کرم کیلئے روانہ ہونیوالے قافلے پر فائرنگ، ٹرک ڈرائیور زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لوئر کرم کے علاقے اوچت کے قریب کرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔
کرم: دہشتگردوں کا قافلے پر حملہ، 1 اہلکار شہید، 4 زخمیبگن میں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک اہل کار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کرم کے لیے روانہ ہوئے قافلے کا ایک ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 64 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کے لیے روانہ ہوا تھا۔
لوئر کرم میں فائرنگ کے واقعے کے بعد گاڑیوں کا یہ قافلہ ہنگو واپس لوٹ گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی
کراچی:شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔