محکمہ صحت کے مطابق 60 سال سے کم عمر کے مریض کے اسپتال میں انتقال پر 10 لاکھ روپے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے پسماندگان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پر دوران علاج انتقال کرنے والے مریضوں کے لواحقین کو معاوضہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کا اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق 60 سال سے کم عمر کے مریض کے اسپتال میں انتقال پر 10 لاکھ روپے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے پسماندگان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق علاج لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور تھیلیسیمیا کا علاج صحت کارڈ میں شامل نہیں ہے، ان امراض سے متعلق سمری کابینہ کو بھیجی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب مریضوں کا علاج کیا جائےگا،قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال میں بون میرو اور لیورٹرانسپلانٹ کے مریضوں کا علاج ہوگا، انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کا علاج ہوگا، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ صحت کے مطابق مریضوں کا علاج لاکھ روپے سال سے

پڑھیں:

سندھ میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان

— فائل فوٹو 

محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

ترجمان محکمہ تعلیم نے بتایا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • زندہ شخص کی ’تدفین‘ کا سرٹیفکیٹ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشِگوئی
  • دنیا کے مختلف خطوں میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی
  • لاہور: موٹر سائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنیوالے دکاندار پر 23 لاکھ روپے کے چالان
  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • سندھ میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان
  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں