چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان،جیتنے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ مقابلے میں حصہ کیسے لیں؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔
سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق علیم خان کی تجویز کی ایم کیو ایم نے حمایت کردی
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ ایک بار پھر شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے بھی استحکامِ پاکستان پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی سربراہ عبدالعلیم خان کی تجویز کی تائید کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام اب محض ایک سیاسی نعرہ نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کم از کم 12 صوبے ہونے چاہییں تاکہ انتظامی امور کو مؤثر بنایا جا سکے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک نے بہتر حکمرانی اور عوامی سہولت کے لیے اپنی انتظامی اکائیوں میں اضافہ کیا ہے۔
امین الحق نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام پر ہمیشہ اختلافات اور تنازعات رہے ہیں، تاہم موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ انتظامی تقسیم کو ازسرِنو ترتیب دیا جائے۔
مزید پڑھیں:
ان کا کہنا تھا کہ ان کی دھرتی ماں ان کا صوبہ نہیں بلکہ پاکستان ہے، ان کے مطابق عوام کو بنیادی مسائل کے حل کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے شہریوں کو اپنے مسائل کے لیے کراچی جیسے شہروں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ اسی سوچ کے تحت پنجاب اور سندھ ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے اس موقع پر واضح مطالبہ کیا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم، بہتر نظم و نسق اور عوامی سہولت کے لیے پاکستان میں مزید صوبے قائم کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم کیوایم عبدالعلیم خان کراچی لاڑکانہ محمد امین الحق منصفانہ تقسیم نظم و نسق نعرہ وسائل