ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر عائد ٹیرف ایک ماہ کے لیے کیوں ملتوی کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی کچھ درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف اور کینیڈا سے کچھ درآمدات کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے احکامات پر دستخط کرنے سے پہلے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک مؤخر کیا گیا ہے، 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔ کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس لگاتے ہیں۔
ٹرمپ کا اصرار ہے کہ تجارتی خسارے کو طے کرکے ٹیرف کو حل کیا جاسکتا ہے، انہوں نے اوول آفس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی 2 اپریل سے شروع ہونے والے باہمی محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا اصرار ہے کہ ٹیرف فینٹینائل اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہے لیکن ٹرمپ کے تجویز کردہ ٹیکسوں نے شمالی امریکا کی دہائیوں پرانی تجارتی شراکت داری میں خلل ڈالا جبکہ اسٹاک مارکیٹ کو ڈوبنے اور امریکی صارفین کی گھبراہٹ کا سبب بھی بنایا۔
مزید پڑھیں: چین کا امریکا کی مسلط کردہ ’ٹیرف وار‘ آخر تک لڑنے کا اعلان
میکسیکو سے درآمدات جو 2020 USMCA تجارتی معاہدے کی تعمیل کرتی ہیں، ٹرمپ کے دستخط کردہ احکامات کے مطابق، ایک ماہ کے لیے 25 فیصد ٹیرف سے خارج کر دی جائیں گی۔ کینیڈا سے آٹو سے متعلقہ درآمدات جو تجارتی معاہدے کی تعمیل کرتی ہیں وہ بھی ایک ماہ کے لیے 25 فیصد ٹیرف سے بچیں گی، جبکہ پوٹاش جو امریکی کسان کینیڈا سے درآمد کرتے ہیں اس پر 10 فیصد ٹیرف لگے گا۔
کینیڈا سے قریباً 62 فیصد درآمدات کو اب بھی نئے محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ وہ USMCA کے مطابق نہیں ہیں۔ میکسیکو سے آدھی درآمدات جو USCMA کے مطابق نہیں ہیں ان پر بھی ٹرمپ کے دستخط شدہ احکامات کے تحت ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کینیڈا اور میکسیکو سے ٹیرف ڈیل ممکن نہیں آج سے نفاذ ہوگا، صدر ٹرمپ
ادھر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا کے تمام جوابی اقدامات اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک امریکا اپنے محصولات کو مکمل طور پر واپس نہیں لیتا۔ کینیڈا کے وزیر خزانہ ڈومینک لی بلینک نے کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ کچھ کم ٹیرف رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں بلکہ کینیڈا ٹیرف کو ہٹانا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف 4 مارچ سے نافذ ہونا شروع ہوا تھا تاہم اب اسے ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ٹیرف جسٹن ٹروڈو ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا میکسیکو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ٹیرف جسٹن ٹروڈو ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا میکسیکو ایک ماہ کے لیے کینیڈا اور کینیڈا سے فیصد ٹیرف کے مطابق
پڑھیں:
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔ واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔