پاکستان کوتنہائیوں میں دھکیلنے والے خود تنہا ہوگئے، میاں زاہد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ پاکستان میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی تنہائی میں دھکیلنے کی سازش کرنے والے خود تنہا ہوگئے ہیں، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی تاریخیں دینے والے معاشی ترقی دیکھ کرمنہ چھپاتے پھررہے ہیں،ذاتی مفادات کیلئے ملک دشمنی کی ہرحد سے گزرنے والے اورسیاست کے میدان میں ناکام ہونے والے لوگوں کوملک میں سیاسی استحکام ہضم نہیں ہورہا ہے، اب آئی ایم ایف کوگمراہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جودیگرتمام سازشوں کی طرح ناکام ہوگی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایک ناکام سیاسی گروہ اپنے مزموم مقاصد کیلئے ملک کی معیشت کوبرباد کرنے پرتلا ہوا ہے مگرانھیں ہرمحاذ پر شکست ہورہی ہے کیونکہ سیاسی حکومت اورفوج ایک پیج پرہیں اورانکی اقتصادی اصلاحات رنگ لا رہی ہیں جو حوصلہ افزاء ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ معاشی میدان میں حکومت کی انتھک کوششوں کا عالمی سطح پراعتراف کیا جا رہا ہے تاہم معاشی استحکام کے لئے عوام کو مہنگائی کی شکل میں بھاری قربانی دینی پڑی ہے، جن لوگوں نے ملک کومعاشی دلدل میں دھکیلا تھا وہ اب پریشان ہیں اورمعیشت کونقصان پہنچانے کے لئے نت نئے حربے ڈھونڈ رہے ہیں، یہ گروہ معیشت کوبرباد کرنے کی کوششوں کے علاوہ فوج اورعوام میں دراڑ ڈالنے میں بھی بری طرح ناکام ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ مایوسی کے شکار ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میاں زاہد
پڑھیں:
پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے: شافع حسین
وزیر صنعت پنجاب شافع حسین — فائل فوٹووزیر صنعت پنجاب شافع حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے۔
شافع حسین نے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات حاصل ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔
وزیر صنعت پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک ٹیکسٹائل سیکٹر میں اشتراک کر سکتے ہیں۔