2025-04-23@23:23:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1892
«ہاجرہ یامین نے»:
(نئی خبر)
گورنر ہاﺅس سندھ میں اتحاد رمضان کے تحت 19ویں افطار ڈنر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہداینتا بن احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاک ملائیشیا اقتصادی شراکت داری نئے مواقع کی نوید ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملائیشیا سے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ اس موقع پر ملائشین قونصل جنرل نے کہا کہ پا ک ملائیشیا تعاون جاری رہے گا۔
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے حکومتی رویے پر شدید تحفظات اور اقتدار چھوڑنے کی دھمکی کے بعد حکومت نے فوری ایکشن لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب سے زوم میٹنگ کے ذریعے ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ کیا، جس میں چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، میاں الحق، جاوید حنیف اور اظہار الحسن نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اسلام آباد میں موجود متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے جلد اجرا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم قیادت کو جلد ترقیاتی منصوبے...

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ۔۔۔؟ صاحبزادہ حامد رضا نے حامد میر کے پروگرام میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ؟ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا تفصیلات کے مطابق سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے الزام لگایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں باسی کھانا دیا جاتا ہے۔ "جیو نیوز" کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مرضی کا کھانا ملنے کی بات سچ ثابت ہوئی تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ وزیراعظم مدینہ منورہ پہنچ گئے،گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا...
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے اور کون حل کرے گا۔ اگر کہیں گے کہ ذمہ دار کابینہ ہے تو اسکے سربراہ کو طلب کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے مطابق اُس کے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ سرکاری ادارے ایکس کیسے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایکس سے اُن کا کوئی معاہدہ نہیں۔ فل بینچ نے کہا...
طالبان حکومت نے دو سال سے زائد عرصے سے قید امریکی شہری جارج گلیزمین کو رہا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رہائی امریکا کے خصوصی سفیر ایڈم بوہیلر اور طالبان حکام کے درمیان کابل میں براہ راست بات چیت کے بعد ہوئی۔ امریکی شہری جارج گلیزمین کو کابل سے پہلے قطر پھر امریکا کے لیے روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر امریکا کے افغانستان کے خصوصی ایلچی آدم بوہیلر اور سابق ایلچی زلمے خلیل زاد بھی موجود تھے۔ طالبان نے امریکی شہری جارج گلیزمین کو 2022 میں کابل سے گرفتار کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی رہائی کی تصدیق کردی۔ یہ رہائی امریکی اور طالبان کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہونے والے اعلیٰ سطح کی...
جارج گلیزمین کی رہائی میں قطر نے اہم کردار ادا کیا، جس نے حالیہ ملاقات کے دوران طالبان سے مذاکرات میں کامیابی حاصل کی۔ اسلام ٹائمز ۔ افغان عبوری حکومت اور امریکا کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے، دو سال سے افغانستان میں قید امریکی شہری جارج گلیزمین کو رہا کردیا گیا ہے اور وہ اب امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قطر اور امریکا کے درمیان ان کی رہائی کے لیے کئی ہفتوں تک مذاکرات جاری رہے جس کے نتیجے میں طالبان حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت انھیں رہا کیا۔ قطر نے جارج گلیزمین کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا جس نے حالیہ ملاقات کے دوران طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی حاصل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور پر پولیس اورسی ٹی ڈی کومضبوط بنانے پر زور دیاگیا۔ان کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن ہورہا ہے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کبھی نہیں رکے۔رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ...
اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 7 اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔
ملک میں کوئی نیا آپریشن ہونے نہیں جارہا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے وزرا سے بات کرتے ہوا کہا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی ان سے (طالبان)سے لڑتے لڑتے ختم ہوگئے، ہم ختم نہیں ہونا چاہتے، واضح کیا کہ کوئی نیا آپریشن ہونے ہی نہیں جارہا، نئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پھر زور پکڑ رہی ہے، نیشنل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ میں ان پارٹیوں نے شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کے بارے میں نرم گوشہ...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختوںخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے وزراء سے بات کرتے ہوا کہا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی ان سے (طالبان) سے لڑتے لڑتے ختم ہوگئے، ہم ختم نہیں ہونا چاہتے، نیا آپریشن ہونے ہی نہیں جارہا، نئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پھر زور پکڑ رہی ہے، نیشنل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ میں ان پارٹیوں نے شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کے بارے میں نرم گوخہ رکگتی ہیں، پی ٹی آئی اس بڑی میٹنگ سے باہر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں بھی ایسی میٹنگز سے باہر رہے، پی ٹی آئی حکومت...
بیجنگ :چین کے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ چین ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی رابطے اور تعاون کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ چین نے پاکستان، لاؤس، مصر، یوگنڈا سمیت 15 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مواصلات، انٹرنیٹ، الیکٹرانک سرکاری امور، ذہین نقل و حمل اور سیٹلائٹ جیسے شعبوں پر محیط ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جسے کسی زمانے میں صرف ترقی یافتہ ممالک کا خصوصی میدان سمجھا جاتا تھا، اب اس حوالے سے ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے، چین عالمگیر عوامی مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جس سے امیر ممالک کی میراث سمجھے جانے والے میدان میں...
یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست میں پاکستان سمیت147 ممالک میں کو شامل کیا گیا ہے اور فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ پاکستان اور بھارت کون سے نمبر پر ہیں؟اس فہرست میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 108 تھا جب کہ پڑوسی ملک بھارت جو گزشتہ سال کی رپورٹ میں 126 ویں نمبر پر تھا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ کو معلوم ہے کہ 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک...

مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس نے پاکستان کے دیہی توانائی کے منظر نامے میں انقلاب برپا کردیا.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس دور دراز کی آبادیوں کو سستی اور پائیدار بجلی فراہم کر کے پاکستان کے دیہی توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر رہے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسعود الملک نے مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی کامیابی کے لیے کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا.(جاری ہے) یہ منصوبے انتہائی سستی شرحوں پر 2میگاواٹ تک بجلی پیدا کرتے ہیں جوگھریلو صارفین کے لیے 5 روپے فی یونٹ اور کمرشل صارفین کے لیے 8 روپے فی یونٹ ہے قیمتوں کے اس ماڈل نے پانچ سالوں کے دوران کمیونٹیز کو قومی گرڈ کی لاگت کے مقابلے میں ایک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوروز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جشن نوروز کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو جشن نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ان بے شمار نعمتوں جس سے انسان کو نوازا گیا ہے کی شکرگزاری اور نئے سال کے لیے اپنی امیدوں اور خواہشات کے اظہار کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئے سال کو نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کا وقت ہے، اس خوشی کے موقع پر میں پاکستان...
اسلام آباد (خبرنگار) جمیعت علما ئے اسلام کے رہنما ، سابق رکن قومی اسمبلی ، سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کا انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریباً 74 برس تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے ،حافظ حسین احمد 1951ء میں کوئٹہ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قرآن، حدیث، فقہ اور عربی ادب میں حاصل کی۔ سیاسی کیریئر کا آغاز انہوں نے 1973ء میں بلوچستان کی سیاست سے کیا۔ وہ دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، مارچ 1991ء سے مارچ 1994ء تک سینٹ کے رکن بھی رہے۔ حافظ حسین احمد پاکستان نیشنل الائنس کے اہم رہنماؤں میں بھی شمار ہوتے تھے۔ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مذہبی و سیاسی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔ جے آئی ٹی نے تقریباً 6 گھنٹے علیمہ خان سے سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ان کی مینجمنٹ کے بارے میں پوچھا۔ جے آئی ٹی نے علیمہ سے پوچھا جبران الیاس سے آپ کا کیا تعلق ہے۔ علیمہ خان نے جواب دیا جبران الیاس سے کبھی نہیں ملی، لیکن رابطہ رہتا ہے۔ جبران الیاس کو ٹویٹس بھیجتی ہوں جو وہ پوسٹ کر تا ہے۔ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ جے آئی ٹی نے پوچھا آئی ایم ایف قرضے کے حوالے سے کیوں بیان دیا۔ علیمہ...
بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971میں جانا پڑے گا‘ 1971میں پاکستان دو حصوں میں تقسیم تھا‘ مغربی پاکستان موجودہ پاکستانی علاقوں پر مشتمل تھا جب کہ آج کا بنگلہ دیش مشرقی پاکستان تھا‘ پاکستان کے دونوںحصوں کے درمیان بھارت تھا‘ دوسرا بھارت نے تقریباً تین سائیڈ سے مشرقی پاکستان کو گھیر رکھا تھا‘ اندرا گاندھی نے شیخ مجیب الرحمن کے ساتھ سیاسی تعلقات بڑھائے‘ مکتی باہنی بنوائی‘ مشرقی پاکستان میں خانہ جنگی اسٹارٹ کرائی اور آخر میں اپنی فوجیں بھجوا کر پاکستان توڑ دیا‘یہ پاکستان اور پاک فوج کے دل پر بہت بڑا اور گہرا زخم تھا‘ جنرل ضیاء الحق نے 1980کی دہائی میں اس چوٹ کا بدلہ لینا شروع کر دیا۔ انھوں نے سکھ علیحدگی پسندوں...
تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مظلوم طبقہ کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا برادری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جو صرف مظلوم طبقہ کے لیے ہی نہیں بلکہ ازاد عدلیہ اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں اظہر خان مغل نے کہا ہے کہ معاشرے میں پسے مظلوم طبقات کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے تجارت سے وابستہ کاروباری طبقہ، تاجر برادری کا کردار لائق تحسین ہے، جو وکلا برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک عرصے سے علیل تھے اور مختلف بیماریوں سے نبرد آزما رہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد کی رحلت پر سیاسی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال کو جمعیت علماء اسلام کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی و سیاسی خدمات میں گزاری اور ملک میں جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان...
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے متعلق جواب کل جمع کروائے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر سمیت دیگر کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی...
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کے خلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ گورنر ہاؤس میں وکلا برادری کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کے خلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے آگے بڑھنا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور میں دی جانے والی افطار پارٹی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے،اس میں سرکاری ایک روپیہ بھی نہیں لگا، گورنر ہاؤس میں وکلا برادری سمیت...
خیبر پختونخوا حکومت نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے روکنے کے لیے ہائبرڈ ماڈل تیار کرلیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق کے پی حکومت نے پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک ہائبرڈ سیکیورٹی ماڈل تیار کیا ہے ، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 2 اضلاع میں ہائبرڈ ماڈل کا نفاذ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس، پارلیمنٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ ہائبرڈ سیکیورٹی ماڈل صوبے کے 6 اضلاع میں متعارف کرایا جائے گا، جن میں بونیر، اپر چترال، مہمند، خیبر، سوات اور لکی مروت شامل ہیں۔ پہلے مرحلے پر یہ ہائبرڈ ماڈل بونیر اور اپر چترال میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ دستاویز کے مطابق...
— فائل فوٹو امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔احمد نورانی کی والدہ نے لاپتہ بیٹوں کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔درخواست میں سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور ایس ایچ او تھانہ نون کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت میں درخواست ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور عبدالہادی علی چٹھہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھر سے رات 1 بج کر 5 منٹ پر سادہ لباس لوگ دونوں بیٹوں کو اٹھا کر لے گئے۔درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اغواء کا مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ نون...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔روز نامہ جنگ کے مطابق احمد نورانی کی والدہ نے لاپتہ بیٹوں کی بازیابی کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔درخواست میں سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور ایس ایچ او تھانہ نون کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت میں درخواست ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور عبدالہادی علی چٹھہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھر سے رات 1 بج کر 5 منٹ پر سادہ لباس لوگ دونوں بیٹوں کو اٹھا کر لے گئے۔درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اغواءکا مقدمہ درج...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اوورسیز بینچ کا قیام چوہدری سالک حسین کی ذاتی لگن اور کاوش کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی مسلم لیگی قائدین کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔(جاری ہے) اوورسیز پاکستانیوں کے کیے خصوصی عدالتوں کا قیام چوہدری سالک حسین کی اوورسیز پاکستانیوں سے محبت کا عملی ثبوت ہے چوہدری شجاعت حسین کے دور اقتدار میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کی میتیں مفت پاکستان لانے کی خدمات کا آغاز ہوا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اوورسیز بینچ کا قیام چوہدری سالک حسین کی ذاتی لگن اور کاوش کا...
ناگپور میں اس وقت فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھا جب اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کیلئے ہندوؤں ایک مظاہرے کے دوران قرآن کریم جلانے کی افواہ پھیل گئی، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا اور 50 افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو منہدم کئے جانے کے ہندو انتہا پسندوں کے مطالبے کے درمیان بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ کسی کی قبر کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے، کیونکہ اس سے ریاست میں امن و ہم آہنگی خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت، خاص طور پر تشدد سے متاثرہ ناگپور میں بے لگام عناصر کے خلاف...
لاہور ہائی کورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کر دیا۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم واصف کو سزائے موت کی سزا...

کاز لسٹ منسوخ کرنے کے بجائے میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اُڑا دیتے: جج اسلام آباد ہائیکورٹ
---فائل فوٹو عمران خان سے ملاقات کے کیسز میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاز لسٹ منسوخ کرنے کے بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اُڑا دیتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ می عدالتی حکم کے باوجود بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائیکورٹ سلطان محمود عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے پر ڈپٹی رجسٹرار کو طلب کیا تھا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ جو کچھ ہوا ہے کیا آپ...
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)اطالوی اخبار نے دنیا کا پہلا مکمل طور پر مصنوعی ذہانت AI سے تیار کردہ ایڈیشن شائع کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک اطالوی اخبار نے دعوی کیا کہ اس نے دنیا کا پہلا ایسا اخبار شائع کیا ہے جو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔(جاری ہے) یہ تجربہ معروف قدامت پسند لبرل روزنامے ایل فوگلیو کی جانب سے کیا گیا، جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کس طرح ہماری زندگیوں اور کام کرنے کے انداز پر اثر ڈال رہی ہے۔ اخبار کے مدیر کلاڈیو سیراسا نے بتایا کہ یہ ایک ماہ پر محیط صحافتی تجربے کا حصہ ہے، جس...
پاکستان اور افغانستان پر سفری پابندیاں؟ امریکی حکومت کی وضاحت آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے لیے “ٹریول بین لسٹ” تیار کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بریفنگ میں وضاحت کی کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا پالیسی کا جائزہ ضرور لیا جا رہا ہے، لیکن افغانستان یا کسی اور ملک پر مکمل ویزا پابندی کی کوئی فہرست موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے 20 جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویزا پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ امریکہ کی سلامتی کو...
امریکا میں لینڈ مارک سمجھے جانے والے مجسمہ آزادی دراصل فرانس نے بطور تحفہ امریکیوں کو دیا تھا تاہم اب فرانس کے ایک سیاستدان نے اس تحفے کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس کے پارلیمنٹ کے ممبر رافیل گلکسمین نے رواں ہفتے بیان دیا کہ ہمیں ہمارا مجسمہ آزادی واپس کریں، یہ ہماری طرف سے آپ کے لیے تحفہ تھا مگر بظاہر آپ اسے پسند نہیں کرتے، یہ مجسمہ فرانس میں زیادہ خوش رہے گا۔ اس پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ فرانس کو اس امریکی مدد کے لیے ہمارا شکرگزار ہونا چاہے جو ہم نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران انہیں دی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم شہبازشریف کو ترک صدر اردوان نے کون...
اطالوی اخبار نے دنیا کا پہلا مکمل طور پر مصنوعی ذہانت AI سے تیار کردہ ایڈیشن شائع کر دیا۔ ایک اطالوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا ایسا اخبار شائع کیا ہے جو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ یہ تجربہ معروف قدامت پسند لبرل روزنامے ایل فوگلیو کی جانب سے کیا گیا، جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کس طرح ہماری زندگیوں اور کام کرنے کے انداز پر اثر ڈال رہی ہے۔ اخبار کے مدیر کلاڈیو سیراسا نے بتایا کہ یہ ایک ماہ پر محیط صحافتی تجربے کا حصہ ہے، جس کے دوران یہ دیکھا جائے گا کہ مصنوعی ذہانت...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے ہندو مداحوں کو ہولی تہوار کی مبارکباد دینے کے لیے بندیا لگا لی جس کی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ تصاویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار کہا تھا کہ کوئی برائی سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہولی کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔ شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی موجود ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by...

اسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی، غزہ پر وحشیانہ بمباری، حماس کے وزیراعظم سمیت 413 شہید، عالمی برادری کا اظہار مذمت
غزہ، کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی، غزہ پر صیہونی طیاروں کی سحری کے وقت امریکی ساختہ بموں سے وحشیانہ بمباری، حماس کے وزیراعظم ، نائب وزیر انصاف اور نائب وزیر داخلہ سمیت 413 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، شہداء میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسلامی جہاد نے بمباری میں اپنے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے ترجمان ناجی ابو سیف جو ابو حمزہ کے نام سے مشہور تھے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے، وہ اپنی اہلیہ سمیت شہید ہوئے۔ اسرائیلی طیاروں نے سحری کے وقت غزہ پر امریکی ساختہ بموں سے درجنوں حملے کردیے، صہیونی فورسز کی مسلسل بمباری کے بعد غزہ شہر مسلسل دھماکوں سے گونجتا رہا، اسرائیل نے حملہ...
ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں مجالس و جلوسوں پر پولیس لائن سے بھی نفری تعینات کی جائے گی۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مزید بتایا کہ پولیس نفری کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریف کرکے روانہ کیا جائے گا۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مقررہ پوائنٹس پر پولیس لائنز سے نفری کو بروقت پہنچانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں پولیس نے تیاریاں شروع کردیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز احمد زنیر چیمہ کی زیرصدارت پولیس افسران کیساتھ میٹنگ ہوئی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بابر...
ملبرون(نیوزڈیسک)اٹلی کے ایک اخبار کا دعویٰ ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا اخبار پرنٹ کیا ہے جس کا مکمل ایڈیشن مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اطالوی روزنامے ”ایل فوگلیو“ نے ایک ماہ کی مسلسل جدو جہد کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کیا۔”ایل فوگلیو اے آئی” نامی یہ چار صفحات پر مشتمل ایڈیشن اخبار کے عام بروڈ شیٹ ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے جو اخبار فروشوں کے علاوہ آن لائن بھی دستیاب ہے۔ اخبار کے بانی جولیانو فیرارا نے اس کامیاب صحافتی تجربے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دنیا کا پہلا روزنامہ ہوگا جو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے...
شام، اسرائیل اور ترکی کے درمیان ایک نیابتی محاذ میں تبدیل، ٹکراؤ کا امکان؟ ترکی، شام میں جولانی کی مضبوط و مرکزی حکومت کا حامی، کیوں؟ اسرائیل، شام میں جولانی کی کمزور حکومت یا ملک کے ٹکڑے کرنیکا خواہش مند؟ کیا اسرائیل کی نظر میں تمام تر خدمات کے باوجود ترکی اور اسکے ماتحت جولانی ناقابل بھروسہ ہیں؟ کیا اسرائیل جولانی و ترکی کو اپنے لئے خطرناک تصور کرتا ہے؟ شام سے متعلق محور مقاومت کی پالیسی؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی کا بنیادی...
اسلام ٹائمز: کیا خاتم النبیین ؐ یہ بتا کر نہیں گئے کہ تھے کہ میرے بعد میرا خلیفہ کون ہے۔؟ میرے بعد کتنے علی ہونگے اور آخری علیؑ کی نشانیاں کیا ہونگی۔؟ مطمئن رہیں کہ جب بھی ہم ماضی کی سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر اس سوال کا جواب ڈھونڈیں گے تو ہمیں اپنے زمانے کے علیؑ کا سُراغ مل جائے گا۔ اپنے زمانے کے علی ؑ کو تلاش کیجئے، لیکن یہ جان لیجئے کہ علی کے سر کے زخم اور علی کے دل کے دُکھ دونوں کا درد برابر ہے۔ ابنِ ملجم کے خنجر کے لگائے ہوئے زخم پر رونا اور علی کے دل کے زخموں کا احساس نہ کرنا یہ علی ؑ کو نہ پہچاننے کی نشانی ہے۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالج کو بھی رسائی نہیں، اس کے علاوہ وکلا کو بھی یہاں نہیں آنے دیا جارہا۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان...
امریکا کی سب سے بڑی جامعہ ہارورڈ نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدن والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدن والے خاندانوں سے وابستہ طلبہ کے لئے رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات جامعہ برداشت کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کا یہ اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لئے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے یہ پالیسی 2025ءسے 2026ءکے تعلیمی سال...
ہائی بلڈ پریشر کا ایک جان لیوا عنصر یہ ہوتا ہے کہ اکثر افراد کو اس سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کے شکار ہوچکے ہیں۔ درحقیقت ہائی بلڈ پریشر کے شکار لگ بھگ ایک تہائی افراد کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اس بیماری سے متاثر ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی علامات عموماً اسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب اس کی شدت بہت زیادہ بڑھ چکی ہو۔مگر حیران کن طور پر بیشتر افراد کو یہ علم ہی نہیں ہوتا کہ صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے۔ بلڈ پریشر کے جانچنے کے 2 پیمانے ہیں، ایک خون کا انقباضی دباؤ (systolic blood pressure) جو کہ اوپری دباؤ کے نمبر کا...
چین نے غزہ میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد اب تک کے سب سے شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور تمام فریقین سے ایسے اقدامات سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جو حالات کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ بیان میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام فریقین کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ غزہ میں اسرائیلی...
قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ سابق کپتان انضمام الحق نے گزشتہ روز پشاور زلمی کی ایک تقریب میں شرکت بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1990 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دور کے کرکٹرز نے ہی آگے جاکر ٹیم کی کمان سنبھالی، متعدد اہم ایونٹس جیتے اور اِن تمام کرکٹرز نے پاکستان کو عروج دیا، پاکستان کرکٹ پر تنقید کرنیوالے بھی اسی وقت پروان چڑھے۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق بیان؛ حفیظ نے لب کشائی کردی انضمام نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم 90 کی...
قومی ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر لب کشائی کردی۔ سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے غلط طریقے سے خبر کو پیش کرنے کی کوشش کی، میرا مقصد کسی پر ذاتی حملہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیان محض 90 کے دہائی میں آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے کے حوالے سے تھا، اسکے علاوہ اور کچھ نہیں جسے اس انداز میں پیش کیا گیا جیسے کسی انفرادی شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی سابق کرکٹر نے واضح...
اداکار دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ایک موقع پر دانش نے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام نے انہیں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر رہے تو یہ ان کی اہلیہ عائزہ سے محبت اور احترام ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) دانش کا کہنا تھا کہ...
دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔ بھائی ریاض سومرو نے نصیر سومرو کے انتقال کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 55 سالہ بھائی کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے نصیر سومرو کا گھر میں علاج جاری تھا، اُن کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، انہیں دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نصیر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے...
شکارپور(نیوز ڈیسک) دنیا کے چند دراز قد انسانوں میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔ نصیر سومرو کے بھائی ریاض سومرو کا کہنا ہے کہ 55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا گھر میں علاج جاری تھا، ان کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔ خیال ہے کہ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور ان کا شمار کا دنیا کے طویل القامت افراد میں کیا جاتا تھا، دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔ سات فٹ 9 انچ کے نصیر سومرو 1999 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے...

ریپ یا شادی کے بغیر بچوں کی پیدائش، کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی۔ عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد افضل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جو شخص بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے اس کے اخراجات کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہاکہ یہ بائیولوجیکل والد کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ناجائز بچے کے اخراجات اٹھائے اور...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ ریمارکس کو گمراہ کن اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات حقائق کے برخلاف ہیں اور ان کا مقصد دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی یقین دہانیوں کے باوجود حل طلب ہے اور بھارت کی طرف سے دیے جانے والے بیانات مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی جبر کو چھپا نہیں سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنے اقدامات پر غور کرے اور یہ تسلیم کرے کہ پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر بامقصد اور تعمیری مذاکرات کا...
لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل (حیاتیاتی) والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔ اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالتی فیصلے مطابق جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے، ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواستگزار نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔عدالتی فیصلے مطابق درخواستگزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج...
لندن: پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال ہوں گی۔ ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔ انہوں نے...

ملک ریاض کیخلاف نیب کی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کی رہائشی و تجارتی جائیدادیں سر بمہر، اکاؤنٹس اور گاڑیاں منجمد
بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات نیب میں زیر تفتیش ہیں، اس سلسلے میں نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری،گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر منزلہ رہائشی و تجارتی جائیدادوں کو سر بمہر جبکہ بحریہ ٹاؤن کے سینکڑوں اکاؤنٹس اور گاڑیوں كو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بحریہ ٹاؤن پاکستان کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری ہیں، پاکستان سے مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں ملک ریاض کی مجرمانہ اعانت کے لیے اپنی رقوم دبئی منتقل کررہے ہیں۔ نیب حکام...
موجودہ دنیا میں مصنوعی ذہانت انسانوں کےلیے جہاں حیرت کا باعث بنی ہوئی ہے وہاں ترقی پذیر ملکوں میں خوف و تجسس اور وسوسے بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ عوام کے ذہنوں میں یہ سوالات ابھر رہے ہیں کہ کیا ترقی پذیر ملکوں میں مصنوعی ذہانت کی وجہ سے عوام تو متاثر نہیں ہوں گے؟ کیا اُن کے روزگار پر تو فرق نہیں پڑے گا؟ کیا انسانوں کی اہمیت ختم تو نہیں ہوجائے گی؟ کیا انسان کہیں اجنبیت اور تنہائی کا شکار تو نہیں ہوجائیں گے ؟ کیا لیبر فورس کی جگہ روبوٹ تو نہیں لے لیں گے؟ کیا مصنوعی ذہانت دنیا کے انجام کا باعث تو نہیں بنے گی؟ وغیرہ وغیرہ۔ تیسری دنیا کے لوگوں کی یہ سوچ شروع ہی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بھی بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔ کیس میں خاتون نے دعوی کیا تھا کہ درخواست گزار کے مبینہ ریپ کے نتیجے میں وہ ایک بیٹی کی ماں بنی اور اس کی پرورش کے لیے خرچہ دلوانے کا دعوی دائر کیا۔(جاری ہے) ٹرائل کورٹ نے 3ہزار روپے ماہانہ خرچہ مقرر کیا جس کے خلاف محمد افضل نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ اگر خاتون ثابت کر دے کہ...
لاہور (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نےلاوارث بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ انصاف...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
کراچی(نیوزڈیسک)ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔ اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26سے 35سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور 3لاکھ روپے برآمد...
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں پر حملہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینہ تان کر فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے والے یمن اسلامی کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ یمنی غیور فورسز نے صنعا سمیت مختلف مقامات پر امریکی اور برطانوی حملوں کے جواب میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائیلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے حالیہ امریکی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خدا کی مدد سے ہم نے ایک فوجی آپریشن کیا اور امریکی طیارہ بردار...
افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بزرگ برطانوی جوڑے، پیٹر رینولڈز اور باربی رینولڈز، جنہیں افغان طالبان حکام نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا، کو الگ کر کے ایک اعلیٰ سکیورٹی والی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے، جن کو ان کے امریکی دوست فائی ہال کے ساتھ بامیان صوبے میں اپنے گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ ان کی بیٹی، سارہ اینٹ وِسٹل نے سخت حفاظتی حصار والی جیل میں جانے کو حیران کن قرار دیا ہے، اس نے اپنے والد پیٹر...
گوجرانوالہ: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں، ایک گروہ پاکستانیوں کے امریکی سفر پر پابندی لگنے پر خوشیاں منا رہا ہے۔ گوجرانوالہ کے نواحی قصبہ گکھڑ میں ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پرایاز صادق کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کی سرحد کے اندر آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، اس معاملے پر وزیراعظم نے تمام پارلیمنٹینٹر کی...
واشنگٹن: امریکی اسپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجی کارپوریشن (اسپیس ایکس) کا “ڈریگن” خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے اتوار کے روزڈاکنگ ہو گئ۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کے اس مشن میں چار خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچانا اورخلا میں پھنسے ہوئے خلابازبچ ولمور اور سنی ولیمز کو واپس زمین پر لانا ہے۔ اسپیس ایکس خلائی جہاز کو 14 مارچ کو امریکی ریاست ٹیکساس سے لانچ کیا گیا اورمشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق 16 مارچ کی صبح صفر بجکر پانچ منٹ پر کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ڈاک کیا گیا ۔ یاد رہے کہ 5 جون ، 2024 کو ،...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ مزید پڑھیں؛ نوشکی میں بس کے قریب دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس...
ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60 سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔ اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26 سے 35 سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔ جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور...
دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وی لاگر جنید خان موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہارگیا۔ اپنی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس ویڈیوزکیلئے مشہور وی لاگر 32 سالہ جنید خا ن کیرالہ کے ملاپور میں حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق بھارتی وی لاگر کی موٹر سائیکل ریت کے ٹیلے سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئیجس میں انہیں سر پر چوٹیں آئیں ۔حادثے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ وی لاگر کی موت پر فلم ساز کمار سیدھرن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا؟ یہ موت انتہائی مشکوک ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) تفصیلات کے مطابق، یہ یادگار برطانوی سلطنت نے انیس سو چودہ کے بعد ان مقامی فوجیوں کی یاد میں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعمیر کی تھی جو پہلی عالمی جنگ میں لڑے تھے۔ یہ یادگار کُری روڈ پر واقع ہے لیکن اب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک مشترکہ ہاؤسنگ منصوبے کی وجہ سے مسمار ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ دونوں اتھارٹیز نے حال ہی میں اس مقام پر ایک نیا ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا ہے جہاں یہ یادگار واقع ہے۔ پاکستان میں یہ کوئی نئی بحث نہیں کہ حکام تاریخ کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو دی جانی چاہیے۔ اس...
اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور ان کے مداحوں میں دنیا کے تقریباً تمام ہی علاقوں اور مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہولی تہوار کی مبارک دی جس میں انھوں نے ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی ہے۔ تصویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار کہا تھا کہ کوئی برائی سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ’ہولی‘ کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔ تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی ساتھ ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی...
(ویب ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ اورپاکستان کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنادی۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان...
لندن: پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال ہوں گی۔ ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔ انہوں نے اس بات...
امریکا ،یورپ اور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویے کے واقعات میں اضافہ ہو بھارت کیخلاف اسلامو فوبیا پھیلانے پر کاروائی کی جائے ،انسداد اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا،3 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا، یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے...
صحافی انیل مسیح کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ 2025ء آئین کیخلاف قرار دیا جائے، حالیہ ترامیم بنیادی حقوق آزادی اظہار، پرائیویسی اور قانونی اصولوں پر سنگین قدغن لگاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ 2025ء کو چیلنج کر دیا گیا، درخواست صحافی انیل مسیح کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ 2025ء آئین کیخلاف قرار دیا جائے، حالیہ ترامیم بنیادی حقوق آزادی اظہار، پرائیویسی اور قانونی اصولوں پر سنگین قدغن لگاتی ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان کے آئین بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیار کی بھی خلاف ورزی ہیں، درخواست میں مخلتف سرکاری ادروں کو...
بھارتی ریاست کیرالہ میں معروف ولاگر 32 سالہ جنید خان ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنید خان سوشل میڈیا پر اپنے ولاگ اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ان کی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس کی ویڈیوز کو پسند کیا جاتا ہے۔ جنید خان اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ انھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دوران علاج دم توڑ دیا۔ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔ حیران کن طور پر جائے وقوعہ پر حادثے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔ جنید خان ایک بس والے کو سڑک کنارے زخمی حالت میں ملے تھے۔ جنید خان جنسی زیادتی کیس...
27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ...
سٹی 42 : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کاروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ اسلاموفوبیا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے جامع مسجد منصورہ میں خطابِ جمعہ، جماعتِ اسلامی منڈی بہاؤالدین کی ڈونرز، معززین، وکلاء اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کیا۔ منصورہ میں ممبر صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما میجر غلام سرور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ماہِ رمضان میں پاکستان کو آزادی کی نعمت عطا ہوئی۔ پاکستان کی بقاء و استحکام اور ترقی کا ہر پہلو آئین کے نفاذ اور قرآن و سنت کے نظام کے ساتھ وابستہ ہے۔ قیامِ پاکستان کے مقاصد اور اسلامی نظریہ حیات کی بنیادوں سے انحراف نے ملک و مِلت...

وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔(جاری ہے) اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
پشاور:خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے کوئی ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط...
اپنے بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ میرا راستہ میرا اپنا ہے لیکن کچھ لوگ میرا نام استعمال کرکے سیاست کر رہے ہیں، مجھے سیاست کا تجربہ نہیں اور ابھی میں پاکستانی عوام سے سیاست سیکھ رہا ہوں اور ان کے مسائل سن رہا ہوں، جو بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید میر مرتضی بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا۔ مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ایکس پر انہوں نے اپنا طویل بیان 4 مختلف زبانوں انگریزی، اردو، سندھی اور سرائیکی میں جاری کیا ہے۔سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے پوتے نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ...
فوٹو فائل کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل علاقے میں بنے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر ورثاء نے شوہر پر قتل کا الزام عائد کردیا۔خاتون کے ورثاء نے لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے، اس کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی تھی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کے بہانے اپنی بیوی کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا، اس نے کیک خرید کر اس میں نشہ آور چیز ملا کر اپنی بیوی کو کھلائی، بےہوشی کے بعد شوہر خنجر سے اسے قتل کر کے فرار ہوگیا۔مقتولہ خاتون کے ورثاء نے پولیس سے...
سٹی 42 : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے اپنی باضابطہ تردید میں کہا گیا ہے کہ سوزوکی آلٹو کار کے موٹر ویز پر سفر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگائی ہے نہ لگائیں گے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ پے درپے حادثوں اور آلٹو کار کے حفاظتی اسٹینڈرڈ کے خدشات کی وجہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مقبول ہیچ بیک کار کے موٹروے پر آنے پر پابندی لگادی ہے، تاہم، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز یہ ردعمل سوزوکی آلٹو کو ٹرک کے...
شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین نے حال ہی میں اپنے بچپن سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف اپنے کیریئر کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی، بلکہ اپنے بچپن کے حسین لمحات اور سعودی عرب میں گزری زندگی کی یادیں بھی تازہ کیں۔ اداکارہ ہاجرہ یامین نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پاکستان کے شہر ملتان میں ہوئی تھی، تاہم ان کے والد کی ایئر لائنز میں ملازمت کے سبب وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر جدہ منتقل ہوگئے تھے۔ ہاجرہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بچپن بہت محفوظ اور خوشگوار گزرا، جہاں انہوں نے زندگی کے بہت سے اہم...
پشاور: کے پی حکومت نے ہائی کورٹ کو 9 مئی کے جوڈیشل کمیشن قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024ء کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی۔ شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے، کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے کوئی ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط پر ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے...
تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک برطانوی شخص کو سیاحتی ویزے پر 25 سال سے زائد عرصہ قیام کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ 60 سالہ شخص جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، 2000 کے اوائل میں سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ میں داخل ہوا اور اس کے بعد کبھی اپنے وطن واپس نہیں گیا۔ برطانوی شہری اپنے ویزے کے توسیعی عمل ہونے کا بہانہ کرکے پولیس کی جانچ پڑتال سے بچتا رہا۔ تاہم وہ بالآخر شمالی صوبے چیانگ مائی میں غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پکڑا گیا۔ افسران نے آپریشن کے دوران غیر ملکیوں کی جانب سے باقاعدہ آمدورفت والے علاقوں پر چھاپا مارا اور برطانوی شہری کو پایا جو اپنا پاسپورٹ دکھانے میں ناکام رہا۔...
— فائل فوٹو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 4 گداگر خواتین کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔کلفٹن میں شاپنگ سینٹر کے باہر بھیک مانگنے کے کیس کی سماعت کے دوران 3 معذور خواتین سمیت 4 گداگر خواتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر عدالت نے بوٹ بیسن پولیس کی سرزنش کی اور مقدمہ خارج کر دیا۔عدالت نے چاروں گداگر خواتین کی فوری رہائی کا حکم بھی دیا۔
لاہور: سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نئے سولر پینل کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیر کے علاقے میں سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس میں چوری ہوئی ہے، چوروں نے فارم ہاؤس کے مرکزی دروازے کا کنڈا توڑا، اور اندر داخل ہو کر سولر اتار کر لے گئے۔ کامران اکمل کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل ہی لگوایا گیا تھا اور آج چوری ہو گیا۔ تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران فروری 2023 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، انھوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) چابہار، جنوب مشرقی ایرانی بندرگاہ، جو خلیج عمان میں واقع ہے، دراصل 1983ء میں ایران عراق جنگ کے دوران خلیج فارس سے دور اور تجارت کو متنوع بنانے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ بعد ازاں چابہار بندرگاہ کو بھارت کی جانب سے تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضوں کے بعد توسیع دی گئی تھی۔ یہ سائٹ دو الگ الگ بندرگاہوں پر مشتمل ہے، شاہد کلانتری اور شاہد بہشتی، جن میں کل دس گہرے پانی کی برتھیں ہیں۔ بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ منصوبے کا دفاع چابہار محض بندرگاہ نہیں چابہار ایک بندرگاہ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ جنوبی ایشیائی جوہری طاقت بھارت کے علاقائی...
جاپان میں غیر ملکی رہائشیوں کی تعداد 37 لاکھ سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال کے آخر تک ملک میں قریباً 37 لاکھ 69 ہزار غیر ملکی رہائشی تھے۔ یہ تعداد 2023 کے آخر کے مقابلے میں 3 لاکھ 58 ہزار زیادہ ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے ’این ایچ کے‘ نے امیگریشن خدمات کے آفس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں قریباً 4 لاکھ 57 ہزار غیر ملکی ٹیکنیکل انٹرن رہائش پذیر تھے، جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 52 ہزار زیادہ ہیں۔ طلبا کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار تھی جو 61 ہزار زیادہ ہے۔ مزید پڑھیں: جاپان نے پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے کتنی امداد کا اعلان کیا ہے؟...

حماس کے بیان پروٹکوف کا ردعمل: امریکی اسرائیلی فوجی کی رہائی امریکہ کی پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز کی شرط تھی
ویب ڈیسک — امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کا یہ بیان کہ اس نے ایک امریکی اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے حقیقت میں اس ہفتے کے شروع میں امریکی حکام کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی کو جاری رکھنے کی تجویز کی ایک شرط تھی۔ اس سے قبل جمعے کو امریکہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ اس نے غزہ میں قید آخری زندہ امریکی یرغمال ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ حماس نے یہ بھی کہا تھا کہ بین الاقوامی...