اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آج ہونے والے مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ کر دیا ۔

 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں مہنگائی کے تناسب سے بڑی کمی ہونا چاہئے ،مرکزی بینک آج مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرے، مہنگائی کی شرح 1.

5فیصد پر ہے ، پالیسی ریٹ تین یا چار فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ، بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کی پالیسز کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح غیر منصفانہ ، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے،شرح سود 12فیصد پر برقرار ہے ،آج کے اجلاس میں سنگل ڈیجیٹ میں لایا جائے، حکومت جون 2025تک شرح سودکو زیادہ سے زیادہ 5سے 6فیصد پر لائے ، شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی، معیشت ٹریک پر آ چکی ،پائیدار معاشی استحکام کیلئے کاروبار دوست اقدامات ناگزیر ہیں۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گلگت بلتستان الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرانے کا اشارہ

ایک انٹرویو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر قانونی تقاضوں کے مطابق 24 جنوری کو الیکشن کیلئے صدر کو سفارشات بھجوا دی ہیں، صدر کی منظوری کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، اگر اے پی سی نے الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تو ہم الیکشن کو کچھ ماہ کیلئے آگے لے کر جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے جی بی کے عام انتخابات کے التوا کا اشارہ دیدیا۔ ایک انٹرویو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر قانونی تقاضوں کے مطابق 24 جنوری کو الیکشن کیلئے صدر کو سفارشات بھجوا دی ہیں، صدر کی منظوری کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، اگر اے پی سی نے الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تو ہم الیکشن کو کچھ ماہ کیلئے آگے لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات 24 جنوری کو کرانے کیلئے سفارشات صدر مملکت کو ارسال کی ہیں جب صدر سفارشات کی منظوری دیں گے تو شیڈول جاری کریں گے۔ قانونی طور پر اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر اندر الیکشن کی تاریخ دینے کے ہم پابند ہیں، اس لئے 24 جنوری کو پولنگ ڈے قرار دیا ہے، صدر مملکت کی جانب سے سفارشات کی منظوری ملنے کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، اے پی سی نے الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تو ہم الیکشن کو کچھ ماہ کیلئے آگے لیکر جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ
  • چیف جسٹس کی زیرصدارت عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس،جبری گمشدگی، کمرشل مقدمات پر مؤثرردعمل کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی:محمد اورنگزیب
  • اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی؛ محمد اورنگزیب
  • کراچی :ای چالان وجرمانوں کا ازسرِنو جائزہ، وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • کراچی :ای چالان وجرمانوں کا ازسرِنو جائزہ،وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
  • جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر متعدد راکٹ داغنے کا الزام
  • گلگت بلتستان الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرانے کا اشارہ
  • انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ روک دیا گیا