2025-04-22@21:43:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1478

«پیسے فی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں شمسی توانائی کے لیے چھٹا موزوں ترین ملک ہے، جہاں روزانہ اوسطاً تقریباً 9 گھنٹے سورج کی روشنی موجود رہتی ہے، پاکستان میں بجلی کے کل صارفین کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ کے لگ بھگ ہے، اس میں سے صرف اڑھائی لاکھ سولر کے ذریعے نیٹ میٹرنگ پر ہیں۔ پاکستان میں سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کو 18 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، اس فیصلے سے ملک میں ڈھائی لاکھ سولر نیٹ استعمال کرنے والے صارفین متاثر ہوں گے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کا کہنا ہے کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے یہ ٹیکس وصول نہ کر کے سرکاری خزانے کو 9.8 ارب روپے کا نقصان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی ہے۔نیٹ میٹرنگ کے تحت حکومت سولر استعمال کرنے والے صارفین سے 27 روپے فی یونٹ میں بجلی خرید رہی ہے۔ اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ حالات کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا، پہلے سے سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ای سی سی کا کہنا ہے کہ نئے سولر پینل صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، نئے سولر پینل لگانے والے صارفین...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے تحت حکومت سولر استعمال کرنے والے صارفین سے 27 روپے فی یونٹ میں بجلی خرید رہی ہے۔اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ حالات کے مطابق کیا گیا ہے۔ سولر پینلز صارفین کی نیٹ میٹرنگ، گرڈ بجلی صارفین پر 159 ارب کا اضافی بوجھ اسلام آباد نیٹ میٹرنگ کے ذریعے چھتوں پر سولر... ای سی سی کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا، پہلے سے سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین پر اس فیصلے...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت...
    نیشنل ٹی20 کپ؛ میچ فیس میں کمی!چیئرمین پی سی بی کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز فیصل آباد(آئی پی ایس)نیشنل ٹی20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نیشنل ٹی20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے کے معاملے کو نوٹس لیتے ہوئے اس اقدام سے روک دیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اعلی حکام سے تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ نیشنل ٹی20 کپ کے دوران کسی بھی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کاتحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے شیر افضل مروت سے ملاقات میں تحریک انصاف میں ان کی عزت نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل مروت کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ۔ جس پر شیر افضل مروت نے انکار نہیں کیا . بلکہ کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعتیں ہیں جن میں کارکنوں کو عزت ملتی ہے جبکہ بدقسمتی سے تحریک انصاف میں قربانی دینے والوں کو وہ عزت نہیں ملتی جس...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے میں عمر ایوب جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے جب کہ علیمہ خان کو غیر حاضر ہونے کے بعد ایک بار پھر جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب آئی...
    کراچی (نیوزڈیسک)کے الیکٹرک (کے ای) نے جنوری 2025 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 4.84 روپے فی یونٹ کی عارضی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے، جس سے صارفین کو 4.695 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔ مزید برآں، کے الیکٹرک نے گزشتہ مہینوں کے واجبات میں سے 13.5 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی بھی درخواست کی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 20 مارچ 2025 کو اس درخواست پر عوامی سماعت کرے گی تاکہ کے الیکٹرک کی ایڈجسٹمنٹ کی وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے۔ کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں وضاحت کی ہے کہ جون 2023 کے بعد اپنے پاور پلانٹس کے جنریشن ٹیرف کے تعین کے بعد، کمپنی نے پارشل لوڈ، اوپن...
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے میں علیمہ خان کو غیر حاضر ہونے کے بعد ایک بار پھر جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو دوبارہ طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گزشتہ روز غیر حاضری پر 14 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے مستند شواہد موجود ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں تھیں۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں، جے آئی...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کوئی اور راستہ ڈھونڈتی ہے تو یہ ان کا آپشن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور کے فیصلے کی قیمت آج ادا کی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کوئی اور راستہ ڈھونڈتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق کو فروغ و تحفظ دینے اور صنفی مساوات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ایک نیا لائحہ عمل پیش کیا ہے جس سے بیجنگ + 30 ایجنڈے کو رکن ممالک کی قومی ترجیحات کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔یہ ایجنڈا خواتین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے کمیشن کے 69ویں اجلاس میں پیش کیا گیا ہے۔ صنفی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ڈیجیٹل انقلاب کے آغازسے لے کر خواتین کو ہر سطح پر فیصلہ سازی میں جائز نمائندگی دینے تک بہت سے اقدامات اس منصوبے کا حصہ ہیں۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں خواتین کے ادارے 'یو این ویمن' کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر...
    محکمہ صحت کے مطابق 60 سال سے کم عمر کے مریض کے اسپتال میں انتقال پر 10 لاکھ روپے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے پسماندگان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پر دوران علاج انتقال کرنے والے مریضوں کے لواحقین کو معاوضہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کا اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق 60 سال سے کم عمر کے مریض کے اسپتال میں انتقال پر 10 لاکھ روپے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے پسماندگان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق علاج لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور تھیلیسیمیا کا...
    خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کے پیش نظر تنخواہیں اور پنشن 20 مارچ کو ادا کرنے کی ہدایت کی۔کے پی حکومت نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں یکم اپریل کے بجائے 20 مارچ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کا کہا ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ ثناء جاوید، جو پہلے اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے لیے مشہور تھیں، اب اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں، رمضان اسپیشل شو ‘جیتو پاکستان’ میں ان کی موجودگی نے قیاس آرائیوں کو ایک نیا رخ دے دیا ہے—کیا وہ امید سے ہیں؟ ثناء جاوید نے گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی کے بعد اچانک پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کر لی، جس پر انٹرنیٹ صارفین کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ اس شادی سے پہلے، شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے راہیں جدا کیں، اور دو الگ الگ خاندانوں کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد بننے والی اس نئی جوڑی کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔ View this...
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
    ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کرکٹرزکو کم معاوضہ ملےگا، کرکٹرزکی میچ فیس 30 ہزارروپےکم کر دی گئی ہے۔ کرکٹرزکوپہلےمیچ فیس40 ہزار روپے ملتی تھی، اب10ہزار روپےملےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن کےمقابلےمیں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے ،ٹورنامنٹس کی تعدادبڑھنےکی وجہ سےنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میچ فیس کم ہوئی۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کوگزشتہ سیزن کےمقابلےمیں مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سےشروع ہوگا جس میں 16ریجنزکی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
    رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال---فائل فوٹو  وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج صوبائی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورک شاپ ہوئی، اڑان پاکستان کے تحت ایک ٹیم کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے، ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم شامل ہے، اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں کے اندر...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پر جوائنٹ انوسٹیگیشن ( جے آئی ٹی ) ٹیم نے  جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا سے متعلق پی ٹی آئی کے2 رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔ نوٹس وصول کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان شامل ہیں۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو آج 12 مارچ 2025ء کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو جے آئی ٹی نے کل 13 مارچ 2025ء کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ وفاقی حکومت...
    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کئی آپریشنز کے باوجود ہم دہشت گردی پر قابونہ پاسکے، آج جیسے واقعات کا سلسلہ بڑھ سکتا ہے، بلوچستان کے لوگ گمشدہ ہیں، بانی پی ٹی آئی خود استعفا مانگیں گے تو دے دوں گا، گنڈا پوراور بشریٰ بی بی کے تعلقات نہیں ہیں، شہباز گل نے عمران خان کے 2 فون چراکے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے کیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ہمارے پاس حل ہوتا تو ہم دہشت گردی پر قابو پا لیتے، 24 سال ہوگئے ہیں،7 لاکھ کی فوج رکھنے کے باوجود بھی ہم دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔ انہوں...
    کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے شہتوت کے درختوں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ مقامی پودوں کی اقسام لانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خاص طور پر بہار کے موسم کے دوران رہائشیوں کو متاثر کرنے والے پولن سے متعلق صحت کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دمہ اور سانس کے مریضوں کے لیے انتباہ، مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے پولن انتہا پر ہوگی یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ماحولیاتی ماہرین اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔ ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کاغذی شہتوت کے...
    انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی۔ رپورٹ کے مطابق  ملزم ارمغان کے وکیل عابد زمان اور سارہ عاصم خان نے چالان پیش کرنے کی درخواست دائر کی اور عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ 6 فروری کو ایف آئی آر درج کی گئی، بیریسٹر سارہ عاصم خان نے کہا کہ ملزم کو پولیس ریمانڈ میں 15روز سے زائد ہوگئے۔ عابد زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، جج نے کہا کہ ملزم کو کہاں ہے ؟پیش کیا جائے، جج کے حکم پر ملزم کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے آئی او سے استفسار ...
    پنجاب میں پانی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار متاثر، قحط کا خطرہ، بارشوں میں 42 فیصد تک کمی سے بحران WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کی زراعت کا 70 فیصد حصہ جنوبی پنجاب پر مشتمل ہے لیکن پانی کی قلت اور بدلتے موسمی حالات نے زرعی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کو بہت متاثر کیا ہے، بارشوں میں 42 فیصد تک کمی سے جنوبی پنجاب میں پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، ستمبر 2024 سے فروری 2025 تک مسلسل خشک موسم نے کسانوں کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں جب کہ خطے کو درمیانے درجے کے قحط کا سامنا ہے اور...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 13 ہزار 916 پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 444 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 7 پیسے کا تھا۔
    پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ خوشخبری حارث رؤف کے ساتھی کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہے تاہم خود حارث رؤف نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ شاداب خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حارث رؤف اور ان کی فیملی کو ان کے پہلے بچے کی پیدائش پر مبارک باد۔ اُنہوں نے دعا دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ بچے اور فیملی کو صحت، خوشی اور خوش حالی عطاء کرے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 رہنما کو آج دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو طلبی کے نوٹس جاری کئے۔ سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان کو جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا ہے، جبکہ میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک بھی شامل تفتیش ہوں گے۔ اسی طرح محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر کے نام بھی پیش ہونے والوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جے آئی ٹی نے شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد،...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ شکر کی برآمد سے مسئلہ میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکر کو معاشی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد صارفین کو مناسب نرخوں میں چینی فراہم...
    پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس آج رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ آج کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی...
    ویب ڈیسک:  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس ی پی) کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ نشست خالی قرار دے دی گئی تھی۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست...
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا، انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ برس بین الاقوامی...
      جے آئی ٹی نے سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی کو طلب کیا ہے میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک بھی شامل تفتیش ہوں گے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25افراد آج دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب کرلیے گئے ۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان کو طلب کیا ہے ، جب کہ میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک بھی شامل تفتیش ہوں گے۔ اسی طرح محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر کے نام بھی پیش ہونے والوں میں شامل ہیں، اس کے...
    جے آئی ٹی نے 7 مارچ 2025ء کو بھی پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی، سابق سیکریٹری جنرل اور سابق گورنر کے پی کے، کے علاوہ باقی افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کل دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان کو طلب کیا ہے، جب کہ میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک بھی شامل تفتیش ہوں گے۔ اسی طرح محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزب، تیمور سلیم خان اور...
    اسلام آباد: حکومت نے چینی برآمد کرنے کے بعد بیرون ملک سے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا ہے، شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی،  درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔  خیال رہے کہ شوگرانڈسٹری نے پچھلے سال حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں...
    منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کل دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان کو طلب کیا ہے، جب کہ میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک بھی شامل تفتیش ہوں گے۔اسی طرح محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر کے نام بھی پیش ہونے والوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جے آئی ٹی نے شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کے محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری،...
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کر دیا  ۔ اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ کی نشست دس مارچ سے خالی قرار دے دی گئی تھی۔ جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کرلیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق سینیٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست کو خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ ثانیہ نشتر 2021ئ میں خیبر پختونخوا سے خواتین کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔ثانیہ نشتر نے اپنی نشست سے گزشتہ برس اکتوبر میں مستعفی ہوگئی تھیں لیکن اب تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا تھا۔چند روز قبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاسم رونجھو کے استعفیٰ سے پہلے ہماری سینیٹر نے استعفیٰ دیا، قاسم رونجھو کی سیٹ پر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آصف زرداری بانی پی ٹی آئی پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی ہلڑ بازی صدر مملکت عمران خان مستقبل وی نیوز
    مصطفی عامر قتل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں نے ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اور تفتیشی افسر کے نام خط لکھ کر گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کے والد اور مقتول مصطفی عامر کی والدہ کو شامل تفتیش کیا جائے، ملزم ارمغان اور اس کے ساتھیوں کا تعلق دہشتگردی یا دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں میں ہوسکتا ہے۔ خط کے مطابق ملزم ارمغان منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہوسکتا ہے۔ ملزم ارمغان کا تعلق ملک دشمن عناصر سے ہوسکتا ہے۔ سچائی جاننےکیلئے پیرا ملٹری فورس اور حساس اداروں سے مدد لی جائے۔ ملزم ارمغان کا تعلق منشیات کے بین الاقوامی ڈیلرز...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد ہونے والی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نمائندگی نہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث چھڑ چکی ہے۔  اردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد فائنل کے دن دبئی میں موجود تھے تاہم انہیں میچ کے بعد اختتامی تقریب کے لیے پوڈیم پر مدعو نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سمیر احمد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں، اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر  بھی تھے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی ’پریس ٹرسٹ انڈیا‘( پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے ’سمیر احمد...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )یورپی ممالک نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دو گنا اسلحہ درآمد کیا ہے جس میں سے 60 فیصد سے زائد امریکہ سے خریدا جانے والا اسلحہ ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی رپورٹ کے مطابق 2020 سے 2024 کے دوران یوکرین دنیا کا سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والا ملک تھا جب کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ایکسپورٹر رہا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پانچ برس کے دوران امریکہ نے عالمی سطح پر 43 فیصد اسلحہ فروخت کیا جب کہ فرانس نو اعشاریہ چھ فیصد کے ساتھ دوسرا بڑا ایکسپورٹر رہا امریکہ نے یورپی ملکوں کو...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس کو تفصیلی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزم ارمغان سے برآمد شدہ تمام اشیاء کو فوری طور پر فارنزک تجزیے کے لیے بھیجا جائے اور اس کے قریبی افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے ضروری قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق علاقے کے سیکیورٹی انچارج اور مکان مالک سے ملزم کی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں تاکہ اس کے پسِ پردہ معاملات کی تہہ تک پہنچا جا سکے مزید برآں، مقامی انٹیلی جنس یونٹ گذری اور درخشاں تھانوں سے بھی ارمغان کی سرگرمیوں اور مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق مکمل معلومات اکٹھی کرنے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سال 25۔2024 میں خواتین پارلیمنٹیرینز کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 25۔2024 میں خواتین کی جانب سے ایجنڈا آئٹمز پیش کرنے میں کمی دکھائی دی، سال 2022 اور 2023 میں خواتین پارلیمنٹیرینز کا ایجنڈا قومی اسمبلی میں 67 فیصد تھا، یہ 23-2022 میں 69 فیصد تھا جبکہ 22-2021 میں 81 فیصد تھا۔سال 24-2023 میں سینیٹرز خواتین کا ایجنڈا آئٹمز میں 77 فیصد حصہ تھا جو کہ 2022 اور 23 میں 85 فیصد اور 22-2021 میں 94 فیصد تھا۔25۔2024 میں خواتین ارکان کی قومی اسمبلی میں حاضری 75 فیصد رہی جبکہ مرد ارکان...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کےمعاملے کو پی سی بی اختتامی تقریب میں نمائندگی نہ دینے کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھائے گا۔ پی سی بی آئی سی سی سےپوچھےگاکہ اختتامی تقریب میں سی ای اوسمیر احمد سید کو کیوں نہیں بلایا گیا،چیمپئِنز ٹرافی کے تورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید دبئی میں موجود تھے ۔ خیال رہے کہ دبئی میں موجودگی کے باوجود چیمپئِنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کو نمائندگی نہیں دی گئی تھی۔ Post Views: 1
    ---فائل فوٹوز مصطفیٰ عامر  قتل کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فوراً فرانزک کے لیے بھیجی جائیں۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی جاری کی گئی گائیڈ لائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ ارمغان کے والد سے تحقیقات کی جائیں اور ان کا بھی کرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے ارمغان کی رہائش گاہ سے ملنے والے ممنوعہ اسلحے، واکی ٹاکی، ڈیجیٹل سیف لاکرز اور 2 شناختی کارڈ سے متعلق بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تفتیش و پیشرفت پربریفنگ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مختلف پہلوؤں،پس پردہ عوامل اور محرکات...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں کی 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر 26 نومبر احتجاج سے متعلق درج مقدمات  کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کے روبرو ہوئی، جس میں 9 پی ٹی آئی کارکنوں  کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سردار مصروف ایڈووکیٹ نے ملزمان کی جانب سے دلائل دیے۔ وکیل نے کہا کہ ہمراہی ملزمان کی ضمانت ہائیکورٹ سے ہو چکی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 201 کے مطابق یہ عدالت پابند  ہے کہ یہ ضمانت منظور کرے۔ یہ تمام ملزمان موقع سے گرفتار نہیں ہوئے۔  پولیس کو ان ملزمان کی تفتیش...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے پولیس کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جس کے مطابق ملزم ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فوراً فورینزک تجزیے کے لیے بھیجنے اور ملزم ارمغان کے قریبی افراد کی سرگرمیوں کا جائزہ لے کر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ علاقےکی سیکیورٹی کے سربراہ اور مالک مکان سے بھی ملزم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں اسی طرح ملزم ارمغان کی سرگرمیوں سےمتعلق مقامی انٹیلیجنس یونٹ، گذری اور درخشاں تھانوں سے بھی معلومات لی جائیں۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا؟ ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر کی...
      اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آج ہونے والے مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ کر دیا ۔   اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں مہنگائی کے تناسب سے بڑی کمی ہونا چاہئے ،مرکزی بینک آج مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرے، مہنگائی کی شرح 1.5فیصد پر ہے ، پالیسی ریٹ تین یا چار فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ، بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کی پالیسز کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔   انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح غیر منصفانہ ، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے،شرح سود...
    سابق راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والا فتنہ گروپ پارٹی میں غلط فیصلے کروا رہا ہے، پچھلی دفعہ بھی پی ٹی آئی ایم این ایز کو 2، 2 ارب کی آفر ہوئی تھی، اب پھر سن رہا ہوں ایم این ایز کو پیسوں کی آفر ہورہی ہے جبکہ میں نے بانی پی ٹی آئی کے لیے 2 ارب چھوڑ دیئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق راہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نامعقول مشوروں کی وجہ سے غلط فیصلے ہو رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ...
    پارلیمانی سال 25-2024 میں خواتین پارلیمنٹرینز کی کارکردگی کیسی رہی؟فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ سامنے آگئی۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے خواتین پارلیمنٹرینز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ ایوان کے اندر خواتین کی حاضری مردوں سے زیادہ رہی جبکہ پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر ثانیہ نشتر نے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد 17 فیصد ہے جبکہ ایوان میں 49 فیصد پارلیمانی ایجنڈا خواتین نے پیش کیا۔ صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کلصدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کل کریں گے۔ فافن رپورٹ میں یہ...
    وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں سڑکوں، سرکاری عمارتوں، نہروں، آبنوشی اسکیموں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے مختص فنڈز کے استعمال کے لئے موثر ریگولیٹری فریم ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب، شفافیت اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال اور مرمت (ایم اینڈ آر) کے کاموں کی موثر نگرانی اور فنڈز کے دانشمندانہ استعمال کے لئے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں سڑکوں، سرکاری عمارتوں، نہروں، آبنوشی...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے خواتین پارلیمنٹیرینز کی کارکردگی کے حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کردی  ۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں خواتین ارکان کی تعداد صرف 17 فیصد ہے تاہم ان میں سے 49 فیصد نے پارلیمانی ایجنڈا پیش کیا، قومی اسمبلی کی خواتین ارکان نے 55 فیصد جبکہ سینیٹ کی خواتین ارکان نے 31 فیصد ایجنڈا آئٹمز پیش کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں خواتین کے ایجنڈا آئٹمز پیش کرنے میں کمی دیکھی گئی۔ مثال کے طور پر 2022-23 میں قومی اسمبلی میں خواتین کا ایجنڈا 67 فیصد تھا جبکہ 2023-24 میں سینیٹ میں خواتین سینیٹرز کا حصہ 77 فیصد رہا جو 2022-23 میں 85 فیصد اور 2021-22 میں 94...
    خواتین اراکین کی پارلیمنٹ میں کیا کارکردگی رہی، تفصیلی رپورٹ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے خواتین پارلیمنٹیرینز کی کارکردگی کے حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں خواتین ارکان کی تعداد صرف 17 فیصد ہے تاہم ان میں سے 49 فیصد نے پارلیمانی ایجنڈا پیش کیا، قومی اسمبلی کی خواتین ارکان نے 55 فیصد جبکہ سینیٹ کی خواتین ارکان نے 31 فیصد ایجنڈا آئٹمز پیش کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں خواتین کے ایجنڈا آئٹمز پیش کرنے میں کمی دیکھی گئی۔مثال کے طور پر 2022-23 میں قومی اسمبلی میں خواتین کا ایجنڈا 67 فیصد تھا جبکہ...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء) سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ جمعہ کو فرانسیسی صدراتی محل ایلیسی پیلس میں منعقدہ پر وقار تقریب میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔(جاری ہے) سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور فرانس کے درمیان مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے...
    پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے۔سابق سپیکر نے کہا کہ تمام ورکرز کے خلاف ایف...
    ویب ڈیسک: ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب، شفافیت اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال اور مرمت (ایم اینڈ آر) کے کاموں کی موثر نگرانی اور فنڈز کے دانشمندانہ استعمال کے لئے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں سڑکوں، سرکاری عمارتوں، نہروں، آبنوشی اسکیموں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے مختص فنڈز کے استعمال کے لئے موثر ریگولیٹری فریم ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔  معروف ٹک ٹاکر اور اس کے ساتھی پر کارسواروں کی فائرنگ  مراسلے کے متن کے...
    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا آئی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تنویر الیاس نے باضابطہ طور پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس استحکام پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت سے بھی جلد مستعفی ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس جلد اپنے سیاسی مستقبل کا بھی اعلان کریں گے، سردار تنویر الیاس مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سپریم کورٹ آزاد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تنویر الیاس نے باضابطہ طور پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس استحکام پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت سے بھی جلد مستعفی ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس جلد اپنے سیاسی مستقبل کا بھی اعلان کریں گے، سردار تنویر الیاس مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی تھی۔ انوکھی ویب سائٹ جو لوگوں کی موت کی تاریخ کی پیشگوئی اے آئی کی مدد...
    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کی حالیہ تحقیق ملک کے بجلی کے بلنگ نظام کو جدید بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ تحقیق سمارٹ میٹروں کے اپنانے کی سفارش کرتی ہے تاکہ مالی نقصانات، بلنگ کی غلطیوں، اور بجلی کی ترسیل میں نقائص کو حل کیا جا سکے۔ ریسرچ فار سوشل ٹرانسفارمیشن اینڈ ایڈوانسمنٹ (RASTA) پروگرام کے تحت کی گئی اس تحقیق کے مطابق پاکستان کا تقریباً 2 دہائیوں سے انحصار دستی بلنگ نظام پر ہے جو مالی خسارے کا سبب بن رہا ہے، یہ خسارہ بجلی کی ترسیل کے پرانے بنیادی ڈھانچے اور بجلی چوری کی سے مزید بڑھ گیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیاں (DISCOs) آمدنی کی وصولی میں...
    پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے۔ سابق سپیکر نے کہا کہ تمام ورکرز کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے اور گرفتار...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ Post Views: 1
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی خواتین کی مختلف شعبہ ہائے حیات میں ترقی کے سفر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک خاص دن ہے جب ہم اپنی زندگیوں اور اپنے معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں ۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے اپنے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار...
    لاہور ‌(نیوز ڈیسک) سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ٹیکس کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، جس سے ڈھائی لاکھ سولر نیٹ استعمال کرنے والے متاثر ہوں گے۔ تفصیلات مطابق وفاقی محتسب برائے انکم ٹیکس پاکستان کے ایک فیصلے کے تحت سولر پینل استعمال کرنے والوں کو 18 فیصد ٹیکس دینا ہوگا تاہم اس فیصلہ سے تقریباً اڑھائی لاکھ نیٹ میٹرنگ صارفین متاثر ہوں گے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے یہ ٹیکس وصول نہ کر کے سرکاری خزانے کو 9.8 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان دنیا میں شمسی توانائی کے لیے چھٹا موزوں ترین ملک ہے، جہاں روزانہ...
    چین کی بڑے ممالک کے ساتھ سفارت کاری کی بڑے پیمانے پر پزیرائی ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دو اجلاس کے موقع پر خارجہ امور پر پریس کانفرنس کے دوران دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کی وضاحت کی۔ہفتہ کے روزاس تناظر میں سی جی ٹی این کی جانب سے 44 ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق 32 ہزار 266 جواب دہندگان نے اہم ممالک کی چین کی سفارتکاری کے اصولوں اور اقدامات کو وسیع پیمانے پر سراہا۔ سی جی ٹی این کے “چائنا فیوریبلٹی” عالمی سروے میں 89 فیصد جواب دہندگان...
    بی این پی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قائد اختر مینگل و دیگر کیخلاف مقدمات کیخلاف احتجاجا از خود گرفتاری پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے میں از خود گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ شب بی این پی کے کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و ضلعی کابینہ کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کا انعقاد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے بیٹے گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کیخلاف وڈھ میں مقدمہ اور بلوچستان کے مخدوش حالات کے حوالے سے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری...
    پی ٹی آئی رہنما کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرکے اپنا آئینی کردار ادا کیا، پوری اپوزیشن کی طرف سے آپ کے شکرگذار ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قاسم رونجھو کے استعفی سے پہلے ہماری سینیٹر نے استعفی دیا، قاسم رونجھو کی سیٹ پر الیکشن ہوگیا، نئے سینیٹر آگئے، ثانیہ نشتر کے استعفی کے باوجود سیٹ خالی نہیں کی گئی۔ شبلی فراز نے کہا کہ جس صوبہ میں...
    چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ کے لیے پچ وہی ہوگی جو 23 فروری کو بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ اے لیگ میچ کے لیے استعمال کی گئی تھی۔ یہ پچ سست اور تھوڑی کم رفتار والی ہوگی، جو اسپنرز کو خاص مدد فراہم کرے گی اور اس کا فائدہ بھارتی ٹیم کو پہنچے گا۔ پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور بھارتی باؤلرز کے دباؤ میں آ گئے، جہاں اسپنرز کلدیپ یادیو، اکسر پٹیل اور رویندرا جدیجا نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس وقت تک ورون چکرورتی کا کردار سامنے نہیں آیا تھا۔ دبئی کی پچیں عموماً باؤلرز کے لیے بیٹسمینوں کے مقابلے میں زیادہ مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ مزید پڑھیں: روہت شرما کا...
    ٹرمپ کا عمران خان کا صاف انکار، پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی، امریکا کی پاکستان سے ایک اور مدد کی درخواست۔ ڈالروں سے بھرا برہف کیس کس کو دیا گیا؟ نصرت جاوید بڑی خبریں لے آئے، تفصیلات کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکا ٹرمپ دعا ابصار عمران خان نصرت جاوید وی نیوز
    فرانس میں پاکستان سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی اسنادِ پیش کیں۔ ایلیسی پیلس میں منعقدہ اسناد کی ایک پر وقار تقریب میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے صدر میکرون کو صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ پاکستان فرانس تعلقات کی مضبوط بنیادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر نے پاکستان اور فرانس کے درمیان عوام...
    پیشی کے بعد بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد طلب کردہ رہنما بشمول چیئرمین بیرسٹر گوہر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی میں کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تفتیش و پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔سینٹرل پولیس آفس کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس اور اب تک کی تفتیش و پیش رفت سے متعلق بریفنگ کا احاطہ کیا گیا۔ کمیٹی اراکین کی جانب سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مختلف پہلوؤں، پس پردہ عوامل اور محرکات پر باہم گفت و شنید اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں اداروں سے سوالات و جوابات سمیت مزید ضروری تفصیلات کی طلبی کا اعادہ کیا گیا۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی...
    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے، کیلے 10 فیصد، چینی 3.15 فیصد، انڈے 2.52 فیصد مہنگے ہوگئے۔مٹن، بیف، گڑ، گندم کا آٹا، چاول، ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی، گزشتہ ہفتے کپڑے، سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ دوسری جانب پیاز 5.59 فیصد، چائے 4.47 فیصد، لہسن 3.89 فیصد، ٹماٹر 3.60 فیصد، دال چنا 3.49 فیصد، ماش 2.82 فیصد سستی ہوئی ہے۔آلو کی قیمت میں 2.60 فیصد، دال مسور 1.50 فیصد سستی، ڈیزل 2 فیصد...
    پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بہتر نتائج کے حصول کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔ سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اسے صحیح طریقے سے چننے اور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ گلیسپی نے بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے اس بیان پر بھی سخت ردعمل دیا جس میں گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم شاید بھارت کی بی ٹیم سے بھی ہار جائے۔ گلیسپی نے اسے بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان صحیح کھلاڑیوں کا...
    دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںماه رمضان اور تدبر قرآن پروگرام دین و دنیا عنوان: ماه رمضان اور تدبر قرآن مهمان:حجه السلام والمسلمین سید علی عباس میزبان: محمد سبطین علوی تاریخ: 7 مارچ 2025 موضوعات گفتگو: 1️⃣ تدبرِ قرآن سے کیا مراد ہے، اور یہ تلاوت سے کس طرح مختلف ہے؟ 2️⃣ قرآن میں تدبر کرنے کی خود قرآن میں کیا ترغیب دی گئی ہے؟ (مثلاً: أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ نائیکوپ جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔پاکستان کا کوئی بھی شہری مطلوبہ ملک کے لیے دستاویز کے لیے درخواست دے سکتا ہے اور دوہری شہریت کی صورت میں ویزا حاصل کیے بغیر پاکستان کا سفر کر سکتا ہے۔اسمارٹ نائیکوپ کے لیے درخواست دینے کے لیے درخواست دہندہ کو پاسپورٹ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ نائیکوپ ہولڈر درج ذیل فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، بغیر ویزا کے غیرملکی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں، نائیکوپ ہولڈر کو بھی پاکستانی شہری تسلیم کیا جاتا ہے، جائیدادیں خریدو فروخت کرسکتے ہیں، پاکستانی پاسپورٹ کا حصول اور بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔نائیکوپ ہولڈر کو پاکستان...
    حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیر نجکاری نے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں تمام مراحل طے کرلیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے نجکاری کےتمام مراحل طے کرلیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایئرلاین نجکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا۔انھوں نے بتایا کہ نجکاری کو زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کیلئے نیالائحہ عمل دے رہے ہیں، نجکاری میں سرمایہ کاروں سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے۔...
    حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعوی؛ رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا مسلسل دعوی کیا جا رہا ہے جب کہ ہر ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے...
    پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ احکامات کی تعمیل نہیں ہوئی تو کارروائی کریں گے۔پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈنٹی فکیشن لسٹ  سے نہ نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔  سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل ثنا اللہ اور ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے اس کیس میں جو آرڈر دیا تھا، اسے پڑھا جائے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
    پشاور ہائیکورٹ نے فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈنٹی فکیشن لسٹ (PNIL) سے نہ نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔   سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل ثناء اللہ اور ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے اس کیس میں جو آرڈر دیا تھا، اسے پڑھا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالتی حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔   فیصل جاوید نے عدالت کو بتایا کہ...
     سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت مزید 15 اراکین کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی ان افراد کےخلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کرے گی، تمام رہنماؤں کو کل 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا ہے۔ جے آئی ٹی، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔جے آئی ٹی نے گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی ٹیم کے 10 ارکان جے آئی...
    اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی کو آگے لے جاتے ہوئے سولر پینل پر براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کردیا۔ابھی چینی کمپنی نے صرف تصوراتی ماڈیول پیش کیا ہے اور فون کو عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی حقیقی معنوں میں مذکورہ ماڈیول کے فون کو کب تک عام صارفین کے لیے پیش کرے گا، تاہم امکان ہے کہ دو سال کے اندر سولر پینل نصب شدہ موبائل عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق انفینکس نے موبائل کانفرنس میں سولر پینل سے براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کیا، جس کے بیک سائیڈ پر...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام پر وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ممبران کو طلب کر لیا۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ملزمان کو نوٹس کے ذریعے کل 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک اور اظہر مشوانی  کو نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں۔محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی حسنین ملک کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
    سٹی 42 : جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چند اہم رہنماؤں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔  ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی  نے منفی پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ۔   یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا، جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں...