بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر پی ٹی آئی کا جیل عملے سے تنازع
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے جیل عملے کے سامنے سوال اٹھایا کہ ہم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے جو لسٹ دی تھی اس میں بابر اعوان کو نام نہیں تھا، آپ ڈسپلن قائم کریں۔
یہ بھی پڑھیں فارم 45 کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، بابر اعوان
سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے لیے صرف انہی افراد کو بھیجا جائے جن کی لسٹ ہماری طرف سے دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر اور عثمان گل کے نام شامل کیے جائیں، ملاقات کا معاملہ ہائیکورٹ میں طے ہوچکا، اس پر عمل کرنا ہوگا۔
جیل انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کے لیے بابر اعوان، نیازی اللہ نیازی، سلمان اکرم راجا، ظہیر عباس چوہدری، نعیم حیدر پنجوتھا، سلمان صفدر کو ملاقات کی اجازت دی۔
جیل عملے نے کہاکہ ہماری جانب سے تمام رہنماؤں کے نام بھجوائے گئے تھے، تاہم جن کو اجازت ملی ان کے ناموں سے آگاہ کردیا۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے جیل عملے سے کہاکہ بابر اعوان کا نام تو ہم نے دیا ہی نہیں، وہ آپ نے کیسے شامل کرلیا، اگر بابر اعوان کو اندر بھیجا گیا تو میں احتجاج کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں فیکٹ چیک: جیل میں عمران خان کو دستیاب سہولیات پر بابر اعوان کا موقف حقائق کے برخلاف کیوں؟
اس پر جیل عملے نے سلمان اکرم راجا کو جواب دیا کہ آپ پہلے جا کر ملاقات کرلیں، ہم بابر اعوان کو روک لیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بابر اعوان بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی تنازع سلمان اکرم راجا عمران خان ملاقات کی اجازت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بابر اعوان پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجا ملاقات کی اجازت وی نیوز عمران خان سے ملاقات ملاقات کی اجازت سلمان اکرم راجا بابر اعوان کو جیل عملے کے لیے
پڑھیں:
عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
—فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوا دی۔
فہرست میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی اور سمیر کھوسہ کے نام شامل ہیں۔
بیرسٹر گوہر کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں نعیم پنجوتھا، فیصل ملک اور ظہیر عباس چوہدری کا نام بھی شامل ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وکلاء رہنما بانئ پی ٹی آئی سے کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ بھی کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔