اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی عید پر مبارکباد، جنگ زدہ مسلمانوں سے اظہار ہمدردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں گوتریس نے ان افراد کے لیے افسوس کا اظہار کیا جو جنگ، تنازعات یا نقل مکانی کی وجہ سے اپنے خاندانوں کے ساتھ عید منانے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقدس دن یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے اور امید ظاہر کی کہ عید کا موقع لوگوں کو قریب لانے اور ان اقدار کو فروغ دینے میں معاون ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے، منعم ظفر خان
ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا، او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عرب لیگ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عرب لیگ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ منعم ظفر نے کراچی میں پانی کی عدم دستیابی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 17 سال سے حکومت میں بیٹھے لوگ شہر کا حق ادا نہیں کر رہے، مرمت کے نام پر پانی بند ہے لیکن ٹینکرز مافیا کو مل رہا ہے۔