کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر شیڈول کے مطابق ٹیرف عائد ہوں گے.صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر مقررہ وقت پر شیڈول کے مطابق ٹیرف عائد ہوں گے وائٹ ہاﺅس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کے اطلاق کے حوالے سے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کا اطلاق اپنے وقت پر اور شیڈول کے مطابق ہونے جا رہا ہے.
(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران اگرچہ صدر ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کے اطلاق کے لیے چار مارچ کی طے شدہ ڈیڈ لائن کا ذکر نہیں کیا تاہم انہوں نے فرانس سمیت تمام ممالک پر اتنا ہی ٹیرف عائد کرنے کی خواہش کا ذکر کیا جتنا یہ ممالک امریکی مصنوعات درآمد کرنے پر عائد کرتے ہیں. دوسری جانب وائٹ ہاﺅس، یو ایس ٹریڈ ریپرزینٹیٹو یا امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کا کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کے لیے چار مارچ کی ڈیڈ لائن میں توسیع یا ان ممالک سے کسی قسم کے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے. صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ گاڑیوں، دوا سازی کے لیے درکار اجزا اور سیمی کنڈکٹرز کی درآمدات پر 25 فی صد ٹیرف عائد کرنا چاہتے ہیں تاکہ امریکہ کی محصولات کی شرح دیگر ممالک کی ڈیوٹی اور تجارتی رکاوٹوں کے متوازی ہو سکے. دوسری جانب میکسیکو کے وزیر اقتصادیات مارسیلو ایبرارڈ نے دوروز قبل بتایا تھا کہ ان کی صدر ٹرمپ کی معاشی ٹیم سے مثبت بات چیت ہوئی ہے انہوں نے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ سے تجارت کے معاملے پر مشترکہ اقدامات اگلے ہفتے سے شروع کیے جا رہے ہیں میکسیکو امریکہ کے ساتھ اپنی شمالی سرحد پر 10 ہزار فوجی تعینات کر رہا ہے اسی طرح میکسیکو نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ جدید ہتھیاروں کی میکسیکو اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کرے. ادھر کینیڈا نے رواں ماہ ہی فینٹینیل کی امریکہ اسمگلنگ روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں اور اعلیٰ حکام کا اس حوالے سے تقرر کیا ہے کینیڈا نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کو دہشت گرد تنظیموں کے طور پر دوبارہ درجہ بندی کی ہے جب کہ امریکہ کے ساتھ شمالی سرحد پر نگرانی کے لیے ڈرون اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہا ہے. کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حالیہ دنوں میں سرحدی امور کے حوالے سے صدر ٹرمپ سے قریبی رابطے رکھے ہیں جن میں ہفتے کے روزکی جانے والی ٹیلی فون کال بھی شامل تھی جس میں فینٹینیل کی اسمگلنگ کو روکنے کی مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی وزیر اعظم ٹروڈو متنبہ کر چکے ہیں کہ کینیڈا امریکہ سے ہونے والی 107 ارب ڈالر کی درآمدات پر جوابی ٹیرف عائد کر سکتا ہے کینیڈا دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ امریکی بیئر، شراب، وہسکی اور فلوریڈا سے کینو کا جوس درآمد کرتا ہے جسٹن ٹروڈو گزشتہ ہفتے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کینیڈا یہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے کہ ٹیرف کا اطلاق نہ ہو. صدر ٹرمپ کاٹیرف کے حوالے سے بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکہ کے دونوں پڑوسی ممالک چار مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل امریکہ کے ساتھ اپنی سرحد پر سیکیورٹی کو مزید سخت اور فینٹینیل کی اسمگلنگ کے تدارک کی کوشش کر رہے ہیں. امریکی صدر نے یکم فروری کو ایک انتظامی حکم نامے کے تحت کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فی صد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا ایگزیکٹو آرڈر کے دو روز بعد میکسیکو اور کینیڈا نے غیر قانونی تارکین وطن کی امریکہ آمد اور غیر قانونی منشیات پر قابو پانے کے لیے سرحد پر حفاظتی کوششوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا. بعدازاں صدر ٹرمپ نے دونوں ملکوں پر ٹیرف کے نفاذ کو 30 دن کے لیے روک دیا تھا امریکہ پڑوسی ملکوں کینیڈا اور میکسیکو سے 918 ارب ڈالر کی درآمدات کرتا ہے جن میں گاڑیوں سے لے کر توانائی کی درآمد شامل ہے بعض معاشی مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ کے ٹیرف کے اطلاق سے شمالی امریکی ممالک کی معیشت متاثر ہو سکتی ہے جب کہ ان کی گاڑیوں کی صنعت پر زیادہ اثرات مرتب ہوں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کینیڈا اور میکسیکو سے ٹیرف عائد کر کے حوالے سے درآمدات پر پر ٹیرف کے کہ امریکہ امریکہ کے کی درآمد کے مطابق کے ساتھ کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو انڈیا کے چار روزہ دورے کا آغاز کیا جہاں نئی دہلی تجارتی معاہدہ کر کے امریکی ٹیرف سے بچنا چاہتا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جے ڈی وینس کا دورہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاس میں ہونے والی ملاقات کے دو ماہ بعد ہوا ہے۔ امریکی نائب صدر کا سرخ قالین بچھا کر اور گارڈ آف آنر پیش کر کے استقبال کیا گیا۔ وہ آگرہ میں تاج محل کا دورہ بھی کریں گے۔
انڈین وزارت خارجہ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ ڈی جے وینس اور نریندر مودی دو طرفہ تعلقات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔انڈیا اور امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر بات چیت کر رہے ہیں اور نئی دہلی یہ معاہدہ ٹرمپ کی طرف سے ٹیرف لاگو کرنے کے 90 روز کے وقفے میں کرنے کے لیے پرامید ہے۔ انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھائے گا۔
انڈیا نے امریکی ٹیرف کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔ ٹیرف کے اعلان کے بعد انڈین کے محکمہ کامرس نے کہا تھا کہ وہ اس کے نقصانات اور فوائد کا جائزہ لے رہا ہے۔ نریندر مودی نے فروری میں امریکہ کا دورہ کیا تھا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کا انڈین رہنما کے ساتھ خصوصی رشتہ ہے۔ تاہم ٹرمپ نے ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی اچھے دوست ہیں لیکن انہوں نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ امریکہ انڈیا کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سروسز سکیٹر کے لیے اہم مارکیٹ ہے، جبکہ امریکہ نے حالیہ برسوں میں انڈیا کو اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ رواں برس کے آخر میں آسٹریلیا، جاپان، امریکہ اور انڈیا پر مشتمل کواڈ گروپ کے سمٹ کے لیے انڈیا کا دورہ کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی اگلی خبرعمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم