بلاول کو ثالثی کیلئے مثبت حکومتی جواب اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) حکمراں مسلم لیگ ن کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کے لیے پیشکش کرتے ہوئے کہاتھاکہ کچھ پارٹیز نے نیشنل سیکورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ دوبارہ اجلاس بلائیں،جوسیاسی جماعتیں پہلے نہ آسکیں انہیں قائل کریں، حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مانتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنیکی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ،ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے تناظرمیں ہونے والے حال ہی میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااہم اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت سے ملک میں دہشت گردی کے خلاف وسیع تراتفاق رائے قائم کرنے میں رکاوٹ بنی ہے ،اس میں کوئی دورائے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب تمام سیاسی اور سماجی طبقات ایک ہی صفحے پر ہوں، امیدہے کہ بلاول بھٹوزرداری کی طرف سے پی ٹی آئی کو سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر قائل کرنے کے حوالے سے ممکنہ کوششیں کامیاب ہوں گی اور اس نازک مرحلے پر حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ذمہ دارانہ طرزعمل اختیارکرتے ہوئیدہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کاحصہ بنے گی ، دہشت گردی کے مسئلے پر پی ٹی آئی کی طرف سیغیرمشروط حمایت اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبے خیبرپختونخوامیں اس جماعت کی حکومت ہے،ادھرپی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیارکرتے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی کی رہنماؤں اور وکلاء نیملاقات کی۔ جن میں سلمان اکرم راجا، نیاز اللّٰہ نیازی ، بابر اعوان و دیگر شامل تھے،سلمان اکرم راجا کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا، بتایا کہ ہمارے لیے ملاقات ضروری ہے، میڈیا سے گفتگو کہیں بھی ہوسکتی ہے سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میرے موقف کی تائید کی ہے، جیل میں کچھ ملاقاتیں اوپر سے کرائی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس سے پارٹی ڈسپلن خراب ہوتا ہے۔ عمران خان کے بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات کا دن تھا لیکن بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی خاندان سے ملاقات کرائی گئی، راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ آج جیل میں فیملی کی ملاقات کا دن ہے، بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کا موقع دیا گیا لیکن ہم تینوں بہنوں کو ملاقات نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی گھنٹے جیل کے اندر بٹھا کر رکھا گیا، بانی نے وکلا کو بتایاکہ جیل انتظامیہ نے انہیں پیغام دیا ہے عید کی چھٹیوں میں ملاقات نہیں ہوگی، حامد خان اور عزیر بھنڈاری کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت میڈیا سے گفتگو پر وکلا کو پابند کرسکتی ہے تو فہرست کے مطابق ملاقات پر پابند کیوں نہیں کرسکتی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی دہشت گردی کے اجلاس میں جیل میں
پڑھیں:
سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے پالیسی سازی کرینگے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ میں میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دور حاضر میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے گمراہ کیا جا رہا ہے۔ پالیسی سازی کرکے سوشل میڈیا کو بہتری کا ذریعہ بنائیں گے۔ انہوں نے کوئٹہ میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پہلی سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ دور حاضر میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ریاست سب سے مقدم، گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند ہے۔ مثبت تنقید کو قبول کریں گے، اصلاحات کے عمل کو تقویت دیں گے۔ سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات و تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور آگاہی کے مواقع دیئے جائیں گے۔ سوشل میڈیا کو بہتری کا ذریعہ بنائیں گے، منفی پراپیگنڈے کا راستہ روکیں گے۔ بلوچستان کی مثبت تصویر اجاگر کرنے میں نوجوان کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ انفلوئنسرز معاشرتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔ نئے دور کے تقاضوں کے مطابق پالیسی سازی ناگزیر ہے۔