جعفر ایکسپریس کے حادثے پر بہت افسوس ہے، امریکی قونصل جنرل لاہور
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
سیکرٹری داخلہ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بدولت پنجاب میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے سول سیکرٹری لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے چیمپئنز ٹرافی کے پُرامن انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بدولت پنجاب میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں 150 سال پرانے قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق اپڈیٹ کیا ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ماڈرن آلات فراہم کیے اور تمام کریمینلز کا ڈیٹا آن لائن کردیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ جدید تقاضوں کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور پیرا جیسے ادارے بنا رہے ہیں، بین الصوبائی بارڈر سکیورٹی کیلئے 14 جدید چیک پوسٹس بنا رہے ہیں، جیل ریفارمز پر بہت محنت ہوئی اور اسیران کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل نے جعفر ایکسپریس کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بلوچستان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی احسان جمالی بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی قونصل جنرل سیکرٹری داخلہ بنا رہے ہیں کو محفوظ
پڑھیں:
لاہور، شکیل ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا گیا
سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔ شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ شکیل احمد ترابی میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا ہے۔نئے سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔ شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ شکیل احمد ترابی میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔