ویب ڈیسک : 7  آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں، آئی پی پیز کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایندھن اور آپریشن اینڈ مین ٹیننس (او اینڈ ایم) کی مد میں لاگت کی وصولی پہلے ہی طے ہو چکی ہے لہٰذا ریگولیٹر سے درخواست ہے کہ وہ ازخود کارروائیاں اور تحقیقات ختم کرے۔ان آئی پی پیز میں سے ایک کے نمائندے نے کہا کہ ان کی ٹیرف میں نظرثانی کی درخواست اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ ان کے خلاف تمام قانونی مقدمات واپس لے لیے جائیں۔

عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کیلئے لیڈی پولیس اسکواڈ تعینات

"ہماری درخواست تمام کیسز کے خاتمے سے مشروط ہے،" نمائندے نے کہا، مزید یہ بتایا کہ انہوں نے نیپرا کی جانب سے جاری کردہ تمام نوٹسز کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

اسی طرح ایک اور کمپنی کے نمائندے نے بھی اپنے ادارے کے خلاف ازخود کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔مرکزی پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ان درخواستوں کی حمایت کرتے ہوئے نیپرا کو بتایا کہ مستقبل میں ایندھن اور او اینڈ ایم کی مد میں ہونے والی بچت حکومت کے ساتھ شیئر کی جائے گی تاکہ صارفین کو ریلیف دیا جا سکے۔سی پی پی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بریفنگ کے دوران کہا کہ جاری مذاکرات کے تحت یہ ساتوں آئی پی پیز تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11 ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے پر متفق ہو چکے ہیں۔

لاہور چڑیا گھر میں اموات کا سلسلہ جاری: مارخور، جیمزبک اور سیبل اینٹی لوپ بھی دم توڑ گئیں

سی پی پی اے نے مزید کہا کہ نیپرا کی منظوری کے بعد دونوں فریق – سی پی پی اے اور آئی پی پیز – عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیں گے۔نیپرا کی سماعت کے دوران کرنسی شرح تبادلہ ایڈجسٹمنٹس، ’ٹیک اینڈ پے‘ میکانزم اور انشورنس کیپ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی جن پر سی پی پی اے کے مطابق سمجھوتہ ہو چکا ہے۔سی پی پی اے حکام کے مطابق، ان 7 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی متوقع ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مختلف آئی پی پیز کے ساتھ وسیع تر مذاکرات کے نتیجے میں اب تک پاور پلانٹس کی عمر بھر کی مدت میں 950 ارب روپے کے مالی فوائد حاصل کیے جاچکے ہیں۔

بہت غربت دیکھی؛ 4 لوگوں کے کھانے کیلیے دال میں زیادہ پانی ملاتے تھے؛ شاہ رخ

سی پی پی اے حکام نے کہا، "اب تک 29آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں،" اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کسی بھی آئی پی پی پر زبردستی نہیں کی گئی۔ "جو آئی پی پی معاہدہ کرنا نہیں چاہتا تھا، اس پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔مثال کے طور پر ایک پاور کمپنی نے معاہدہ نہیں کیا۔"نیپرا درخواستوں کا جائزہ لے کر اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ا ئی پی پیز کے سی پی پی اے ا ئی پی پی کے ساتھ نے کہا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں 4 روز کے دوران بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے ۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 4 روز کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں اور ژالہ باری و آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث حادثات ہوئے ہیں، اس دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بارشوں کا سلسلہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ اس دوران رونما ہونے والے حادثات سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 3 مرد 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چارسد،خیبر، شانگلہ، بٹگرام، چترال لوئر، صوابی اور کولائی پالس میں پیش آئے۔

ادھر اسکردو اور گردو و نواح مین گزشتہ روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

شدید بارشوں کے باعث کھرمنگ، شگرمگانچھےاورگلگت جانے والی شاہراہوں پرلینڈ سلائڈنگ سےٹریفک معطل ہوگئی، کئی مقامات پربجلی کی لائینیں خراب ہونےسےعلاقےمیں بجلی کابریک ڈاون پیدا ہوگیا۔

دوسری جناب بلتستان کی وادی میں تیزبارش کےباعث حادثات کےخدشات بھی بڑھ گئے،جس کےباعث ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نےغیر ضروری سفرسے گریز کرنے کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بارش کے باعث بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:جائیداد کی کم قیمت لگاکر ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر

متعلقہ مضامین

  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • بجلی
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • آئی پی پیز ہر سال اربوں ڈالر کا چونا حکومت کو لگا رہے ہیں، خواجہ آصف
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری، مزید 5 ہزار سے زائد بے دخل