90 کی دہائی کے پلئیرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ ہلکی رہ جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
سابق کپتان انضمام الحق نے گزشتہ روز پشاور زلمی کی ایک تقریب میں شرکت بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1990 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس دور کے کرکٹرز نے ہی آگے جاکر ٹیم کی کمان سنبھالی، متعدد اہم ایونٹس جیتے اور اِن تمام کرکٹرز نے پاکستان کو عروج دیا، پاکستان کرکٹ پر تنقید کرنیوالے بھی اسی وقت پروان چڑھے۔
مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق بیان؛ حفیظ نے لب کشائی کردی
انضمام نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم 90 کی دہائی کے کرکٹرز کے بارے میں بات کریں تو ان کے بغیر پاکستان کی کرکٹ شاید اتنی تابناک نہ ہو، 90 کی دہائی نے پاکستان کو بہت کچھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: "نائنٹیز کے میگا سپر اسٹارز ہمیں متاثر نہیں کرسکے"
سابق چیف سلیکٹر نے پاکستان کرکٹ کی مسلسل تنزلی پر بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں کمی آئی ہے، اگر اصلاحی اقدامات نہ کیے گئے تو ہمیں کوالیفائرز بھی کھیلنے پڑسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے
انہوں نے کہا کہ ہم غلط فیصلے کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور انہیں دہرانے سے گریز کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ کی دہائی کے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ اور پاپولر گروپ آف انڈسٹریز میں معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ اور اسے بین الاقوامی معیار پر روشناس کرانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ (PTPL) اور ملک کے معروف کاروباری ادارے پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے مابین ایک اہم اشتراک کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس پروقار تقریب میں معاہدے پر پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) خرم مجید اور پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) شہباز علی ملک نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے دیگر اعلیٰ عہدیداران اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر پاپولر گروپ کے ڈائریکٹر عمران روشن بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت، پاپولر گروپ اور پی ٹی پی ایل کے اشتراک سے2026 میں ایک شاندار ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق یہ میگا ایونٹ کراچی یا لاہور میں سے کسی ایک شہر میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے بہترین ٹیپ بال اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس لیگ کا مقصد گلی محلوں میں کھیلے جانے والے اس مقبول کھیل کو پروفیشنل پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی شہباز علی ملک نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے۔ جب کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں تو اسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔ پاپولر گروپ ہمیشہ سے کھیلوں کی سرپرستی کرتا آیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی اس قومی فریضے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ پاکستان کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے اور اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہم چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔ پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے سی ای او خرم مجید نے پاپولر گروپ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے مستقبل کو روشن کرے گی اور کھلاڑیوں کو مالی و پیشہ ورانہ سطح پر مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔