سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے میں علیمہ خان کو غیر حاضر ہونے کے بعد ایک بار پھر جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
قبل ازیں 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ2016ء کے سیکشن30کےتحت تشکیل دی گئی ہے، جس کے پاس کیس کے حوالے سے مستندشواہد موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان جے آئی ٹی
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔