ہارورڈ یونیورسٹی نےمفت تعلیم فراہم کرنے کا تاریخی اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
امریکا کی سب سے بڑی جامعہ ہارورڈ نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدن والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدن والے خاندانوں سے وابستہ طلبہ کے لئے رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات جامعہ برداشت کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کا یہ اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لئے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے یہ پالیسی 2025ءسے 2026ءکے تعلیمی سال میں شروع ہو گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
لاہور،اقدامِ قتل کے مقدمے میں 8 ملزمان بری
ضلع کچہری لاہور میں اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث آٹھ ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔
عدالت نے مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی کی سربراہی میں وسیم سمیت آٹھ ملزمان کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے فیصل اقبال باجوہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان وسیم، ندیم، لقمان، حمزہ اور لیاقت کو بری کرنے کا حکم جاری کیا، جبکہ عاصم، احمد اور مدثر کو بھی بری کر دیا گیا۔
رائیونڈ پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدامِ قتل اور اراضی پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ سے زخمی کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پراسکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی، جبکہ پراسکیوشن کے گواہوں کے بیانات بھی ایک دوسرے سے متضاد تھے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے تحت ملزمان کو سزا دینے کے لیے درکار مواد موجود نہیں۔
Post Views: 1