دکھائی دیا جبکہ اس کی پارک کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو اہم بنادے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر سے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ امریکی انتظامیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازع پر اثر انداز ہوگی، تاہم یہ ضرور ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تناؤ کی وجہ سے یہ ورلڈ کپ سب کے لیے دلچسپ ضرور ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا، اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی منصوبہ بندی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی کچھ درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف اور کینیڈا سے کچھ درآمدات کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے احکامات پر دستخط کرنے سے پہلے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک مؤخر کیا گیا ہے، 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔ کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس لگاتے ہیں۔ ٹرمپ کا اصرار ہے کہ تجارتی خسارے کو طے کرکے ٹیرف کو حل کیا جاسکتا ہے، انہوں نے اوول آفس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی 2 اپریل سے شروع ہونے والے باہمی محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا اصرار...
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں لوبیا کی آڑ میں امریکن بادام کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کے ذریعے 3ارب 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کا انکشاف کیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ میسرز اے آر برادرز نامی درآمد کنندہ جبل علی دبئی سے لوبیا کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکن بادام کی بڑی مقدار اسمگل کرکے اپنے گوداموں میں منتقل کررہا ہے۔ اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی نے درآمد ہونے والے لوبیا کے تمام کنٹینرز اپنی تحویل میں لینے کی ہدایات جاری کیں۔ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے...
WASHINGTION: امریکا نے یمن کے حوثیوں کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا اور اس حوالے سے سیکریٹری اسٹیٹ نے باقاعدہ اعلان کردیا۔ امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے بیان میں کہا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک آج پورا کیا جا رہا ہے اور انصاراللہ کو بطور غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دی گئی ہے جو عام طور پر حوثی کے نام سے مشہور ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری صدارتی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حوثیوں کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں اور اہلکاروں کے لیے خطرات کا باعث ہیں، اسی طرح خطے میں ہمارے قریب ترین شراکت داروں اور بین...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افطار میں شریک افراد نے کہا کہ رمضان المبارک میں جہاں مسلمان امن، بھائی چارے اور عبادت میں مشغول ہوتے ہیں، وہیں اسرائیل غزہ میں بھوک، قتل و غارت اور بربریت کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں امریکی عوام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا، جس میں درجنوں افراد نے شرکت کرکے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ اقدام اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور غزہ کے معصوم روزہ داروں پر جاری محاصرے کے خلاف ایک خاموش مگر پُرزور پیغام ہے کہ دنیا بیدار ہو رہی ہے اور...
واشنگٹن: امریکہ کے ایک جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی نگران ادارے کے سربراہ، ہیمپٹن ڈیلنگر کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق واشنگٹن کے امریکی ڈسٹرکٹ جج ایمی برمن جیکسن نے فیصلہ سنایا کہ ڈیلنگر کو برطرف کرنے کی کوشش صدر کے اختیارات سے تجاوز کرتی ہے اور اس سے ایگزیکٹو برانچ کے عہدیداروں کو غیر قانونی دباؤ ڈالنے کا موقع ملے گا۔ جج جیکسن نے اس بات کو مسترد کیا کہ اس قانون کا اطلاق غیر آئینی ہے، اور کہا کہ یہ قانون وفاقی ملازمین اور خاص طور پر وسل بلورز کو تحفظ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ غیر قانونی سلوک...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر مقررہ وقت پر شیڈول کے مطابق ٹیرف عائد ہوں گے وائٹ ہاﺅس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کے اطلاق کے حوالے سے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کا اطلاق اپنے وقت پر اور شیڈول کے مطابق ہونے جا رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران اگرچہ صدر ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کے اطلاق کے لیے چار مارچ کی طے شدہ ڈیڈ لائن کا ذکر نہیں کیا تاہم انہوں نے فرانس سمیت تمام...
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ کی قائم مقام سفیرسے ملاقات میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے خلاف عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔ امریکی قانون سازوں کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقاتیں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھیں۔اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کے دوران عسکریت پسندوں کے تشدد کو ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
واشنگٹن: گوگل کی جانب سے یہ تبدیلی گزشتہ روز اس وقت کی گئی جب امریکی محکمہ داخلہ کے زیر انتظام چلنے والے امریکی حکومت کے ڈیٹا بیس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم نے خلیج کا نیا نام اپڈیٹ کیا۔ گوگل کے مطابق خلیج جو امریکہ، کیوبا اور میکسیکو سے متصل ہے ، میکسیکو میں ایپ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تبدیل نہیں کی جائے گی، اور دنیا کے دیگر ممالک کے صارفین کو خلیج میکسیکو (خلیج امریکہ) کا لیبل نظر آئے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے پر واپس آنے کے بعد امریکی حکومت کی دستاویزات میں پانی کی لاش کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ میکسیکو نے اس...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں تباہ ہونے والے طیارے کے واقعے میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ٹریکنگ بند ہوگئی تھی۔ یہ ٹیکنالوجی ائر ٹریفک کنٹرولرز کے لیے طیاروں کی نقل و حرکت کو بہتر طریقے سے ٹریک کرنا ممکن بناتی ہے۔ ریپبلکن سینیٹر کروز امریکی سینیٹ کی کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے رکن ہیں جنہوں نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ حادثے کے بارے میں بند کمرے میں بریفنگ حاصل کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں دریائے پوٹومیک پر فوجی ہیلی کاپٹر اور امریکن ائرلائن کے طیارے کے خوفناک تصادم میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ 20 سال...
واشنگٹن ڈی سی — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی صبح واشنگٹن کی 70 سال سے زیادہ عرصے سےجاری اس روائت میں شرکت کی جس میں دونوں پارٹیوں کے قانون سازوں کا ایک گروپ ، ’پریئر بریک فاسٹ‘ کی سالانہ تقریب میں ہم آہنگی کے اظہار کے لیے اکھٹا ہوتا ہے۔امریکی صدرنے اس تقریب میں اپنی زندگی میں خدا اور عقیدے کی اہمیت پر بات کی۔ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ سال قاتلانہ حملے کی دو ناکام کوششوں کے بعد مذہب کے ساتھ ان کا رشتہ "تبدیل” ہوگیا ہے۔انہوں نے امریکیوں کے لیے کیپیٹل میں قومی دعائیہ ناشتے میں "خدا کو ہماری زندگیوں میں واپس لانے” پر بات کی۔ ٹرمپ نے کہا، میں درحقیقت...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شریک ہیں۔بلاول ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کی نمائندگی کرنے امریکا گئے ہیں، امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر کے رہنماؤں کیلیے خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ناشتے میں دنیا بھر کے سینئر سیاستدان، امریکی سینیٹرز شریک ہیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، چیرمین پی پی کا سیکیورٹی عملہ اور دیگر آفیشلز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعوت ملنے سے متعلق ایک سوال پر بلاول بھٹو زرداری...
واشنگٹن: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں بلاول بھٹو کے علاوہ کئی عالمی رہنما بھی موجود تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس موقع پر پاکستان کے دو اہم سفارتی محاذ سنبھالے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری جہاں چین کے 5 روزہ دورے پر ہیں اور گزشتہ روز چین کے صدر سے ملاقات کی، وہیں بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ اس خصوصی موقع پر شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت موصول ہونے کی متضاد خبریں سامنے...
امریکا بالآخر کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کے معاملے پر وقتی طور پر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا ہے اور فیصلے پر عمل درآمد کم از کم 30 دنوں کے لیے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس اقدام پر عمل درآمد موخر کرنے کا فیصلہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔ تاہم امریکا کی طرف سے چین پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے جو عالمی تجارت اور معیشت پر قابل ذکر اثرات کا حامل ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کررہے ہیں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان کے ساتھ خود بھی ان مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو نے امریکا میں منشیات، خاص طور پر...
بیجنگ : چین کے اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل نے عالمی سطح پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے، جو کم لاگت پر چیٹ جی پی ٹی جیسے مغربی ماڈلز کے برابر کارکردگی پیش کرتا ہے۔ افریقہ کے مصنوعی ذہانت کی صنعت کے ماہرین ڈیپ سیک کے ذریعے لائی گئی تبدیلیوں کو سراہ رہے ہیں۔ گھانا کی مصنوعی ذہانت اسٹریٹجی ماہر راشدہ موسا کا خیال ہے کہ چینی کمپنی ڈیپ سیک کا مقصد صرف منافع کمانا نہیں بلکہ اختراعات کو شیئر کرنا ہے، جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی ترقی میں مددگار ہے، کیونکہ ٹیکنالوجی خود بھی گزشتہ کامیابیوں پر استوار ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیپ سیک کے اوپن سورس ماڈل نے افریقہ...
امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا اور میکسیکو نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چین نے بھی امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹیرف ٹرمپ کارڈ‘، کینیڈا اور میکسیکو جوابی چال کے لیے تیار وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کینیڈین شہریوں سے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کینیڈا میں تیار...
چین، میکسیکو اور کینیڈا کے بعد جاپان نےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ جاپان کے وزیرخارجہ کٹسونوبو کٹو نے امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے جاپان کو بھی امریکا کی ٹیرف پالیسی پر تحفظات ہیں،جاپان کو امریکی پالیسیوں اور ان کے اثرات کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا نے اپنی “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت بین الاقوامی تجارت میں سخت اقدامات کیےہیں جن میں اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنا شامل تھا۔ یہ ٹیرف پالیسیاں...
عالمی منظرنامہ بدل رہا ہے، پہلی جنگ عظیم نے نو آبادیاتی نظام کو کمزور کیا۔ عالمی برطانوی استعمار کمزور ہوا۔ دوسری جنگ عظیم نے برطانیہ کو عالمی طاقت کے منصب جلیلہ سے فارغ کیا اور امریکہ عالمی منظر پر ابھرا۔ امریکہ نے اپنی فنی، تکنیکی اور تنظیمی برتری ثابت کی۔ ایٹم بم کی ہلاکت خیزی سامنے آئی۔ امریکہ نے اپنی جنگی ہلاکت خیزی ثابت کر دکھائی تھی پھر عالمی منظر پر چھاتا ہی گیا سوویت یونین کے خاتمے کے بعد خلیجی جنگ میں امریکہ نے اپنی فنی، تکنیکی اور حربی مہارت کا ہوشربا مظاہرہ کیا اور یونی پولر ورلڈ کا چودھری بننے کی کوشش کی لیکن 9/11نے امریکی ہیبت اور چودھراہٹ کا پول کھول دیا۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کو گوانتانامو بے میں 30 ہزار تارکین وطن کے لیے حراستی مرکز قائم کرنے کا حکم دیں گے۔ گوانتانامو بے، کیوبا، میں امریکی بحریہ کے اڈے میں پہلے سے ہی ایک تارکین وطن کی سہولت موجود ہے، جو کہ غیر ملکی دہشت گردی کے مشتبہ افراد کے لیے اعلیٰ حفاظتی امریکی جیل سے الگ ہے- یہ بھی پڑھیں: امریکا کی 22 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کا کون سا حکم عدالت میں چیلنج کردیا؟ جسے کئی دہائیوں سے مختلف مواقع پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جس میں ہیٹی اور کیوبا کے باشندوں کو سمندر سے ریسکیو کرکے وہاں گرفتار رکھنا بھی شامل ہے۔...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ایپ کی فروخت کے لیے بولی لگائی جائے امریکی جریدے کے مطابق ٹک ٹاک پر امریکی صارفین کی تعداد تقریباً 17 کروڑ ہے ایپ کو رواں سال 19 جنوری کو قانون کے تحت پابندی کا سامنا کرنے سے قبل ہی چینی کمپنی ”بائٹ ڈانس“ کے مالکان کی جانب سے آف لائن کردیا گیا تھا.(جاری ہے) قانون میں یہ بات شامل ہے کہ آیا بائٹ ڈانس کمپنی کا مالک اسے قومی سلامتی کی بنیاد پر فروخت کرے یا پابندی کا سامنا کرے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری...
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ چین کی اے آئی ایپ کے امریکی قومی سلامتی کو لاحق مضمرات کو دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد وائٹ ہاؤس کی پہلی پریس بریفنگ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یکم فروری کو کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتی فنڈنگ کی بندش عارضی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضوں کو منجمد کیے جانے سے متعلق صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو روک دیا ہے۔ وفاقی جج Loren L. AliKhan کی جانب...
بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین پر امریکی تجارتی پابندیوں کے حالیہ سلسلے پر ایک بیان دیا۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اپنے اقتدار کے آخری ایام میں چین پر شدید تجارتی پابندیاں نافذ کی ہیں ، نام نہاد قومی سلامتی کی بنیاد پر چین پر اپنے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرولز کو بڑھایا ہے ،امریکہ میں کاروں سے منسلک چینی سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر اور گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگا ئی ہے، چین سمیت دیگر ممالک میں ڈرون سسٹمز کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور سروس سیکیورٹی کے جائزے کا آغاز کیا ہے ،متعدد چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور کئی چینی اداروں کو “بدنام مارکیٹ ” کے طور...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی نائب صدر حور النسا پلیجو اور عبدالقادر رانٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر کمپنی سرکار کا راج قائم کر دیا گیا، انسانی حقوق معطل کر کے سندھ کے مقامی باشندوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے، گولارچی کے دیہاتیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر کے زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں، جس میں پیپلز پارٹی کی حکومت ملوث ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ایک طرف سندھ کا پانی بند کیا جا رہا ہے، تو دوسری طرف دیہاتوں سے لوگوں کو بے دخل کر کے زمین کو کمپنیوں کے حوالے کیا...
روس نیٹو کو رول بیک کرنے کیلئے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کا خواہش مند ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ نئے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے نئے سیکیورٹی معاہدوں پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ روسی صدرپیوٹن عالمی قوانین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ روس کو کوئی خطرہ نہ ہو، سابق کریملن اہلکار کے مطابق نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بہرحال نیٹو کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو صدارتی انتخابات جیتنے کے اگلے دن ہی فون کال میں یوکرین میں جنگ نہ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔
امریکی ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )حال ہی میں امریکا میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب کردہ آر ایف کینیڈی جونیئر کو نیشنل ہیلتھ کیئر کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔17,000 سے زیادہ ڈاکٹروں نے امریکی سینیٹرز کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر قومی صحت کی دیکھ بھال کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے پاس محکمہ صحت اور انسانی خدمات کی قیادت کرنے کی اہلیت کا فقدان ہے۔ڈاکٹرز شکاگو میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ ہیلتھ کیئر کے ممبر ہیں جو امریکا میں تقریبا 20,000 ڈاکٹروں اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کی...