2025-04-22@18:17:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2670
«پرواز پی»:
(نئی خبر)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز اور پارٹی قیادت سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ممبر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صوبے میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے حکومت کو عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں گوتریس نے ان افراد کے لیے افسوس کا اظہار کیا جو جنگ، تنازعات یا نقل مکانی کی وجہ سے اپنے خاندانوں کے ساتھ عید منانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس دن یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے اور امید ظاہر کی کہ عید کا موقع لوگوں کو قریب لانے اور ان اقدار کو فروغ دینے میں معاون ہوگا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں نفاق اور سیاسی انتشار ختم نہیں ہوگا آپ کسی چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اپنے وسائل اتنے ہیں کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکتا ہے، اگر آپ بلوچستان کو صحیح طریقے سے چلائیں تو وہاں کے ہر شخص کی آمدن پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگوں کی آمدن سے زیادہ ہوگی۔ ’صرف آئین کے مطابق صوبہ چلے، ان کے وسائل ان کے حقوق انہیں آئین کے مطابق ملیں‘۔ ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کرنے...
اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں نفاق اور سیاسی انتشار ختم نہیں ہوگا آپ کسی چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اپنے وسائل اتنے ہیں کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکتا ہے، اگر آپ بلوچستان کو صحیح طریقے سے چلائیں تو وہاں کے ہر شخص کی آمدن پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگوں کی آمدن سے زیادہ ہوگی۔ ’صرف آئین کے مطابق صوبہ چلے، ان کے وسائل ان کے حقوق انہیں آئین کے مطابق ملیں‘۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’(بلوچستان...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا89واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا ۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔(جاری ہے) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میںوطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معاشی تحقیقاتی ادارے اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے الرٹ جاری کردیا۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار 30 فیصد سے زائد گر گئی ہے، کپاس کی پیداوار میں کمی سے معیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اگیتی کاشت کی جائے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت بہتر پیداوار دے سکتی ہے،کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچانے کےلیے جلدی کاشت بہتر ہے، کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔ کپاس کی دیر سے بوائی گلابی سنڈی کے حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،کپاس کی دیر سے بوائی...

چینی فنکار لیو وانمنگ کی پینٹنگ “دی چارم آف انک پینٹنگ البم” نے امریکی اسکالر مارٹن جوزف پاورز کو متاثر کیا
بیجنگ:چینی فنکار لیو وانمنگ کی پینٹنگ سے امریکی اسکالر متاثر مشی گن یونیورسٹی کے ایمریٹس پروفیسر اور پیکنگ یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر مارٹن جوزف پاورز نے چائنا نیشنل اکیڈمی آف پینٹنگ کا دورہ کیا۔ اپنے قیام کے دوران وہ چینی فنکار لیو وانمنگ کے اسٹوڈیو بھی گئے اور ان کی پینٹنگ ” دی چارم آف انک پینٹنگ البم ” سے بہت متاثر ہوئے۔ Post Views: 1
حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں شیر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی کے باوجود وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی قانون سازی اور پابندی کے باوجود وزرا کے عزیز و اقارب کی قانون کی خلاف ورزی جاری ہے۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں میاں علی عباس پیرزادہ کو شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) یورپین یونین کے تمام رکن ممالک کے درمیان ایک عارضی معاہدہ طے پایا ہے، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ان میں سے کسی بھی ملک میں ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص پر ستائیس رکنی بلاک میں ڈرائیونگ پر پابندی عائد کی جائے گی۔ تو جس ملک میں اس نوعیت کی خلاف ورزی کی گئی ہو گی، وہاں اس کا ارتکاب کرنے والے شخص پر لگائی گئی پابندی اس ملک میں بھی لاگو ہو گی جہاں اسے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا ہو گا۔ اور پھر یہ لائسنس جاری کرنے والے ملک کی ذمہ داری ہو گی کہ متعلقہ شخص...

ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد اوربالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، ایس بی پی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد جبکہ بالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2024 کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کے تحت 152 ملین آن لائن ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت 192 ارب روپے تک بڑھ گئی ۔ اس طرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں دوسری سہ ماہی کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کی...
کوئٹہ: عید الفطر کی مناسبت سے پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہو گئی۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کئی دن ٹرین سروس معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز شروع ہوئی تھی جب کہ آج عید اسپیشل ٹرین بھی سخت سکیورٹی میں کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 9 بو گیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 400 مسافروں کو لے کر پشاورکے لیے روانہ ہوئی۔ ٹرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
عبدالرشید منہاس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری عوام نے 1947ء سے آج تک بھارت کے جابرانہ قبضے سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جیلوں میں نظربند حریت رہنماﺅں اور کشمیری عوام کی صبر و استقامت اور قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور بھارت اپنے جھوٹے بیانیے اور جابرانہ ہتھکنڈوں سے اس حقیقت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری عوام نے 1947ء سے آج تک بھارت...
— فائل فوٹو کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ریلوے حکام کے مطابق 9 بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین میں 300 مسافر سوار ہیں۔عیداسپیشل ٹرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 13ویں روز بھی معطلکوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، جو 13 روز سے معطل ہے۔ ریلوے حکام نے مزید بتایا ہے کہ کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی۔ریلوے حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کو 31 مارچ سے روزانہ چلایا جائے گا۔
(ویب ڈیسک)کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق 9 بوگیوں پر مشتمل اس عیدسپیشل ٹرین میں 300 مسافر سوار ہیں۔ عیدسپیشل ٹرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید سپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی۔ ریلوے حکام کاکہناہے کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل 31 مارچ سے روزانہ چلائی جائے گی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
لاہور: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 8 سالہ بچے نے عید کے لیے رقم نہ ملنے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ محلہ گلزار آباد میں پیش آیا جہاں کمسن بچے نے اپنی والدہ ثوبیہ بی بی سے عید کے لیے پیسے مانگے مگر انکار پر اشتعال میں آکر ماں کے سینے میں قینچی گھونپ دی۔ گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمسن ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
نیویارک کاؤنٹی کے ایک کلرک نے ٹیکساس میں اسقاط حمل کی ادویات تجویز کرنے کے جرم میں نیویارک کے ایک ڈاکٹر کے خلاف ایک لاکھ 13 ہزار ڈالر جرمانے کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا کے گورنر نے اسقاط حمل پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق السٹر کاؤنٹی کے قائم مقام کلرک ٹیلر بروک نے نیو پالٹز کی ڈاکٹر مارگریٹ ڈیلی کارپینٹر کے خلاف کولن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے ٹیکساس کی تحریک منظور کرنے سے انکار کیا۔ کارپینٹر نے ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کے اس مقدمے کا کوئی جواب نہیں دیا تھا جس میں ان پر ٹیکساس میں غیر قانونی...
پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔ اکمل خان باری نے کہا کہ پُرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار...
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عیدالفطر پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے قیدی اب عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے، وزیر اعلی نے عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد جیل حکام نے قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کردی ہے، معمولی جرائم اور وقت پورے ہونے کے قریب 214 قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا، رہائی...
پی ٹی آئی کی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دیدی۔پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے درخواست میں کہا کہ 9مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔اکمل خان باری نے مزید کہا کہ پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے۔یاد رہے کہ آج 28 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ...
اسلام آباد(ممتا زنیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جیل میں سیاسی ملاقاتیں ریگولر ہیں، مگر انہیں پی ٹی آئی کی حکومت میں ایسی اجازت نہیں ملی تھی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں جیل میں تھا کہ فیملی ہفتے میں ایک مرتبہ ملتی تھی، اس کے علاوہ کوئی ملاقات نہیں ہوتی تھی،انہوں نے کہا کہ جب مجھے نیب کے حوالات سے جیل بھیجا گیا تو ننگے فرش کے اوپر کمبل دیا گیا اور لنگر سے روٹی آتی تھی،خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو مرضی سہولیات دیں مجھے کوئی اعتراض نہیں،بانی پی ٹی آئی کو اضافی سہولیات بھی دیں ،...
سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو صدر پشاور ریجن بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کے لیےکرنےکی تجویز دی ہے جب کہ کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔وفاقی حکومت اپریل تا جون کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی جس کی آئی ایم ایف کی جانب سے بھی منظوری دی جاچکی ہے۔...

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی۔ لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ 22 مارچ کے بعد اسی تاریخ سے متعلق درخواست نہیں دی جا سکتی۔ سماعت کے دوران وکیل نے عدالت سے کہا کہ انتظامیہ کے تحریری حکم جاری نہ کرنے کے باعث تاخیر ہوئی، اس پر عدالت نے کہا کہ لگتا ہے یہ درخواست آپ نے خود تحریر کی ہے۔...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفافقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی ، نیپرا اتھارٹی چار اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کر ے گی، کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کیلئے کرنے کی تجویز ہے ۔وفاقی حکومت اس عرصے کیلئے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی ۔ نظربندی قانون کی معطلی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم مزید :
پشاور: پشاور: تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو صدر پشاور ریجن بنا دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی۔کابینہ کے اجلاس میں جنسی جرائم سے متعلق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ٹریفک چالان اور جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ مریم نواز نے لیگل ریفامز کے لیے پلان بھی طلب کر لیا،کہا لا آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جلد 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ دینے...
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر2024) کے دوران ملکی معیشت کی شرح نمو(جی ڈی پی) 1.73 فیصدریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کی گئی 1.77 فیصد کے مقابلے میں کم ہے. نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی (این اے سی) کمیٹی کا حالیہ اجلاس سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی کی نظر ثانی شدہ شرح نمو 1.34 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جس کا پچھلا تخمینہ 0.92 فیصد تھا اور مالی سال 2024-25کی دوسری سہ ماہی کے لیے عبوری شرح نمو کی بھی منظوری دی گئی۔ نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی (این اے سی) کے اعداد و شمار...
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 22 اپریل کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے، عدالت 22 اپریل کو جلسے کی اجازت کی درخواست منظور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی راہنما اکمل خان باری نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 22 مارچ 2025ء کو جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، درخواست پر متعلقہ کمیٹی نے بلوا کر موقف سنے بغیر فیصلہ کیا۔ ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان : فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے کے کیس میں اڈیالہ جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، جبکہ ان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھا دیا، عدالت نے اڈیالہ جیل حکام سے رپورٹ طلب کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع...
فیصل جاوید: فوٹو فائل پشاور ہائیکورٹ نے پروویژنل نیشنل آئڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکالنے کے لیے فیصل جاوید کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ فیصل جاوید کا نام کن ایف آئی آرز کی بنیاد پر لسٹ میں شامل کیا گیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 2022، 2023 اور 2024 میں درج 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ موجود ہے، جن میں سے بیشتر میں نام نکالا جا چکا ہے، تاہم تین کیسز میں پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہے۔ عمران خان کی ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری...
امریکا کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر 5 رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اپریل کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پر پی آئی اے کی کیٹیگری ٹو سے ون کی جائے گی، کیٹیگری تبدیلی کے لئے ایم او یو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادائیگی کر دی گئی ہے۔ جولائی 2020 میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکے باعث پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، یو ایس ڈیپارٹمنٹ برائے ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے کی کیٹیگری ون سے ٹو کر دی تھی، پابندی سے قبل پی آئی اے امریکہ کے لئے ہفتہ وار 6 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ براہ...
بارش سے خیبر پختونخوا میں37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہونے کے باعث بجلی کی ترسیل متاثرہے۔ترجمان پیسکو کے مطابق سوات، بنوں، صوابی، مانسہرہ میں کئی علاقوں کی بجلی ترسیل متاثر ہے، پیسکو کے 37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہیں۔ ترجمان پیسکو نے بتایا کہ سیٹھی ٹائون، تاج آباد، دادزئی، دلہ ذاک، کریم پورہ اور پیر بالا متاثرہوئے، پیسکو عملہ بجلی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسراخترحمید کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، متعدد علاقوں کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کردی گئی ۔بارش کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی دیگرعلاقوں میں بھی بجلی کی بحالی کا عمل شروع...
ملک بھر میں گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں، بھاری بھر کم بلوں کی ایک بڑی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے ہیں کہ جن کے تحت حکومت کو اربوں روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ان آئی پی پیز کو ادا کرنے ہوتے ہیں، اس ادائیگی کے لیے صارفین سے فی یونٹ اضافی رقم وصول کی جاتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر توانائی محمد علی کی قیادت میں ٹاسک فورس تشکیل دی تھی کہ جس نے ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرکے نئے معاہدے کرنے تھے تاکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی لائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے...
ارباب وسیم-— فائل فوٹو پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: ارباب وسیم و ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاریانسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ایم پی اے ارباب وسیم، سابق ایم پی اے ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدم حاضری پر عدالت نے پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم سمیت...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےاپنےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائر کیں،بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کےلیےمقدمات میں نامزدکیاگیا،دورکنی بنچ نے24مارچ کوکیسزسماعت کےلیےمقررکیےتھے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوبیس مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،عدالت درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔ آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی مزید :
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کرکے انہیں آزاد کرایا، بعد میں یہی دہشتگرد زمان پارک میں نظر آنے لگے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی واپسی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مقرر وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ ان کا ولی خان اور اسفند یار خان کے ساتھ باہمی عزت و احترام کا رشتہ رہا۔ اے این پی کے موجودہ قائد ایمل ولی خان کے نظریات اور پالیسیوں کے ساتھ اتفاق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔(جاری ہے) حکام نے کہا کہ 8 بگاس پاور پلانٹس کے رعایتی معاہدے کیے گئے، صارفین کو ریلیف کے لیے کیسز ریگولیٹرز کو بھیجے ہیں، سولر اور...
چین کے شہر ہانگ ژو کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا ایک گھناؤنا واقعہ اس وقت سرخیوں میں ہے جب ایک دو سالہ بچے نے گاہگوں کیلئے مخصوص گلاس میں پیشاب کر دیا اور ماں نے بجائے اسے روکنے کی اس کی حمایت کی۔ ریسٹورنٹ میں موجود ایک اور گاہک جس کی تینگ نام سے ہوئی، نے ریسٹورنٹ میں پیش آئے اس واقعے کی اطلاع دی میڈیا کو دی۔ تینگ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک بچہ اپنی ماں اور دو بوڑھے رشتہ داروں کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا، اچانک کرسی سے کھڑا ہوا، اس نے اپنی پتلون نیچے کی اور شیشے میں پیشاب کر دیا۔ تینگ نے بتایا کہ جب بچے نے کہا کہ اسے پیشاب آرہا ہے...
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں ڈی ایس پی سٹی کی وین پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے جواب میں پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد زخمی حملہ آور کے دیگر فرارہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے جواب میں پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد زخمی حملہ آور کے دیگر فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ڈی ایس پی سٹی کی وین پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے جواب میں پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد زخمی حملہ آور کے دیگر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نےتحریک انصاف کی فوزیہ صدیقی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کو ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کےتحت گرفتار کیا تھا۔
2022ء میں حکومت نے وزارت اطلاعات کے ذریعے عمارت پر دوبارہ دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر سٹی ایسٹ سمیت پولیس کے اہم دفاتر جل کر خاکستر ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام سرینگر پریس کلب میں پولیس اسٹیشن اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے دفاتر قائم کرنے پر بڑھتی ہوئی میڈیا تنقید کے بعد عمارت پر قبضے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اسمبلی وحید پرہ کی طرف سے سرینگر پریس کلب کو اس کے اصل مقام پر بحال نہ کرنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 21 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم اور دیگر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کیس میں فوری ریلیف نہیں مل سکا، دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور آئی جی اسلام آباد فریقین میں شامل ہیں۔دورانِ سماعت وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اگر نوٹیفکیشن معطل نہیں کرتی تو ہراساں کرنے سے روکے۔ الیکشن کمیشن نے 24سابق ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیدیا عدالت نے شیخ وقاص...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار کی خدمات حاصل کرلیں۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ شائقین کرکٹ دلچسپ میچز کے آغاز سے قبل ہر سال کی خصوصی ترانے کا انتظار کررہے ہیں، جس کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ فینز کے جوش و خروش کو بڑھایا جاسکے۔ پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔ البتہ ترانے...
ملاقات کیلئے بابر اعوان نے سلمان اکرم راجہ سے پہلے ملاقات کے گیٹ 5 پر نام لکھوایا، سلمان اکرم راجہ نے ڈاکٹر بابر اعوان کا نام کٹوایا اور مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے مجھے کوآرڈی نیٹر مقرر کیا ہے، جس کا نام میں دوں گا وہ ملاقات کے لیے جائے گا۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے نام سمیت نیاز اللہ نیازی، وکیل نعیم پنجوتھہ، ظہیر چوہدری، حامد خان اور اعظم سواتی کے نام دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عدالتی حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ تو بحال ہوگيا، لیکن نیا تنازع کھڑا ہوگيا ہے، جس کا نام ملاقات کے لیے عدالت کے نامزد نمائندے سلمان اکرم راجہ نے نہيں دیا۔ جیل حکام نے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی کو چیلنج کردیا گیا، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم اور دیگر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کیس میں فوری ریلیف نہیں مل سکا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 21 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ دورانِ سماعت وکیل نے استدعا کی کہ عدالت...
کراچی (نیوز ڈیسک )دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنیاں ٹیسلا اور اسپیس ایکس سخت مقابلے اور سیاسی تنازعات کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے چین میں بی وائی ڈی نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ اسپیس ایکس کے صارفین مسک کے غیر متوقع فیصلوں سے پریشان ہیں۔دی اکنامسٹ کے مطابق امریکی حکومت کی اصلاحات اور سیاسی تنازعات میں مصروفیت کے باعث ایلون مسک اپنی کمپنیوں پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے حریف ان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں سب سے بڑا نام ٹیسلا اب چین کی سب سے بڑی کار مارکیٹ میں بی وائی ڈی سے پیچھے ہو...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) حکمراں مسلم لیگ ن کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کے لیے پیشکش کرتے ہوئے کہاتھاکہ کچھ پارٹیز نے نیشنل سیکورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ دوبارہ اجلاس بلائیں،جوسیاسی جماعتیں پہلے نہ آسکیں انہیں قائل کریں، حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مانتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنیکی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ،ملک میں دہشت گردی کی...
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکارعلی ظفر کی خدمات حاصل کرلیں۔پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ شائقین کرکٹ دلچسپ میچز کے آغاز سے قبل ہر سال کی خصوصی ترانے کا انتظار کررہے ہیں، جس کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ فینز کے جوش و خروش کو بڑھایا جاسکے۔پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔ البتہ ترانے کے نام کے حوالے سے...
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے خلاف آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ طلبی پر علیمہ خان پیش نہیں ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان سمیت 17 افراد کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا تھا، صرف سینیٹرعون عباس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جے آئی ٹی کی پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ...
شیخ وقاص اکرم نے جے آئی ٹی میں جاری پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی چیلنج کردی جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل وقاص اکرم کی درخواست پر سماعت کریں گے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جے آئی ٹی میں جاری پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی چیلنج کردی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل وقاص اکرم کی درخواست پر سماعت کریں گے ، انہوں نے وکیل رضوان شبیر کیانی کے ذریعے جے آئی ٹی کے خلاف درخواست دائر کی۔واضح رہے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں مبینہ طور پر ملوث پی...
فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52پیسے فی یونٹ مقرر تھی سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ۔سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی آج درخواست پر سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق فروری میں 6ارب 49کروڑ 50لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6ارب 66کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52پیسے فی یونٹ...
پاکستان کی ترقی کے لیے زرعی شعبہ کی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کسان کو بہترین بیج، کھاد اور اصلی زرعی ادویات مناسب قیمت پر فراہم کی جائیں تو دوبارہ زرعی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ( پی اے آر سی) میں جدید ایرو پانکس طریقہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ ایک زرعی ملک ہونے کے باعث زراعت ہی پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور زرعی معیشت کی ترقی ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل بنا سکتی ہے۔ ہمارا ملک پہلے زرعی شعبے کی برآمدات سے بھاری زرمبادلہ کماتا تھا، آج ہم اپنی غذائی ضرورتیں پوری...
ویب ڈیسک : 7 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں، آئی پی پیز کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا...
{براہ کرم اس مضمون کی بہتر تفہیم کے لیے اسے زباں فہمی نمبر98:’’رُہتکی،رانگھڑی یا ہریانوی (یعنی کھڑی بولی): اردو کی ماں؟‘‘تحریر: سہیل احمد صدیقی، مشمولہ روزنامہ ایکسپریس سنڈے میگزین ، مؤرخہ 23مئی 2021ء سے ملا کر پڑھا جائے جو مندرجہ ذیل ویب سائٹ ربط پر آن لائن دست یاب ہے: https://www.express.pk/story/2180772/rhtky-rangry- ya-hryanwy-yany-kry- wly-ardw-ky-man-2180772} خاکسار نے اپنے ہریانوی سے متعلق گزشتہ کالم میں بعض باتیں تفضیل سے بوجوہ بیان نہیں کیں۔ ہریانوی کے ناموں میںدیگر کے علاوہ،بانگڑواورجاٹو بھی شامل ہیں۔محولہ بالا گزشتہ کالم میں یہ نکتہ بیا ن کیا تھا کہ اس زبان کے کسی ایک نام پر اکثریت کااتفاق نہیں ہوسکا ہے۔تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ اس باب میں بہت پیش رفت ہوچکی ہے اور پاکستان میں ہریانوی...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمہ دار آپ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہیں اور ان کی بہنوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہمارے لوگ 26 نومبر کے بعد سے جیلوں میں ہیں، لیکن وہ ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے قید کاٹ رہے ہیں اپنے اسیروں کے لیے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گی۔ علیمہ خان نے کہا کہ جعلی کیسز...
ڈی جی پی آر نے بی این پی کی ہڑتال کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے اقتدار میں عوام کی خدمت نہیں کی۔ اب سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی پر الزامات کی بارش کر دی۔ بی این پی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوامی حلقے قوم پرست پارٹیوں پر سخت تنقید کر رہے ہیں کہ جب یہ جماعتیں اقتدار میں ہوتی ہیں تو انہیں بلوچ عوام کی حالت زار کا کوئی خیال نہیں آتا۔ حکومت نے الزام عائد کیا کہ...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کے موقع پر ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا مؤقف تھا کہ ہم نے جو نام دیے ہیں، صرف انہی کو ملاقات کے لیے بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے موقع پر ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا، قانونی ٹیم اور جیل انتظامیہ کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے جیل عملے کے سامنے سوال اٹھایا کہ ہم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے جو لسٹ دی تھی اس میں بابر اعوان کو نام نہیں تھا، آپ ڈسپلن قائم کریں۔ یہ بھی پڑھیں فارم 45 کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، بابر اعوان سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے لیے صرف انہی افراد کو بھیجا جائے جن کی لسٹ ہماری طرف سے دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی جانب...
بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کوکیے گئے میسج کے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اس متعلق متعدد بار بتا چکے ہیں کہ جب انہوں نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ان کو ٹیکسٹ کیا۔ البتہ، جب حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے تو بات کریں گے لیکن میسج کے حوالے سے نہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میسج کے بجائے تعلق پر بات کریں گے۔ وہ...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی کی رہنماؤں اور وکلاء ملاقات کی۔ جن میں سلمان اکرم راجا، نیاز اللّٰہ نیازی ، بابر اعوان و دیگر شامل تھے۔ اڈیالہ جیل: بابر اعوان کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملنے پر تنازعاڈیالہ جیل عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آپ ڈسپلن قائم کریں، بابر اعوان کا نام ہماری لسٹ میں شامل نہیں۔ ملاقات کے بعد راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اُن کی بہنوں کو اجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ بہنوں کی ملاقات نہ...
کولاج فوٹو: فائل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ اڈیالہ جیل عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آپ ڈسپلن قائم کریں، بابر اعوان کا نام ہماری لسٹ میں شامل نہیں۔انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ آپ بابر اعوان کو اندر کیوں لائے؟ ان کی گاڑی بھی جیل گیٹ سے اندر منگوالی گئی، ہم نے جو نام دیے ہیں ان کو ہی ملاقات کے لیے بھیجا جائے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر اور عثمان گل کے نام شامل کرلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام معاملہ کل ہائیکورٹ...
بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پی ٹی آئی رہنماوں کا ہنگامہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کے موقع پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، قانونی ٹیم اور جیل انتظامیہ کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے موقع پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، قانونی ٹیم اور جیل انتظامیہ کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر گیٹ پر اختلافات دیکھنے میں آئے۔ سلمان اکرم راجہ نے جیل عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ ڈسپلن قائم کریں“، بابر اعوان کا نام ہماری لسٹ میں شامل...
لاہور ہائی کورٹ--- فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان پر تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست 4 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست نمٹا دی گئیلاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق نے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری لگائی دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی بار بار عدم پیشی قانونی تقاضوں کے برعکس ہے اور انہیں ہر صورت عدالت میں پیش ہونا چاہیے واضح رہے کہ عدالت نے اس...
خیبر پختونخوا میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ۔ماڑی انرجیزکمپنی نے بذریعہ خط پاکستان سٹاک ایکسچینج کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شیوا نامی کنویں سے یومیہ 26 ملین میٹرسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگیا ۔اعلامیے کے مطابق کنویں سے یومیہ 240 بیرل خام تیل بھی حاصل ہونے لگا ہے،تیل و گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے منسلک بھی کردیا گیا ۔شیوا نامی کنویں میں ماڑی انرجیز پچپن،اوجی ڈی سی پینتیس اور اورینٹ پیٹرولیم دس فیصد کی حصہ دار ہے۔
فیصل جاوید— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے۔ جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کےساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پذیرائی ملے گی، فیصل جاوید نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے سب کو نکلنا ہوگا، وفاقی وزراء بیرون ملک دورے کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں۔ علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتویڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )7 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لئے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لئے تیار ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہئے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں آئی پی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور...
پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزرات داخلہ نےخیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے،خیبرپختونخوا میں زیرتعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔ واضح رہےکہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کر رکھی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے جانے...
اسلام آباد:صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور گیس...
فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون، انتظام، فیشن، مہمان نوازی کی صنعت، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ایک پرجوش ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحث کا محور پاکستانی تارکین وطن کے درمیان نیٹ ورکس اور شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد کی مہارت، اختراعات اور ثقافتی اثر و رسوخ کی تعریف کی اور پاکستان اور فرانس کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کوششوں کو...
پاکستان نیویارک روٹ پر مجموعی طور پر 86کروڑ 80 لاکھ روپے نقصان ہوا نقصان کے باوجود انتظامیہ نے سال 2017تک پروازیں جاری رکھیں، رپورٹ پی آئی اے کو نیویارک روٹ پر پروازوں میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا، اعلیٰ حکام نے انکوائری اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کر دی۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن کے سال 2015 سے 2019 تک ریکارڈ کے جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2015میں پی آئی اے کو پاکستان نیویارک روٹ پر 9کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، نقصان کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ نے سال 2017تک پروازیں جاری رکھیں جس کے بعد اکتوبر 2017 میں پروازیں بند کیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سات آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کر دی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں، تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔ نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں، آئی پی پیز کے نمائندوں نے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاہدوں پر نظرثانی کیلئے حکومت کی 29 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔ سی پی پی اے نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکورکرلی گئی، فیول اورآپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں بچت کو حکومت کے ساتھ شئیرکیاجائے گا۔...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس آج بروز منگل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے اپنی قیادت کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز نے 2025 کے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں اپنی پہلی باری میں ڈیوڈ وارنر کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، بائیں ہاتھ کے اس دھواں دار بلے باز کو ان کی شاندار قائدانہ صلاحیتوں اور میچ وننگ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں ملک و قوم کی خاطر متحد ہو جائیں۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف نے ہارڈ اسٹیٹ کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ عرفان صدیقی نے وضاحت کردی گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال تشویشناک ہے، پوری قوم اور تمام جماعتیں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کے لیے عوامی ایشوز پر بات کرے، اب وقت آگیا ہے کہ ملکی مفادات کے لیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ اس وقت بلوچستان...

خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی نوکریوں کے لیے 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد پی ایچ ڈی ہولڈرز کی درخواستیں
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے حیران کن طور پر حد زیادہ تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، بشمول پی ایچ ڈی ہولڈرز، نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر 948,214 درخواست دہندگان میں سے 218,088 افراد پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں نوکری کی تلاش میں حد سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت کی تفصیل ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے مختلف تعلیمی قابلیت کے حامل افراد نے درخواستیں دی ہیں: تعلیمی قابلیت درخواست دہندگان کی شرح درخواست دہندگان کی تعداد پی ایچ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے واضح کیا ہے کہ عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ یہ ناممکن ہے کہ عمران کوئی معافی مانگیں گے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے طے پا گیا ہے، تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ جو لوگ ملاقاتیں کریں گے وہ باہر آکر کوئی گفتگو نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہمیں کہا...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔ سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر، ایچ بی ایل پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔...
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی نمائندگی کرنے والی فرنچائزکراچی کنگزنے باضابطہ طور پر سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنرکو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کے آئندہ سیزن کے لیے کپتان نامزد کیا ہے۔ اپنی جارحانہ بلے بازی اور قائدانہ صلاحیتوں کے لیے مشہور ڈیوڈ وارنر رواں برس کھیلی جانیوالی پی ایس ایل میں، جس کے بارے میں توقع ہے کہ ایک دلچسپ اورمسابقتی سیزن ہوگا، کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، کس بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟ ڈیوڈ وارنر، ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ اور کھیل کے سب سے زیادہ دھماکہ خیز T20 اوپنرز میں سے ایک...
بیجنگ :حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ میں فرانس ، ہنگری ، بلغاریہ ، کروشیا ، پولینڈ ، اٹلی ، جرمنی ، مالڈووا ، البانیہ اور جمہوریہ چیک سمیت 10 یورپی ممالک میں منعقد ہوا۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات، سرکاری اداروں کے نمائندوں، ماہرین ، اسکالرز، اور میڈیا کے نمائندوں سمیت دیگر مہمانوں نے چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ سابق چیک وزیر اعظم جیری پیرووبیک نے کہا کہ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی...
— فائل فوٹو میرپورخاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں تفتیشی افسر کو فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کے لیے مہلت دے دی۔سماعت کے دوران عدالت میں پیش کیے گئے فائنل چالان میں فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس شامل نہیں کی گئیں۔تفتیشی افسر اسلم جاگیرانی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں رپورٹس پیش کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی عدالت نے فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ...
معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی29آئی پی پیز سے بات چیت مکمل، آئندہ ہفتوں میں معاہدے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔سی پی پی اے نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی...
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا کر زیادہ رنز دینے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔ آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے جوفرا آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 76 رنز دیے۔ انہوں نے اپنے اسپیل کے دوران صرف ایک ڈاٹ بول کروائی۔ مخالف ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے جوفرا آرچر کو بولنگ کے دوران 4 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ View this post on Instagram A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo) اس سے قبل، آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز...

آئی پی پیز کے ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر سماعت مکمل، صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ نیپرا فیصلہ کرے گی
نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور سات انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی ٹیرف میں نظرثانی سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ سماعت کے دوران آئی پی پیز نے نیپرا سے نارمل پرافٹ پر تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی، جبکہ سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکور کر لی گئی اور اس مد میں ہونے والی بچت کو حکومت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ نشاط پاور کے نمائندے نے نیپرا سے استدعا کی کہ ان کی...