Daily Mumtaz:
2025-04-22@14:16:14 GMT

صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد:صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔

درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

فروری میں پانی سے 27.

12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور گیس سے 10.32 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

فروری میں درآمدی ایل این جی سے 14.11 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے فروری میں 26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بجلی پیدا کی گئی فی یونٹ

پڑھیں:

شادی کے بغیر پیدا بچے کا کیس، فیملی کورٹ کا باپ کو کفالت کا حکم

لاہور(نیوز ڈیسک) فیملی کورٹ نے شادی کےبغیرپیداہونیوالےبچےکاباپ ثابت ہونےکا کیس میں باپ افضل کو بچے کی کفالت کاحکم دیدیا۔

عدالت نےباپ کوخرچہ دینےکاحکم دیتےہوئےکیس نمٹادیا،وکیل نے موقف اپنایا کہ افضل نےخاتون کو بغیرشادی کےرکھاجس سےایک بچہ پیداہوا،افضل نےبعد ازاں خاتون سےشادی تو کرلی لیکن بچے کو تسلیم کرنےسےانکارکردیا۔

ڈی این اے کرانے کے بعدثابت ہواکہ بچہ افضل کاہی ہے۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی شخص بغیرنکاح کےخاتون کورکھتاہےیازبردستی کرنےسےبچہ پیداہوگاتووہ کفالت کریگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ
  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ 
  • شادی کے بغیر پیدا بچے کا کیس، فیملی کورٹ کا باپ کو کفالت کا حکم
  • تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ‘ڈیڈ لیول’ سے بلند ہونے لگا
  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • بجلی   کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ