امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے اپنے دفتر کو ہمیشہ کھلا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پی اے آر سی میں شامل ہو کر پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے کردار کرنے کی دعوت بھی دی۔ جنرل برگمین کا آئندہ سفارتی دورہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستانی امریکن کمیونٹی امریکی ایوان نمائندگان پاک امریکا تعلقات نے پاک کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط

نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔ شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے جبکہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک بہت سے منصوبوں پر مشترکا کام کررہے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے۔

دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
  • قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور ایران کے تعلقات، چیلنجز اور تعاون کی راہ
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت
  • پاک بنگلہ دیش سفارتی تعلقات کی بحالی اہم پیشرفت
  • اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات