2025-04-23@04:07:30 GMT
تلاش کی گنتی: 1372
«والے ہیں»:
(نئی خبر)
بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز ہیں ، جہاں وہ باقاعدگی سے اپنے خاندان کے ہمراہ دلچسپ ویلاگز پوسٹ کرتی ہیں۔ حال ہی میں ارچنا نے اپنا نیا ویلاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ایک ٹھیلے سے ڈوسا کھایا اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے شوہر پرمیت سیٹھی اور بچے آریمان اور آیوشمان بھی موجود تھے۔ ان میں سے ہر ایک نے ممبئی کے آس پاس اپنے پسندیدہ ڈوسا کھلانے کا وعدہ کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی مختلف مقامات پر ڈوسا کھایا اور اسے ریٹنگ دی کہ کہاں کا ڈوسا کتنا مزیدار ہے۔ View this post on Instagram ...
بلوچستان: مسلح افراد نے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا ، مسافروں کے ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان کی یونین کونسل رڑکن کے مقام پر مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کر دیا، واقعہ قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی۔ لیویز ذرائع کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر کوچز کو نامعلوم شرپسندوں نے اسلحے کے زور پر روکا اور مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کئے۔ اس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والوں سات مسافروں کو زبردستی اپنے ساتھ اسلحے کے...
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین میں کوئی فوجی نہیں بھیج رہے، اگر یورپین یوکرین میں امن دستے رکھنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے، میرا نہیں خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑیگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے، اس حوالے سے پراعتماد ہوں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کافی عرصہ پہلے ڈیل کرسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین میں کوئی فوجی نہیں بھیج رہے، اگر یورپین یوکرین میں امن دستے رکھنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے، میرا نہیں خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑے...
کیا کراچی پھر نسلی تصادم کی طرف کھسک رہا ہے؟ ایک دفعہ پھر 80 کی دہائی کی تاریخ دہرائی جائے گی؟ کیا صوبے کے بارے میں فیصلے کرنے پر قادر قوتیں کراچی میں ہونے والی صورتحال کے نتائج کو محسوس کررہی ہیں؟ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین ہندسوں (102) تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے کورنگی کے علاقے میں تین موٹر سائیکل سوار ڈمپرکی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین میں سے ایک نوجوان نے ٹی وی رپورٹر کو بتایا تھا کہ جائے حادثہ کے قریب پولیس کے سپاہی موجود تھے جنھوں نے مرنے والے افراد کے لواحقین کو یہ دلاسہ دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی...
ایران میں دو برطانوی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اس جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے نے ایران میں سیاحوں کی حیثیت سے داخل ہو کر متعدد صوبوں میں معلومات اکٹھی کیں۔ ایرانی حکام نے ان پر مغربی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ جوڑے کی فیملی نے بتایا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر جاری میڈیا ریلیز کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کافی عرصے کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بطور کھلاڑی وہ بہت خوش ہیں اور تمام شائقین بھی خوش ہے۔ بلے باز کا کہنا تھا کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ ٹیم میں فاتح ٹیم کے تین یا چار کھلاڑیوں کے علاوہ تمام کھلاڑی نئے ہیں۔ لیکن یقین، اعتماد اور کارکردگی وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ پر کسی...
لاہور میں موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، بغیر ہیلمٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آگاہی مہم چلائیں گے اور ہیلمٹ تقسیم کریں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیر سے کارروائی شروع کر دیں گے۔ 3 فروری 2025 کو موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلیے لازمی ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر دو ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کیا گیا تھا۔سی ٹی او نے بتایا تھا کہ لازمی ہیلمٹ قانون کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے اشاریوں کی تعریف کی ہے، ہم مل کر کام کریں گے تو معاشی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گیلپ سروے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا بتایا گیا۔ یہ بالکل درست ہے کہ آگے بڑھنے کے لیے ملک میں سازگار حالات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے، کیونکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں نے گزشتہ دنوں لاہور میں لیفٹیننٹ حسن اشرف شہید کی نماز...

چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان،جیتنے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ مقابلے میں حصہ کیسے لیں؟جانیں
پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اور سنجے دت ایک نئی آنے والی ہالی ووڈ تھرلر میں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں، جس کے لیے دونوں ستارے سعودی عرب کے الولا اسٹوڈیوز پہنچ چکے ہیں تاکہ اپنے اپنے رولز کی شوٹنگ کر سکیں۔ سعودی عرب کا الولا اسٹوڈیوز بین الاقوامی پروڈکشنز کے لیے ایک مقبول فلمی مقام بن چکا ہے۔ ہالی ووڈ کی فلم کینڈہار جو 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں جیرارڈ بٹلر نے کام کیا تھا، پہلے ہی وہاں شوٹ ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جب سلمان خان دوران پرواز موت سے بال بال بچے، اداکار نے سنسنی خیز واقعہ سنا دیا سلمان خان اور سنجے دت کی فلم کی شوٹننگ بھی اسی اسٹوڈیو میں ہو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) پاکستان کے حکام کے مطابق یہ خونریز واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ کئی ٹرکوں پر مشتمل یہ قافلہ حفاظتی حصار میں افغانستان کی سرحد سے متصل ضلع کرُم کے علاقے پاڑہ چنار جا رہا تھا، جہاں کئی دہائیوں سے سنی اور شیعہ مسلمانوں کے درمیان تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی حکام کے مطابق جولائی سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک 250 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے امدادی قافلے کی حفاظت کرنے والی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، جس سے ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک اور دیگر سات افراد زخمی ہو گئے۔ اسی طرح ایک...
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، گورنر سندھ نے بانی پی ٹی آئی کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا ، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر امید کی گھنٹی بیل آف ہاپ لگی ہے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپناخط وہاں بھجوایا تو اس کاضرور جواب دیا جائیگا۔اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی معیشت اوپر...
پیرس: فرانس میں ایک سابق سرجن جوئل لی سکورنیک پر 25 سال کے دوران تقریباً تین سو مریضوں، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، ان کے ریپ اور جنسی حملوں کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ 74 سالہ جوئل لی سکورنیک پر 111 ریپ اور 189 جنسی حملوں کے الزامات ہیں، جن میں سے 256 متاثرین کی عمر 15 سال سے کم ہے۔ یہ کیس 24 فروری کو عدالت میں پیش ہوگا، جس کی سماعت عوامی سطح پر ہوگی، تاہم بچوں کے بیانات بند دروازوں کے پیچھے ریکارڈ کیے جائیں گے۔ تفتیش میں ہولناک انکشافات سامنے آئیں ہیں جس کے مطابق ملزم نے 1989 سے 2014 کے دوران مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو نشانہ بنایا۔ ملزم کے گھر...
لندن: برطانوی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کی خصوصی افواج نے 2,000 سے زائد افغان کمانڈوز کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، حالانکہ ان کمانڈوز نے افغانستان میں برطانوی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی تھی۔ یہ خصوصی افغان یونٹس SAS اور SBS کے ساتھ مل کر خطرناک مشنز میں حصہ لیتے تھے۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کمانڈوز کو انتقامی کارروائیوں کا شدید خطرہ تھا۔ برطانیہ کی جانب سے انہیں دوبارہ بسانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ وزارت دفاع کو معلوم تھا کہ انکار کی پالیسی میں خامیاں ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی آزادانہ...
اسلام آبا((طارق محمودسمیر)پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ ماضی میں وزیراعظم نواز شریف کو جس الزام کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا وہ الزام غلط تھا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لے رہے،انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراورسابق آرمی چیف جنرل ر قمرجاویدباجوہ نے نوازشریف کونکلوایاتھایوں نوازشریف کی بے گناہی اور ثاقب نثار،باجوہ گٹھ جوڑکے حوالے سے ایک اور گواہی سامنے آگئی ہے،شیرافضل مروت کوپارٹی سے نکالاجاناپی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کاثبوت ہے اوراس بات کاقوی امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ شیرافضل مروت باجوہ ،ثاقب نثار،عمران گٹھ جوڑپربھی...
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں ، فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش آئندہ بھی ناکام ہوگی، ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے ہی رحم کی توقع کر سکتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سامنے اپنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں لیکن گمراہ گروہ کو یہ اجازت نہیں ہے کہ اپنی اقدار ہمارے ملک پر مسلط کرے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم فتنہ...
فرطِ جذبات سے سرشار پلکیں بھیگی ہچکی بندھی آہوں سسکیوں تڑپ اورغموں سے چور بوجھل دل بے قابو ہونے سے ضبط کابندھن ٹوٹ گیا۔پہلے پہل ڈبڈبائی پھرتھرائی اورآنکھیں بھرآئیں۔ آنکھوں میں تیرنے والے اشک چھلکنے کے لیے بیتا ب ،انسان کی بے اختیاری کاواضح ثبوت اشکوں کا بحربیکراں ،چشم تر،دیدہ پُرنم دلی،کیفیات کااظہار نمناک آنکھوں میںچھپے اشک ہیں۔انسان کی قیمتی اورانمول متاع بے بہا آنسو، آنکھوں سے رواں ہونے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوجاتاہے۔بے بسی ،مجبوری اورلاچارگی کی کیفیت میں واحدسہارا اشک ہوتے ہیں۔شکستہ دل والے آنسوئوں کی قدرومنزلت خوب جانتے ہیں۔دکھ، تکلیف ،غم ،رنج ،راحت ،خوشی اور انبساط کے لمحات میں چشم تر ہونافطری عمل ہے۔پاکیزہ صاف وشفاف ،کبھی کبھار نمکین آنسوئوں کے نمک پارے بن جاتے ہیں۔مولاناروم...

حیدرآباد: سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد فرخ علی لنجار معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کے قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں
حیدرآباد: سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد فرخ علی لنجار معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کے قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں

میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
قومی اسمبلی: دیوانی عدالتیں ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی تاہم اپوزیشن کے شور شرابے اور نعرے بازی میں مزید کئی بل بھی منظور کرلیے گئے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف بل پیش کیے گئے، قومی اسمبلی میں سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔قومی اسمبلی نے دیوانی عدالتیں ترمیمی بل منظور کرلیا، بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا، تاہم اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی...
اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور وزیراعظم کو افغانستان جانے والے جرگوں کا علم تک نہیں ہے، ملک سیاست دانوں کے حوالے کر کے انہیں بات کرنے دی جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت تسلیم کرے کہ دوصوبوں میں اس کی رٹ نہیں ہے، وزیر اعظم یہاں تو یہی کہتے کہ میرے علم میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان جانے والے جرگوں کا وزیر اعظم کو پتہ نہیں ہونا، اس وقت ملک میں کوئی سویلین اتھارٹی موجود نہیں اور نظریاتی سیاست بھی نہیں ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ فیصلے کرتی ہے حکومت...

زور دار دھماکے کی آواز ،پاکستان اور بھارت میں آنے والے زلزلوں میں ایک چیز مشترک،مگر کیوں؟ اہم انکشاف
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آنے والے زلزلوں میں ایک چیز مشترک تھی ، اور وہ ایک زور دار دھماکے کی آواز تھی جس نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ اسلام آباد میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے کی شدت 4.8 جب کہ دہلی میں صبح چار شدت کا زلزلہ آیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے دوران اس طرح کی گڑگڑاہٹ یا دھماکے جیسی آواز اکثر کم گہرائی میں آنے والے زلزلوں میں سنائی دیتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جب زمین میں ہلچل پیدا ہوتی ہے تو اس سے پیدا ہونے والی ہائی فریکوئنسی وائبریشنز آواز کی لہروں میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین قومی اسمبلی کے ضمنی سوالات پر جواب دیتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ گوجرانوالہ ڈیویژن میں سب سے زیادہ انسانی سمگلنگ کا معاملہ ہے، انسانی سمگلنگ میں کئی لوگوں کے حادثات ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ویز اعظم نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے اس کئی میٹنگز کی ہیں، اس حوالے سے قانون سازی کر رہے ہیں، اب تک 436 سمگلرز گرفتار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسمگلرز کی پراپرٹییز ضبط کی جا رہی ہیں، اسمگلر کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کئے کیے ہیں، حکومت انسانی سمگلنگ کے...
دنیا بھر میں بچے تیزی سے جنک فوڈ کی طرف راغب ہورہے ہیں اور اپنی صحت اور تندرستی سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ فاسٹ فوڈ چینز، اسٹورز اور نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنانے والے اشتہارات کے پھیلاؤ نے بچوں میں موٹاپے، ذیابیطس اور خوراک سے متعلق دیگر عوارض میں اضافہ کردیا ہے۔ صحت کے ماہرین خوراک کی تشہیر، بہتر غذائیت کی لیبلنگ اور اسکولوں اور کمیونٹیز میں صحت مند کھانے کے اختیارات تک رسائی بڑھانے کے لیے سخت ضابطوں کی وکالت کر رہے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق 5 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 30 فیصد بچے زیادہ وزن اور موٹاپے کا شکار ہیں اور جنک فوڈ اس کی بنیادی وجہ ہے۔ ماہرِ اطفال وسیم ملک نے...
لوئر کرم کے علاقے اوچت کے قریب کرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ کرم: دہشتگردوں کا قافلے پر حملہ، 1 اہلکار شہید، 4 زخمیبگن میں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک اہل کار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کرم کے لیے روانہ ہوئے قافلے کا ایک ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ 64 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کے لیے روانہ ہوا تھا۔لوئر کرم میں فائرنگ کے واقعے کے بعد گاڑیوں کا یہ قافلہ ہنگو واپس لوٹ گیا ہے۔
ایمان شاہ نے کہا کہ حکومت کا موقف ہے کہ اگر گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق نہیں دیئے جا سکتے تو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حصہ مختص کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے آئینی حقوق کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے وفاق کو مراسلے ارسال کیے ہیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ اگر گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق نہیں دیئے جا سکتے تو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حصہ مختص کیا جائے۔ این ایف سی کے تحت اڑھائی کھرب گلگت بلتستان کو ملیں گے تو جی بی خودکفیل ہوگا۔...

ٹنڈوجام،او جی ڈی ایل کے تعان سے لگائے جانے والے کیمپ کاریجنل کوآرڈینیٹر او جی ڈی سی اور زاہدمہیسرودیگر دعا کر رہے ہیں
ٹنڈوجام،او جی ڈی ایل کے تعان سے لگائے جانے والے کیمپ کاریجنل کوآرڈینیٹر او جی ڈی سی اور زاہدمہیسرودیگر دعا کر رہے ہیں
A Legislative Odyssey (2012-2018)، مصنف: ڈاکٹراحمد کریم خواجہ، ناشر: سید مُنعم حُسین صفحات: 481، قیمت: 3500 مقننہ کے اراکین کا بنیادی فریضہ قانون سازی، جدید تقاضوں کے مطابق آئین اور قوانین میں ترامیم لانا اور ریاست کے شہریوں کے حقوق کے لیے اور انھیں درپیش مشکلات اور مسائل کے خلاف آواز اٹھانا ہے، مگر پاکستان میں ان منتخب نمائندوں کی اکثریت ترقیاتی فنڈز کے حصول، لوگوں کو ملازمتیں دلا کر اپنی مقبولیت بڑھانے اور سیاسی مخالفین کے خلاف تندوتیز تقاریر کے ذریعے اپنی قیادت کو خوش کرنے ہی میں اپنی متعین مدت گزار دیتے ہیں۔ کچھ تو ایک لفظ بولے بغیر ایوانوں کی آرام دہ کرسیوں اور ٹھنڈی فضا میں آرام کرکے ہی اپنا دور پورا کرلیتے ہیں۔ عوام...
کراچی: مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب دو دن قبل کراچی کے شہریوں کو فری پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے بیان سے مکر گئے،46 سائیڈ میں سے 40 پارکنگ سائیڈ کا ٹھیکہ پیپلز پارٹی کے مند پسند کارکنوں کے پاس ہونے اور ان کے شدید دباؤ کے باعث اب پارکنگ فیس کی وصولی کا فیصلہ جون کے مہینے میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے شہری رمضان المبارک کے مہینے میں پارکنگ مافیا کے ہاتھوں ایک بار پھر سے لٹنے پر مجبور ہوں گے پارکنگ مافیا کراچی کے مختلف سائیڈ پر از خود طے کردہ پارکنگ فیس وصول کررہا ہے موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 20 روپے کے بجائے 50 اور 70 روپے جبکہ گاڑیوں کی فیس 50 روپے کے...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کا نام روشن کرنے والے قومی کرکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منفرد قدم اٹھایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے میڈیا سینٹر کی دیوار کو خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عظیم کرکٹرز کی شاندار خدمات کو یادگار بنانا اور نئی نسل کو ان کی کامیابیوں سے متعارف کرانا ہے۔ اس دیوار پر پاکستان کے نامور کرکٹرز کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، جن میں چیمپینز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمد کی تصویر بھی شامل ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے چیمپینز ٹرافی جیت کر ملک کو عالمی کرکٹ میں...
چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ کا بخار سابق کرکٹرز پر بھی سوار ہو گیا ہے دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز نے دلچسپ گفتگو کی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔تاہم شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ انتظار 23 فروری کو دبئی میں ہونے والے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا ہے۔ اس بڑے مقابلے کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے۔ عام شائقین پر کرکٹ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز بھی اس بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں.
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویربناکر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا وزیر اعلی سندھ کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور افسرا کے خلاف چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
ہمارے بزرگ کہا کرتے تھے کہ کورٹ، کچہریوں، تھانوں اور ہسپتالوں سے اللہ دشمن کو بھی بچائے۔ کورٹ، کچہریوں، تھانوں اور ہسپتالوں میں اب جو کچھ ہوتا ہے ایسا اگر بزرگوں کے دور اور وقت میں ہوتا تو یقین مانیں ہمارے وہ بزرگ دن میں ایک نہیں ہزار بار ان کورٹ، کچہریوں، تھانوں اور ہسپتالوں سے پناہ مانگتے۔ کورٹ، کچہریوں اور تھانوں کو چھوڑیں ہسپتالوں کے نام پر بننے والے صرف ان قصاب خانوں میں اب جو کچھ ہو رہا ہے واللہ ان ہسپتالوں کے حالات دیکھ کر دل پھٹنے لگتا ہے۔ مویشیوں کے باڑے میں باندھنے والے جانوروں کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا جو سلوک اور ظلم ان ہسپتالوں میں اپنے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے...
پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں تو مقابلہ کھلاڑیوں کے درمیان ہی نہیں ہوتا بلکہ مسابقت کی یہ فضا شائقینِ کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ تماشائی مخاصمانہ فضا کا براہ راست حصہ ہوتے ہیں، اس لیے ان کے دل میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نرم گوشہ کم ہی ہوتا ہے۔ تماشائیوں کی اس گرم مزاجی نے بعض مرتبہ بڑی نازک صورت حال بھی پیدا کی ہے۔ تناؤ کی اس تیز لہر میں جس کھلاڑی نے دیارِ غیر میں عوام کے دل میں گھر کیا، ان میں بشن سنگھ بیدی کا نام سر فہرست ہے۔ ان کی پاکستانیوں سے دل وابستگی کی چند حکایات اس کھیل کے تذکروں میں محفوظ ہیں۔ معروف...
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا واحد مقصد وقف املاک کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور مسلمانوں کو ان کی مساجد، عیدگاہوں، درسگاہوں اور قبرستانوں سے محروم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی کا بھی معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ بل کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریجنل مینجرز نے کئی ملازمین کو برطرفی کے لیٹرز جاری کر دیے ہیں، جبکہ کچھ کو زبانی طور پر بھی نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کو متعلقہ اکاونٹ آفیسرز سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آل پاکستان ورکرز الائنس نے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ قرار دیا ہے۔ ورکرز الائنس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کی جانب سے ابھی تک کوئی براہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔(جاری ہے) دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز...
اسلام آباد: سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 17 مارچ تک...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی...

حیدرآباد ،میاں سرفراز ٹائون کے ریفرنڈم میں بلدیہ اسٹاف یونین کے کامیاب ہونے والے عہدیداران خوشی کااظہار کررہے ہیں
حیدرآباد ،میاں سرفراز ٹائون کے ریفرنڈم میں بلدیہ اسٹاف یونین کے کامیاب ہونے والے عہدیداران خوشی کااظہار کررہے ہیں
حیدرآباد ،سماجی تنظیم کے تحت شجرکاری مہم کے حوالے سے پریس کلب کے سا منے ریلی نکای جارہی ہے

نارتھ ناظم آباد میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح، شہر پر لوٹ مار کرنے والے مسلط کردیے گئے، وجیہہ حسن
نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن پھولوں کی نمائش کاافتتاح کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹائون میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی ہیں۔ عاقب جاوید...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)صوبائی وزیر بلدیات سندھ کراچی کے تبلیغی اجتماع میں لاکھوں شرکت کرنےو الے شہریوں کو صفائی ستھرائی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے زیر نگرانی کا م کرنے والے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع غربی کی انتظامیہ اورنگی ٹا ؤن میں تبلغی اجتماع کے موقعے پر صفائی ستھرائی میں ناکام، قذافی چوک کے قریب موجود کچرے کے ڈپنگ پوائنٹ کو صاف نہیں کیا جاسکا ہے ،اورنگی ٹاؤن کی سڑکیں، گراونڈ اور برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہے۔ شاہراہ اورنگی ،اورنگی ٹاؤن کی مصروف ترین شا ہر اہ ہے،شاہراہ اورنگی کی اہمیت حالیہ دنوں میں اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ اور نگی ٹاؤن میں تین روز...
لاہور (نیوز ڈیسک) رواں سال CSS کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، عدالت نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر پورے ملک میں امتحانات نہیں روک سکتے۔ تفصیلات کے مطاق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری حمزہ عارف ودیگر کی سی ایس ایس 2025 کے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جواب جمع کرایا ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 23 فروری تک سی ایس ایس کا امتحان ہے، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے 2024 کے نتائج کااعلان نہیں کیا، نتائج کا اعلان کیے بغیر نیا امتحان درخواست گزاروں کیساتھ ناانصافی ہے۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا.لیکن فرض کریں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہائشی 32 سالہ آزاد یوسف کمار نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں بیرون ملک ملازمت کے مواقع کی تلاش میں ایک یوٹیوب چینل پر روس میں منافع بخش سکیورٹی پوزیشنز کا اشتہار دیکھا۔ کمار نے کہا کہ وہ ان وعدوں کے بہکاؤے میں آ گئے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس کمپنی کو، جو اب بند ہو چکی ہے، سفر اور پروسیسنگ فیس کے طور پر تقریباً 130,000 روپے ادا کیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ یہ رقم اس لئے ادا کیے کیونکہ گریجویشن کرنے کے باوجود مقامی سطح پر انہیں روزگار نہیں مل رہا تھا۔ کمار...
پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں مشترکہ طور پر تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10واں رن لیتے ہی انہوں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ تاہم وہ 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بھی ہیں کیونکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ یہی نہیں بابر اعظم 6 ہزار رنز بنانے والے 11ویں پاکستانی بلے باز بھی ہیں۔...

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں ایک وکیل ہوتا ہے اور 9 کان بھرنے والے: شیر افضل مروت
اسلام آباد: شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی 9 کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ جو معروف وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں، ان میں سے سوائے ایک آدھ کے عمران خان کا وکیل کون ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے بنیادی طور پر اب پیغام رسانی کا کام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، وکلا جا کر عمران خان کو شکایات لگاتے ہیں، آپ...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نٸے آنے والے 7 ججز کا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں نٸے ججز نے 10 کیسز کی سماعتیں کیں، جس میں سے ضمانت منسوخی کی 4 درخواستیں مسترد کر دیں۔ لارجر بینچ کے ججز میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔ جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، قاٸم مقام جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے حادثات کے لیے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بائیکس پر ہیلمٹس کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے، جب حکومت موٹر سائیکل سواروں پر سختی کرتی ہے تو لوگ ہیلمٹ پہننا شروع کر دیتے ہیں،لوگ ٹریفک لائٹس کی پابندی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کے لیے کسی ایک فرد یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا صحیح نہیں ہے، جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں، بے احتیاطی کرتے ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے۔ ان کا کہنا...
دنیا میں بعض لوگ سلو لرنر ہوتے ہیں یعنی آہستہ رفتار سے سیکھنے والے۔ ان میں سے کامیاب لوگ وہی ہوتے ہیں جو سیکھنے کی رفتار کو آہستہ آہستہ بڑھاتے رہتے ہیں۔ ایک دن ایسا بھی آتا ہے کہ وہ دنیا کے کروڑوں، اربوں لوگوں سے زیادہ تیز رفتار ہوجاتے ہیں۔ شرط مگر یہ ہے کہ وہ اپنی اس صلاحیت کو بہتر بناتے رہیں۔ ایسے ہی متعدد کامیاب لوگوں سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ سلو لرنر ضرور ہیں لیکن وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ سیکھتے رہیں، مسلسل سیکھتے رہیں۔ اپنی اس صلاحیت کو بہتر بناتے رہیں چاہے کچھوے کی رفتار ہی سے سہی۔ جناب عمران خان کی اچھی...
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جابحق جبکہ 6 مزدور شدید زخمی ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: لوئر کوہستان، شاہراہ قراقرم پر خوفناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق بلوچستان حکومت نے تحصیل شاہرگ ٹاکری میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت اور مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر...
کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا موقع ہوگا۔ تیز ترین 6 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے پاس ہے، جنہوں نے محض 123 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی موجود...
کراچی سے تعلق رکھنے والے اقبال احمد ڈار چاول سے تیار کردہ پکوان کھاتے ہوئے چین کا لالٹین تہوار لازوال چین ۔جنوبی ایشیا نمائش کے پاکستان پویلین میں منارہے ہیں۔ چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں پویلین آنے والے افراد ہاتھ سے تیار کردہ قالین اور اور پیتل سے بنے بکرے جیسی پاکستانی مصنوعات سے بے حد متاثر ہوتے ہیں۔ یہ پویلین چین کے شہر دالی سے اقبال اور ان کی اہلیہ لی وے روئی چلارہی ہیں۔ اقبال نے 2013 میں کونمنگ میں ایک تجارتی کمپنی قائم کی تھی جو پاکستانی چمڑے کے سامان میں مہارت رکھتی تھی۔ ان کی کمپنی کے سامنے تھائی سامان فروخت کرنے والی دکان تھی جہاں تھائی زبان کی تعلیم...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جج کی جانب سے پارلیمان کولیپس کرنے سے متعلق ریمارکس پر رولنگ دے کر درست کیا، اگر کوئی جج ایسے بیانات دیتا ہے تو اسے بینچ چھوڑ کر سیاست میں آنا چاہیے۔ رہنما ن لیگ بلال اظہر کیانی نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کو یہ پہلی چٹھی نہیں ہے، پہلے بھی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے خط لکھا گیا تھا جبکہ الیکشن کے قریب بھی بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو ایک اور خط لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بار بار...
ریاض:سعودی عرب نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دے دیا، جس کے باعث ائیرپورٹس پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن(GACA) کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیو ویکسینیشن کی شرط اور ضروری تفصیلات کے سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانا لازمی ہوگی۔ ویکسین کی مدت 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرط تمام ویزا ہولڈرز (عمرہ،...
کراچی:رواں سال کا تبلیغی جماعت کا اجتماع شروع ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں اورنگی ٹاؤن میں منعقد کیا جانے والے اجتماع کی جانب رواں دواں ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دنیا کے بڑے اجتماع میں سے یہ ایک اجتماع ہوتا ہے، جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ممالک سے لوگ بھی شرکت کے لیے اجتماع میں شریک ہوتے ہیں، تبلیغی اجتماع اتوار کو فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں مقامی علماء نے ابتدائی بیانات دیتے ہوئے شب برات سمیت دینی معاملات پر گفتگو کی ، جس میں علماء نے کہاکہ آپس کے تفرقے بازی کے بجائے امت کو متحد ہوکر دین کے لیے وقت نکالنا...
اسلام آباد: سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جاری کی گئیں نئی سخت ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کئی روز سے مسافروں کو ائیرپورٹس پر دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس حوالے سے سعودی سول ایویشن (گاکا) کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن سعودی عرب کا سفر کرنے سے کم از کم چار ہفتے قبل لگوانا لازمی قرار دی گئی ہے مگر 6 ماہ سے زیادہ پرانی بھی نہیں ہونی...
پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے بھارتی پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا اور کامیڈین سمے رائنا کے تنازع پر بات کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوبرز کے رویے پر بھی سوال اٹھا دیا۔ بھارت میں اس وقت رنویر الہ آبادیا شدید تنقید کی زد میں ہیں، جب انہوں نے ایک ریئلٹی شو میں نامناسب سوالات کیے اور 2 کروڑ روپے کی متنازع پیشکش کی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی، اور ان کے خلاف پولیس شکایت بھی درج کرائی گئی۔ مشی خان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "بھارت میں لوگ کھل کر ایسے یوٹیوبرز کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں، لیکن پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوتا؟" انہوں نے مزید کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف وفد کو آج جوخط اور ڈوزیئر بھیج رہی ہے، ان کاسیاسی حق ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حیران کن بات ہےملک کی بڑی جماعت کے سربراہ سے آئی ایم ایف وفد نہیں ملتا، بڑی جماعت کے سربراہ سے مؤقف نہیں لیا جاتا اور چیف جسٹس سے لیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی پی ٹی...
آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے چیف جسٹس کے پاس نہیں گئے: وفاقی وزیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں آئی ایم ایف والے کسی مقدمیکا پوچھنے نہیں گئے، ان کی حدود نہیں کہ کیسز کے میرٹ پربات کریں۔ سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں کہ عدالتوں میں یہ ہو رہا ہے اس پر ایکشن لیں۔ اعظم نذیر تارڑ نیکہا کہ آئی ایم ایف وفد ججز کو نہیں چیف جسٹس کو ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ...
حماس کے مرکزی رہنما نے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل کیجانب سے عملدرآمد سے متعلق مثبت اشارے ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے؛ قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کے نفاذ کیلئے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے قائل کرنیوالے عملی اقدامات کے اٹھائے جانیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود مرداوی نے عرب چینل العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے بارے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فریق کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے شروع سے ہی کچھ ضمانتیں موجود تھیں جبکہ ہم جس چیز کے خواہاں ہیں وہ دشمن کی جانب سے اپنے عہد و پیمان پر مکمل عملدرآمد ہے۔ محمود مرداوی نے کہا...
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )پنجاب موسمیاتی سمارٹ زراعت کو اپنا رہا ہے حکومتی اقدامات، کسانوں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے زرعی سائنسدان ڈاکٹر خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی سمارٹ زراعت آگے بڑھنے کا راستہ ہے. انہوں نے وضاحت کی کہ موسمیاتی تبدیلی کاشت کے انداز کو تبدیل کر رہی ہے اور یہ زرعی سائنسدانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کریں اور عملی حل فراہم کریں.(جاری ہے) انہوں نے زراعت کے شعبے میں دوبارہ تخلیق کرنے والے زرعی طریقوں کو فروغ دینے کٹائی کے بعد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) جنوبی کوریا نے جمعرات کے روز کہا کہ شمالی کوریا اپنے ماؤنٹ کمگانگ ریزورٹ میں اس عمارت کو تباہ کر رہا ہے، جو کوریا کی جنگ کے بعد جدا ہو جانے والے خاندانوں کے درمیان ملاقات اور اجتماعات کے لیے استعمال ہوا کرتی تھی۔ یہ اقدام دونوں کوریاؤں کے درمیان تناؤ کی تازہ ترین علامت میں ہے۔ سیول میں یکجہتی کی وزارت کے ترجمان نے کہا، "ماؤنٹ کمگانگ ری یونین سینٹر کو مسمار کرنا ایک غیر انسانی فعل ہے، جس سے جدا ہو جانے والے خاندانوں کی مخلصانہ خواہشات پامال ہوتی ہیں۔" جنوبی کوریا: صدر یون سک یول کی گرفتاری فی الحال ٹل گئی ماؤنٹ کمگانگ ری یونین سینٹر میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) اقوام متحدہ نے جمہوریہ کانگو میں مسلح گروہ ایم 23 سے امدادی راہداریوں کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے اہلکاروں کی نقل و حرکت اور انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ادارے کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ملک میں اقوام متحدہ کے امن مشن 'مونوسکو' کو صوبہ شمالی و جنوبی کیوو میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مسائل کا سامنا ہے۔ایم 23 سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے مشن کے لیے کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو شمالی کیوو کے سب سے بڑے شہر گوما میں انسانی امداد پہنچانے...
لاہور میں یہ مہینہ کتاب میلوں کا مہینہ ہے۔ سال کے پہلے مہینے ایسے ہی گزرتے ہیں۔ بہار کے مشاعرے ، کتاب میلے اور پھولوں کی نمائش لاہور کی پہچان ہے۔ پریس کلب ، الحمرا ہال ، ایکسپو سنٹر ، پنجاب یونیورسٹی ، پاک ٹی ہاؤس ، پنجابی کمپلیکس سمیت علم و ادب کے دیگر ٹھکانوں سے شکر خوروں کو شکر ملتی رہتی ہے۔ باغ جناح اور جیلانی پارک یعنی ریس کورس میں بھی پھولوں کی نمائش اور ہریالی زندگی کا پتہ دیتی ہے۔ نہر اور مال روڈ کو بھی سجایا جاتا ہے۔ لاہور اسی لیے لاہور ہے کہ آلودگی میں پہلے نمبر پر ہونے کے باوجود یہاں کی تیز ترین زندگی سے بھی خوشی کے چند لمحے کشید کیے...
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ قدرتی آفات کو کنٹرول کرنا کسی کیلئے بھی ممکن نہیں ہے تاہم این ڈی ایم اے اس حوالے سے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی ثمینہ خالد گھرگی نے کہاکہ این ڈی ایم اے سیلاب کے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے کوئی مستقل نظام کرسکتی ہے جس پر وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ این ڈی ایم اے نے اس حوالے سے بہت زیادہ کام کیا ہے انہوںنے کہاکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا آسان کام نہیں ہے تاہم اس حوالے سے...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) مدرسۃالقرآن کے طالبات سیکشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسۃالقرآن کے ھال میں مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک سادہ، شاندار و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شرکا طالبات کو کشمیر کے حالات کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے تقریری مقابلہ اور ان سے اظہارِ محبت اور ہمدردی کو پروان چڑھانے کے لیے کشمیری ترانوں کے مقابلے کروائے گئے۔تقریب جس میں اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طالبات شریک تھیں سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ اعجاز پرنسپل مدرسۃالقرآن طالبات سیکشن نے کہا کہ ہر سال ہم اس امید سے یہ پروگرام کرتی ہیں کہ یہ کشمیری بچیوں، بہنوں بھائیوں، بیٹیوں، بزرگوں...
لاہور،دریائے راوی کے خشک ہونے والے حصے پر لڑکے کرکٹ کھیل رہے ہیں
کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ پاکستان میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی تنہائی میں دھکیلنے کی سازش کرنے والے خود تنہا ہوگئے ہیں، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی تاریخیں دینے والے معاشی ترقی دیکھ کرمنہ چھپاتے پھررہے ہیں،ذاتی مفادات کیلئے ملک دشمنی کی ہرحد سے گزرنے والے اورسیاست کے میدان میں ناکام ہونے والے لوگوں کوملک میں سیاسی استحکام ہضم نہیں ہورہا ہے، اب آئی ایم ایف کوگمراہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جودیگرتمام سازشوں کی طرح ناکام ہوگی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایک ناکام سیاسی گروہ اپنے مزموم مقاصد کیلئے ملک کی معیشت کوبرباد کرنے پرتلا ہوا ہے مگرانھیں ہرمحاذ پر شکست ہورہی ہے کیونکہ سیاسی حکومت اورفوج ایک پیج پرہیں اورانکی...

اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر اور سابق سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی بلوچستان میں زراعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کررہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر اور سابق سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی بلوچستان میں زراعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کررہے ہیں
حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان عظیم ہے، مفہوم: ’’جب پندرہ شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام (عبادت) کرو اور دن میں روزہ رکھو، بے شک! اﷲ غروب آفتاب کے بعد آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے: ’’ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ میں اسے بخش دوں؟ ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اسے روزی دوں؟ ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اسے عافیت عطا کروں؟ ہے کوئی ایسا، ہے کوئی ایسا۔۔۔! اور یہ اس وقت تک فرماتا رہتا ہے، یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجائے۔‘‘ پندرہ شعبان المعظم کی رات بہت اہم ہے کہ اس میں نہ جانے کس کی قسمت میں کیا...
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ پر پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے اپنا نام درج کیا جبکہ سلمان علی آغا اپنا نام درج کرنے نہیں آئے۔ جنوبی افریقا کے خلاف سینچری جڑنے والے محمد رضوان نے نیشنل اسٹیڈیم میں بورڈ پر اپنا نام درج کیا 122 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہنے والے کپتان محمد رضوان نے بورڈ پر اپنے نام کا اندراج کیا۔ تاہم 134 رنز کی اننگ کھیلنے والے سلمان علی آغا اسکور بورڈ پر اپنا نام درج کرنے نہیں آئے۔
غزل جو بچ گئی تھی زندگی فرقت کے نام ہو گئی منزل پہ کیا پہنچنا تھا رستے میں شام ہوگئی دو پل کا اِک سکون تھا بے چینی پھر حیات کی یہ بھی عجب کہانی تھی پل میں تمام ہو گئی الفت سے تیری عمر کا مطلب سمجھ میں آ گیا تیرے سبب سے زندگی ناقص سے تام ہو گئی شوخی تو اُسکی دیکھیے محفل کے عین بیچ میں جنبش وہ ایک چہرے کی طرزِ سلام ہو گئی ساغر کے ایک دور کو سمجھے جو دورِ زندگی گردش مرے نصیب کی گردشِ جام ہو گئی محفل میں مجھ کو آنے کا جو سرسری سا کہہ دیا اب وہ سمجھ رہا ہے کہ حجّت تمام ہوگئی اُس بزم میں بھی بارہا...
ویب ڈیسک : آئے روز پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے متعدد فیصلے کیے ہیں ، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کچرا اٹھانے والی اور ضروری ہیوی گاڑیوں کے علاوہ دیگر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ضیا الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 سے صبح 6 بجے تک روڈ پر آ سکتے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیوں کی ٹیگنگ کروائی جا رہی ہے، ساڑھے 3 ہزار ہیوی گاڑیاں 15 دن...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سربراہ نے بہت اچھے انداز میں پاکستانی حکومت کی تعریف کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جو کھٹکا تھا کہ آئی ایم ایف نہیں مانے گا وہ اب نہیں رہا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دبئی میں ہماری پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جنہوں نے بڑی مثبت تجاویز دیں، انہوں نے کہا کہ آپ سرمایہ کاری کے لیے ماحول ساز کرنے کے حوالے سے جو بھی اقدامات کرسکتے ہیں وہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کو سراہا...
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور وڈیروں نے کراچی میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا، وزیراعطم اس کا کوئی حل نکالیں اور ہمارا انتظامی معاملہ اب ہمارے حوالے کریں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے سندھ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن، امین الحق اور ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے ۔فاروق ستار نے کہا کہ کئی دہائیوں سے سندھ حکومت اور وڈیرے کراچی کے شہریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں، ہم پر روزگار کے بعد تعلیم کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں، پہلے کراچی کے ساتھ کوٹہ سسٹم کے نام پر ظلم کیا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کے پاس سب کچھ خود سوچ کر اس پر عمل کرنے کی گنجائش نہیں ہے، ہم سب ساتھ مل کر ہی آگے بڑھ سکیں گے وفاقی وزیر خزانہ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں ہماری ٹیم کی آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں میکرو معیشت استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا.(جاری ہے) انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا سے پاکستان کی معاشی ترقی اور اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی...
سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے ’شہرت‘ پانے والے کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔ چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔ ایک سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان نے کہا کہ وہ جلد ہی لاہور میں ’چاہت فتح علی خان اکیڈمی‘ کھولنے جا رہے ہیں جہاں گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری اور ماڈلنگ کی تربیت بھی دی جائے گی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں میزبان کی جانب...

اگر کوئی فوجی جوان پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کرلے،تو کیا دوسرے شادی والے کو ملٹری کورٹ بھیجا جائے گا،جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آرمڈفورسز کا کوئی شخص گھر بیٹھے کوئی جرم کرتا ہے تو کیا آرمی ایکٹ لگے گا، سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ مثال کے طور پر پنجاب میں پتنگ اڑانا منع ہے،پنجاب میں کوئی ملٹری اہلکار گھر میں پتنگ اڑاتا ہے تو ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، اس پر بھی سویلین والا قانون لاگو ہوگا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اگر کسی فوجی جوان کا گھریلو مسئلہ ہے،اگر پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کرلی جائے،تو کیا دوسرے شادی والے کو ملٹری کورٹ بھیجا جائے گا، کراچی میں ہونیوالی امن مشقیں دنیا کیلئے...
اویس علی : فیسکو (فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے ڈیفالٹرز کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ان کی زمین اور جائیداد قرق کرنے کے اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔ فیسکو ہیڈ کوارٹر نے تمام سرکلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ڈیفالٹرز کے بینک اکاؤنٹس کو منجمند کریں اور قانونی کارروائی دو دن کے اندر مکمل کی جائے۔ فیسکو حکام کے مطابق، بل نہ ادا کرنے والے صارفین کے بجلی کے کنکشن پولیس کی موجودگی میں کاٹے جا رہے ہیں۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن فیسکو...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز کا بعض معاملات میں طرز عمل ایسا ہے کہ ریفرنس بنایا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دو سینئر ججز کا عمومی رویہ ایسا ہے کہ ہر معاملے پر خط لکھ دیتے ہیں، خط جس کو لکھا جاتا ہے اس کو بعد میں ملتا ہے اور پہلے میڈیا میں آجاتا ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آپ ایسے پروپیگنڈے کا موجب بنیں جوپورے ادارے کوبدنام کرے تو اس کو مس کنڈکٹ سے جوڑا جاسکتا ہے، یہ معاملہ...

سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمے داران حیا مہم کے حوالے سے کالج اساتذہ کو کتابوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں
سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمے داران حیا مہم کے حوالے سے کالج اساتذہ کو کتابوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں
کراچی،صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس کررہے ہیں
حب، کراچی میں گاڑیاں جلانے کے خلاف ٹرانسپورٹر ز شہرقائد جانے والے راستے بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں
پشاور‘میانوالی (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے زرعی انکم ٹیکس پر دستخط کر دئیے تاہم انہوں نے بل میں شامل مختلف دفعات پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ زرعی انکم ٹیکس بل کاشت کاروں کے ساتھ زیادتی ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا، صوبے بھر کے زمیندار اور کاشتکار اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ میانوالی‘گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے پریس کلب میانوالی کے ہال میں نئے عہدیداران صدر اختر مجاز، سنیئر وائس چیرمین یوسف چغتائی، سیکرٹری عطاء اللہ شاہ،اقبال، ملک ندیم چوہدری، حمید لاشاری سے حلف بھی لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا۔ کل پی ٹی آئی والے مولانا فضل...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے حکومت سے ڈاؤن سائزنگ پالیسی پر نظرثانی کی سفارش کردی، کمیٹی چیئرمین کامل علی آغا نے وزرات سے نکالے جانے والے ملازمین سے متعلق ایک ماہ میں جامع رپورٹ طلب کرلی۔ ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے کمیٹی کو رائٹ سائزنگ اقدامات پر بریفنگ میں بتایا کہ وزارت کی کونسل برائے ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ کو ختم اور پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو بھی تحلیل کیا جائے گا ۔ ان اداروں کے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی ۔۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ فارغ ہونے والے ملازمین کو دوسرے اداروں میں ایڈجسٹ کرنا آسان نہیں وزارت کی رائٹ سائزنگ کی متعدد تجاویز کو کابینہ نے...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کے سیاسی مقصد کے لیے ایندھن نہ بننا، ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، آپ کا کام ذاتی حملے نہیں، عوام کی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، اسکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے یونیفارمز پر دستخط کرائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری اسکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، ان اسکولوں کے بچوں...
سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے دو چیف جسٹسز اختیارِ سماعت کو لے کر 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں مسترد کرچکے ہیں۔ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتی کی منظوری دینا تھی لیکن 6 ججز تعینات کیے گئے اور لاہور ہائیکورٹ سے کوئی جج تعینات نہیں کیا گیا، اس ضِمن میں ایک تو سوال یہ ہے کہ آیا سپریم کورٹ میں اتنے ججز کی ضرورت کیا تھی؟ یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی آج چیف جسٹس نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران اِس بات پر زور دیا کہ سپریم کورٹ ججز جو ایک روز میں 12 مقدمات کی سماعت...
ڈی آئی خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے قبائل کی بے چینی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور انضمام کے بعد قبائل کے نام پر وفاق سے ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے۔ کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی عمائدین کے وفود سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق سے صوبے کو قبائل کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے دی گئی فنڈنگ صوبائی حکومت نے قبائل کی مشکلات کے خاتمہ کے بجائے اپنے مفادات کے حصول پر خرچ کیا۔ صوبائی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے نقصان یہ ہوا کہ آج قبائل میں انضمام کے...