سمارٹ میٹر سے بجلی کے بلوں میں 17 فیصد کمی، بجلی چوری پر قابو ممکن ہے، پی آئی ڈی ای رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کی حالیہ تحقیق ملک کے بجلی کے بلنگ نظام کو جدید بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ تحقیق سمارٹ میٹروں کے اپنانے کی سفارش کرتی ہے تاکہ مالی نقصانات، بلنگ کی غلطیوں، اور بجلی کی ترسیل میں نقائص کو حل کیا جا سکے۔
ریسرچ فار سوشل ٹرانسفارمیشن اینڈ ایڈوانسمنٹ (RASTA) پروگرام کے تحت کی گئی اس تحقیق کے مطابق پاکستان کا تقریباً 2 دہائیوں سے انحصار دستی بلنگ نظام پر ہے جو مالی خسارے کا سبب بن رہا ہے، یہ خسارہ بجلی کی ترسیل کے پرانے بنیادی ڈھانچے اور بجلی چوری کی سے مزید بڑھ گیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیاں (DISCOs) آمدنی کی وصولی میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، جبکہ صارفین اکثر بلنگ کی غلطیوں کا شکار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2300 ارب روپے، اسمارٹ میٹرنگ کی طرف آنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
تحقیق کے مطابق خودکار میٹرنگ بنیادی ڈھانچے (AMI) کی طرف منتقلی بجلی کے انتظام کے لیے ایک شفاف، ڈیٹا پر مبنی کارکردگی اور درستگی کو یقینی بنا سکتی ہے۔
پی آئی ڈی ای کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے دستی بلنگ سے اسمارٹ بلنگ پر منتقلی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بجلی کے بلنگ نظام کی ناقص کارکردگی مالی نقصان اور صارفین کی مایوسی کی بڑی وجوہات ہیں۔ اسمارٹ میٹر ایک جدید حل فراہم کرتے ہیں جو چوری کو کم کرتا ہے، بلنگ کی درستگی کو بڑھاتا ہے، اور صارفین کو بجلی کے استعمال کا موثر انتظام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ منتقلی بجلی کے شعبے کے لیے زیادہ پائیدار اور موثر طریقے سے ضروری ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اور سکھر سمیت بڑے شہروں میں کیے گئے سروے سے واضح ہوا کہ 79 فیصد صارفین سمارٹ میٹر اپنانے کے لیے تیار ہیں، چاہے انہیں ابتدائی لاگت اٹھانا پڑے۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سمارٹ میٹر استعمال کرنے والے گھرانے اپنے بجلی کے بل 17 فیصد تک کم کر سکتے ہیں، جبکہ DISCOs اپنی آمدنی کی وصولی میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے ایکشن لے لیا، اووربلنگ میں ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اس سلسے میں کیس اسٹڈیز نے بھی اسمارٹ بلنگ کے فائدوں کو ظاہر کیا ہے، لیسکو کا تخمینہ ہے کہ مالی سال 2016-17 سے 2023-24 کے دوران 3 ہائی لاس فیڈرز پر 960 ملین کی بچت کی جائے گی، جبکہ میپکو نے 150,000 سمارٹ میٹروں کی تنصیب سے 11 مہینوں میں 2.
تحقیق میں اسمارٹ بلنگ پر کامیاب عمل درآمد اور ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کی آگاہی کے پروگرام، لچک دار ادائیگی کے منصوبے جن کے تحت صارفین اپنے بجلی کے بلوں کے ذریعے اقساط میں ادائیگی کرسکیں، اور ایک مسابقتی اسمارٹ میٹر مارکیٹ کے قیام کی تجویز پر زور دیا گیا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے مقابلے کے ذریعے لاگت کم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا پری پیڈ میٹرنگ، بجلی چوری کا واحد حل ہے؟
مالی طور پر موثر ہونے کے علاوہ، سمارٹ میٹرز پاکستان کے پائیدار توانائی کے نظام کی طرف منتقلی کو بھی آسان بنا سکتے ہیں۔ ان کے موبائل ایپلیکیشنز اور سمارٹ گریڈز کے ساتھ انضمام سے توانائی کی تقسیم کو بہتر بنانے اور قابل تجدید توانائی کے اپنانے کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ تاہم، ان فوائد کا حصول مضبوط حکومتی حمایت اور پالیسی کے ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسمارٹ بلنگ بجلی سمارٹ میٹرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی سمارٹ میٹر سمارٹ میٹر بجلی کے کے لیے
پڑھیں:
اجتماعی کوششوں سے پولیو پر قابو پائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ افراد اور محکموں کی محنت سے یہ بیماری پاکستان سے رخصت ہوجائے۔
اسلام آباد میں ملک گیر پولیو مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں اس وائرس نے ملک میں دوبارہ سر اٹھایا، میری گزارش ہے کہ تمام والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں بھرپور مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بھرپور امید ہے کہ ہم اجتماعی کاؤشوں سے اس بیماری پر قابو پالیں گے، جن علاقوں میں سیکیورٹی مسائل ہیں وہاں بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لوگوں کو پولیو کیخلاف متحرک کرنا چاہیے، میں اپنے تمام پارٹنرز کا شکرگزار ہوں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم محنت سے اس مشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے تقریب میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیو مہم پولیو وائرس