تھائی لینڈ میں 30 دن ویزا پر آنے والا برطانوی 25 سال بعد پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک برطانوی شخص کو سیاحتی ویزے پر 25 سال سے زائد عرصہ قیام کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
60 سالہ شخص جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، 2000 کے اوائل میں سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ میں داخل ہوا اور اس کے بعد کبھی اپنے وطن واپس نہیں گیا۔ برطانوی شہری اپنے ویزے کے توسیعی عمل ہونے کا بہانہ کرکے پولیس کی جانچ پڑتال سے بچتا رہا۔
تاہم وہ بالآخر شمالی صوبے چیانگ مائی میں غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پکڑا گیا۔
افسران نے آپریشن کے دوران غیر ملکیوں کی جانب سے باقاعدہ آمدورفت والے علاقوں پر چھاپا مارا اور برطانوی شہری کو پایا جو اپنا پاسپورٹ دکھانے میں ناکام رہا۔
برطانوی شہری نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ وہ 2000 میں 30 دن کے سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ آیا تھا اور گرفتار ہونے تک وہاں رہا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ
پڑھیں:
12 سال قبل دورانِ ڈکیتی چھینے جانے والی موٹر سائیکل کا چالان شہری کو موصول
سٹی 42 : گوجرانوالہ میں شہری کو 12 سال قبل دورانِ ڈکیتی چھینے جانے والی موٹر سائیکل کا چالان آگیا ۔
2013 میں عثمان الیاس نامی شہری کی اروپ کے علاقہ میں موٹر سائیکل ڈاکوؤں نے چھین لی تھی۔
سیف سٹی کے کیمروں نے باقاعدہ چوری شدہ موٹر سائیکل کی تصویر بھی جاری کر دی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان خاتون کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر چلا رہا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
متاثرہ شہری عثمان کا کہنا ہے کہ چالان بھرنے کو تیار ہوں میری ڈکیتی میں چھینی کی موٹر سائیکل برآمد کی جائے ۔