Islam Times:
2025-04-22@07:50:43 GMT

یوم شہادت حضرت علیؑ، لاہور پولیس نے تیاریاں شروع کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

یوم شہادت حضرت علیؑ، لاہور پولیس نے تیاریاں شروع کر دیں

ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام  کے سلسلہ میں مجالس و جلوسوں پر پولیس لائن سے بھی نفری تعینات کی جائے گی۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مزید بتایا کہ پولیس نفری کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریف کرکے روانہ کیا جائے گا۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مقررہ پوائنٹس پر پولیس لائنز سے نفری کو بروقت پہنچانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں پولیس نے تیاریاں شروع کردیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز احمد زنیر چیمہ کی زیرصدارت پولیس افسران کیساتھ میٹنگ ہوئی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بابر شوکت، ڈی ایس پی ایم ٹی سیکشن ثاقب بٹ، ریزرو انسپکٹر لائن بابر اشرف انصاری اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ پولیس لائن سے لاجسٹک، میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس، خاردار تاریں و دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔

ایس پی احمد زنیر چیمہ کے مطابق اہم مجالس و جلوسوں کیلئے لاجسٹک بروقت پہنچایا جائے گا۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام  کے سلسلہ میں مجالس و جلوسوں پر پولیس لائن سے بھی نفری تعینات کی جائے گی۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مزید بتایا کہ پولیس نفری کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریف کرکے روانہ کیا جائے گا۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مقررہ پوائنٹس پر پولیس لائنز سے نفری کو بروقت پہنچانے کی ہدایت کی۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایس پی احمد زنیر چیمہ نے یوم شہادت حضرت علی پر پولیس لائن جائے گا نفری کو

پڑھیں:

حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

شاہدسپرا: دارالحجاج لاہور نکلسن روڈ میں 21اپریل سے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گا، عازمین حج کو گرن توڑ بخار، انفلوئنزہ اور پولیو کی ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا۔
عازمین کو ویکسنیشن کروانے پر پیلے رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، حکومت نے 65سال سے زائد عازمین حج کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایات کی۔
تمام عازمین کو حج پرواز سے 10روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے 7روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی، حج پرواز سےقبل عازمین کو سم، شناخت لاکٹ ودیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔
 

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا
  • عازمین حج کو ویکسین کی  فراہمی آج سے شروع ہو گی 
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات
  • حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • لاہور، شکیل ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا گیا
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع 
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں کل سے شروع ہونگی
  • عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع، کراچی میں عظیم الشان مویشی منڈی سج گئی