یورپی یونین، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا مزید سخت ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) یورپین یونین کے تمام رکن ممالک کے درمیان ایک عارضی معاہدہ طے پایا ہے، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ان میں سے کسی بھی ملک میں ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص پر ستائیس رکنی بلاک میں ڈرائیونگ پر پابندی عائد کی جائے گی۔
تو جس ملک میں اس نوعیت کی خلاف ورزی کی گئی ہو گی، وہاں اس کا ارتکاب کرنے والے شخص پر لگائی گئی پابندی اس ملک میں بھی لاگو ہو گی جہاں اسے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا ہو گا۔
اور پھر یہ لائسنس جاری کرنے والے ملک کی ذمہ داری ہو گی کہ متعلقہ شخص پر اس پابندی کا اطلاق پورے یورپی یونین میں ہو۔موجودہ قوانین کے تحت اگر کسی شخص سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں اس کا ڈرائیونگ لائسنس اس ملک میں ضبط یا منسوخ کیا جائے، جہاں وہ جاری نہیں کیا گیا تھا، تو اکثر کیسز میں اسے پابندیوں کا سامنا صرف اسی ملک میں کرنا پڑتا ہے۔
(جاری ہے)
لیکن نئے معاہدے کے تحت اسے تمام یورپی یونین میں پابندی کا سامنا کرنا پڑے ہو گا۔ تاہم اس نئے ضابطے کا اطلاق صرف ٹریفک کے قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کے کیسز میں ہی ہو گا، مثلاﹰ نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، اسپیڈنگ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی یا حادثے میں کسی کا شدید زخمی یا ہلاک ہونا۔
اس کا اطلاق ان خلاف ورزیوں کی صورت میں ہو گا، جن کے نتیجے میں ڈرائیونگ پر کم از کم تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ان کیسز میں جہاں قانونی چارہ جوئی کے دیگر تمام طریقے بروئے کار لائے جا چکے ہوں۔
یورپی پارلیمان کے رکن میتیو رچی کا اس بارے میں کہنا ہے، ''سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ڈرائیونگ پر پابندی کے لیے ایک واضح معیار متعارف کرا کر اس اقدام سے نہ صرف ذمہ دار ڈرائیوروں بلکہ پوری کمیونٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔‘‘
منگل کو یورپی پارلیمان اور اس کے رکن ممالک کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کی ابھی پورپی کونسل اور پارلیمان سے باقاعدہ منظوری باقی ہے۔
یہ ایک روڈ سیفٹی پیکج کا حصہ ہے، جس کا مقصد یورپ میں 2030ء تک سڑکوں پر زخمی ہونے کے واقعات اور اموات میں 50 فیصد تک کمی ہے۔
م ا/ ع ب ( اے ایف پی، ڈی پی اے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قوانین کی خلاف ورزی ملک میں
پڑھیں:
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔