انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی۔

رپورٹ کے مطابق  ملزم ارمغان کے وکیل عابد زمان اور سارہ عاصم خان نے چالان پیش کرنے کی درخواست دائر کی اور عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ 6 فروری کو ایف آئی آر درج کی گئی، بیریسٹر سارہ عاصم خان نے کہا کہ ملزم کو پولیس ریمانڈ میں 15روز سے زائد ہوگئے۔

عابد زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے،
جج نے کہا کہ ملزم کو کہاں ہے ؟پیش کیا جائے، جج کے حکم پر ملزم کو پیش کیا گیا۔

عدالت نے آئی او سے استفسار  کیا کیا رپورٹ لیکر آئے ہیں ؟ آئی او  نے  استدعا کی کہ ہمیں مزید 17 مارچ تک جسمانی ریمانڈ دیاجائے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پروگریس کی ہے آپ نے ؟ آئی او نے جواب دیا کہ ہم نے آلہ قتل اور ڈی وی آر برآمد کیا ہے۔

وکیل عابد زمان نے کہا کہ  20دن سے زائد ہوگئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے، ڈی وی آر اور آلہ قتل ڈنڈا پہلے برآمد کیا جاچکا ہے، میڈیا پر اسٹک دیکھائی جاچکی ہے۔

وکلاء نے  فاضل جج سے مکالمہ کیا کہ آپ نے میڈیا پر دیکھی ہوگی، فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ  میرے علم میں نہیں اور نہ میں میڈیا دیکھتا ہوں۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ  جو چیزیں برآمد کی گئیں اسے سیل کیا گیا؟ آئی او نے جواب دیا کہ  برآمد شدہ چیزوں کو سیل کردیا گیا ہے، فاضل جج نے ملزم ارمغان سے استفسار کیا کہ جی آپ کو مارا پیٹا تو نہیں ہے،
ملزم نے عدالت میں جواب دیا کہ مجھے پولیس کسٹڈی میں نہیں رہنا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کا ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش میں مسئلہ نہ ہوسکے، ہمیں لیپ ٹاپ اور موبائل کا ڈیٹا ریکور کرنا ہے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

وکلاء صفائی نے مؤقف اپنایا کہ پولیس کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں،
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کردی اور کہا کہ 
آئندہ سماعت پر مقدمے کی پروگریس رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے ملزم کے وکلا کی مقدمے کا عبوری چالان پیش کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا
اور ملزم ارمغان کے والدین کو 5منٹ کے لئے ملاقات کی اجازت دے دی۔

تفتیشی افسر محمد علی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملزم ارمغان اب تفتیش میں تعاون کررہا ہے، ملزم سے موبائل فون، ڈی وی آر اور بہت کچھ برآمد ہوا ہے،پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزم ارمغان کے نے کہا کہ عدالت نے فاضل جج ملزم کو کیا کہ آئی او پیش کی

پڑھیں:

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔

بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا،التوا مانگنا ہو تو آئندہ عدالت میں نہ آنا،سپریم کورٹ کی پراسیکیوٹر کو تنبیہ 
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی