2025-04-23@04:08:53 GMT
تلاش کی گنتی: 2067

«کا کراچی»:

(نئی خبر)
    فوٹو: پی پی آئی فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کےلیے پاکستان کا معاشی حب کاروبار کے لیے بند رہا۔شہر کے تقریباً تمام کاروباری مراکز بند رہے اور تاجروں نے احتجاج کیا۔ اس دوران مطالبہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی کی بربریت روکنے کا رہا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی کی تمام مارکیٹس بند رہیں۔ دکانداروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین کا مطالبہ رہا کہ اسرائیل اپنی بربریت ختم کرے اور فلسطین آزاد ہو۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ہونے کا واضح اعلان کرے۔احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینوں...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف سے کراچی کےلیے 100 ارب کی گرانٹ مانگ لی۔کامران ٹیسوری نے شہباز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 100 ارب روپے کی گرانٹ مانگی ہے۔خط کے ساتھ گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی فراہم کردہ منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو بھیج دی ہے۔کامران ٹیسوری نے خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے کراچی کےلیے فوری فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے گرانٹ ناگزیر ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کےلیے کردار ادا کرے، وفاقی منصوبوں کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں، کراچی کے شہری مسائل حل کرنا قومی ترقی کےلیے ضروری...
    پاکستان اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث کراچی سے  اندرون ملک جانے اور آنیوالی ٹرین سروس معطل ہوگئی، دوپہر 12:30 سے اسٹیل مل ملازمین نے ٹریک بند کیا ہوا ہے۔ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے باعث ٹرین کا آپریشن معطل ہے، ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ٹرین رکی ہوئی ہیں، اپ ٹریک پر رحمان بابا، علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس رکی ہوئی ہیں۔ناصر خلیلی نے کہا...
    ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کی معاشی شہ رگ پر ڈھائے جانے والے کے الیکٹرک کے مظالم کو بند کروانے میں فوری کردار ادا کریں۔ اراکین نے سوال اٹھایا کہ کیا روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیلنا کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شہر کا بڑا حصہ 16 گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی سے محروم ہے، کے الیکٹرک نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر شہر میں اجارہ داری قائم کر...
    کامران خان ٹیسوری نے مرتضی وہاب کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی 100 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی سمری میرے پاس لائیں تو میں وفاق سے انہیں یہ رقم دلوا دوں گا، جب تک عوامی مسائل حل نہیں ہوتے، تب تک گورنر ہاوس میں عوامی عدالت لگتی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ گورنر نے ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب کی گرانٹ مانگ لی ہے۔ مئیر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی کو...
    کراچی میں اسٹیل مل کے ملازمین کے جاری احتجاج کے باعث ریلوے آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس صورتحال پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ورکرز کی جانب سے ریلوے ٹریک پر احتجاج جاری ہے، جس کے باعث گزشتہ سات گھنٹوں سے ٹرین آپریشن معطل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں جس پر انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ ٹریک کلیئر کرایا جا سکے۔ وزیر ریلوے کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے مظاہرین سے بات چیت کرنے اور ٹریک کلیئر کروانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی...
    پاکستان اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث کراچی سے  اندرون ملک جانے اور آنیوالی ٹرین سروس معطل ہوگئی، دوپہر 12:30 سے اسٹیل مل ملازمین نے ٹریک بند کیا ہوا ہے۔ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے باعث ٹرین کا آپریشن معطل ہے، ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ٹرین رکی ہوئی ہیں، اپ ٹریک پر رحمان بابا، علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس رکی ہوئی ہیں۔ناصر خلیلی نے کہا کہ مظاہرین ہم سے...
    اسلام ٹائمز: تاجر رہنما شاکر فینسی نے کہا کہ میٹھادر، اولڈ سٹی ایریا اور صرافہ بازار بھی فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے بند رکھا گیا۔ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور بدترین ظلم کے خلاف کراچی کی ہول سیل مارکیٹیں بھی بند ہیں۔ تاجر رہنما عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار آج بند رہی، اس کے علاوہ آرام باغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کراچی کے تاجروں کی اس ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند کر رکھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے تاجروں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف ہڑتال کی، جس کے باعث شہر کی تمام مارکیٹیں اور تجارتی...
    پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ کراچی میں ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے جس سے ادارے پریشان ہوں، عوام بارہ تاریخ کو پُرامن طریقے سے سفید پرچم لے کر نکلیں اور پیغام دیں کہ یہ زندہ لوگوں کا شہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے طلبا سے کی جانے والی زیادتیوں کو ختم کیا جائے، شہر کا پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اور ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے۔ قادری ہاؤس میں پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی بدعنوانی...
    ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز پر سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی اور موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو کسی بھی صورت میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے آئندہ جماعت نویں اور جماعت دسویں کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے، امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 50  طلبہ شریک ہوں گے، جن کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز کی مکمل فہرست بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے، کراچی بورڈ کے چیئرمین نے کہا...
    کراچی کے بنیادی ڈھانچے کیلئے100 ارب گرانٹ دی جائے، گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کراچی کیلیے گرانٹ مختص کرنے کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کے بنیادی ڈھانے کی بہتری کیلیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔ گورنر سندھ نے خط کے ساتھ مئیر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو ارسال کی اور گرانٹ کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ نے میئر کراچی کو پیش کش کی تھی کہ وہ ترقیاتی...
    کراچی: گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کراچی کیلیے گرانٹ مختص کرنے کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کے بنیادی ڈھانے کی بہتری کیلیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔ گورنر سندھ نے خط کے ساتھ مئیر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو ارسال کی اور گرانٹ کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ نے میئر کراچی کو پیش کش کی تھی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی فہرست لے کر آئیں تو پھر وفاق سے رقم دلوانے کیلیے خط وزیراعظم کو لکھیں گے۔ اُدھر گورنر...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شہر کا بڑا حصہ 16 گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی سے محروم ہے، کے الیکٹرک نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر شہر میں اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جس کا مقصد صرف شہریوں کو لوٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ یقین دہانیاں کرانے کے باوجود کے الیکٹرک کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ادارہ مکمل بے حسی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے...
    سٹی 42 : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے۔  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا، جس میں انہوں نے کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا، وفاقی حکومت کی ترقیاتی پیکج کی پیشکش، اور کراچی کی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔  انٹربینک میں ڈالر مہنگا خط میں کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے حالیہ قوانین میں ترامیم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان تبدیلیوں کے کراچی کے شہری ماحول، قانونی ڈھانچے اور عوامی معیارِ زندگی پر نہایت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔چیف سیکریٹری سندھ کے نام تحریر کردہ ایک خط میں، حلیم عادل شیخ نے ان ترامیم کو خطرناک اور غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینے والی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم کراچی کو ایک بے ہنگم اور ناقابلِ رہائش کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کر دیں گی اور شہر کو درپیش پہلے سے موجود ماحولیاتی اور بنیادی سہولیات کے...
    کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا۔ ناظم امتحانات کے مطابق 3 لاکھ 75 ہزار طلبہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ  سالانہ امتحانات کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات ظہیر بھٹو کے مطابق تمام طلباء و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد ہے۔
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب مجھ سے بات کرنی ہے تو ڈائریکٹ کریں، ترجمانوں کے ذریعے نہ کریں۔کراچی میں پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر پریس کانفرنس کرتا ہوں سیاسی گفتگو کے لیے نہیں، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی چورن نہیں ہوتا تو مجھ پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کے ترجمان نے آج پریس کانفرنس کی ہے، سابق سربراہ ایم کیو ایم نے پوری ایم کیو ایم کو بٹھا کر پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس کا لب لباب یہ تھا کہ وہ ترجمان ہیں اور ترجمانی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی منفی اور تعصب کی سیاست کو پیچھےچھوڑ چکا ہے،...
    کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے طلبا سے کی جانے والی زیادتیوں کو ختم کیا جائے، شہر کا پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اور ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے۔ قادری ہاؤس میں کراچی کے حالات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی بدعنوانی عروج پر ہے، ہمارا پانی چوری کرکے صنعتوں کو بیچا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے، انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ پر اپنا مطالبہ پیش کردیا ہے، رزلٹ کی کاپی طلبا کو دی جائے جس کے بعد معلوم ہوسکے کہ کوتاہی کس کی ہے، طلبا کے رزلٹ میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ان نمبروں کے بعد بھی انہیں...
    کراچی (نیوزڈیسک)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رہائشی پلاٹ اور مکان کا تصور ختم کرنے کی تیاری کر لی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس بی سی اے نے بلڈنگ ریگولیشنز کے قانون میں ترمیم کر دی جس سے کراچی میں رہائشی مکانات پر تجارتی سرگرمیوں کیلئے نیا راستہ کھُل گیا۔ رہائشی علاقوں میں دکانوں، اسکولز، طبی مراکز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دستخط سے ترمیم کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کراچی بلڈنگ کنٹرول اینڈٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز2002میں ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم سے رہائشی پلاٹوں کو کاروباری اور تفریحی مقاصد کیلئے استعمال کی اجازت دی گئی۔ عدالت عالیہ نے رہائشی پلاٹس، مکانات پر تجارتی سرگرمیوں کےخلاف...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں جاری گرمی کی لہر کو ہیٹ ویو ڈیکلیئر کر دیا ہے۔ ہیٹ ویو کے حوالے سے پہلا باقاعدہ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری اور سانگھڑ کے اضلاع میں ہیٹ ویو کے باعث دن کا پارہ 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی، ٹھٹھ، سجاول، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم و خشک جبکہ منگل اور بدھ کو گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں پیر سے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان...
    اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی کیلیے کراچی کے بازارآج  بند رہیں گے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج بازاربند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے تمام تاجروں سے آج مارکیٹس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تاجر رہنماؤں رضوان عرفان، شاکر فینسی ، یعقوب بالی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام الیکٹرانک مارکیٹس، میٹھا در اولڈ سٹی ایریا، صرافہ بازار آج بند رہیں گے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی بند رہے گی۔ کراچی ہول سیل گروسزر ایسوسی ایشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بورڈ اعلامیے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہےکہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیےگئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانےپر سخت پابندی ہوگی۔
    کراچی: کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  گرفتار دہشت گردوں میں انعام اللہ، نعیم اللہ اور طائب شامل ہیں۔ دہشتگردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم "حافظ گل بہادر گروپ" سے ہے۔ ملزمان ماضی میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حالیہ دنوں میں کراچی منتقل ہو کر دوبارہ اپنے نیٹ ورک کو فعال کر رہے تھے اور شہر میں ممکنہ تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ قانون نافذ...
    کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن...
    مقررین نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت میں جارحانہ سفارتکاری کا عمل تیز کرے، پاکستان سے غاصب اسرائیلی ریاست کا دورہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف...
    کراچی میں منگل 8 اپریل سے شروع ہونے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کےلیے اب تک 499 امتحانی مراکز قائم کیے جاچکے ہیں جبکہ تمام ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 499 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جس میں طلباء کیلئے 256 اور طالبات کیلئے 243 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جس میں سرکاری اسکول اور نجی اسکول بھی شامل ہیں۔انکا کہنا ہے کہ اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں...
    کراچی: ضلع جنوبی میں گیلے کچرے اور جانور کے فضلے سے بائیوگیس اور کھاد بنانے کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم ڈی (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) طارق علی نظامانی کے ہمراہ کے ایم سی ورکشاپ کا دورہ کیا اور بائیو گیس پلانٹ کے جدید پائلٹ پروجیکٹ بائیوڈوم کا معائنہ کیا، جسے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور آیسس انٹرنیشنل (Aysis International) کی مشترکہ کاوشوں سے نصب کیا گیا ہے۔ میئر کراچی نے دورے کے دوران پروجیکٹ شروع کرنے کے شاندار اقدام کو سراہتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور آیسس انٹرنیشنل کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس...
    اسلام ٹائمز: مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جامع مسجد حیدری و امام بارگاہ معصومین، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مجلسِ عزا منعقد کی گئی...
    کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا بتانا ہے کہ گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ Post Views: 1
    کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے اور ٹرانسپورٹ کے اس فرسودہ نظام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کراچی عالم اسلام کا سب سے بڑا شہر ہے یہ شہر آبادی کے اعتبار سے بھی تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن کراچی کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مشکلات بڑھ رہی ہیں اور غریب آبادی بسوں، منی بسوں میں جانوروں کی طرح چھتوں پر سفرکرنے پر مجبور ہیں۔ یہ المیہ سے کم صورتحال نہیں ہے کہ کراچی شہر کی زیادہ تر آبادی خصوصاً مضافات کے لوگ آمدورفت کے لیے بسوں، منی بسوں، رکشائوں کا انتخاب کرتے ہیں اور...
    کراچی: شہر قائد میں تھانہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، پولیس نے تفتیش کے دوران شک کی بنیاد پر شوہر کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 467 سال 2025 بجرم دفعہ 397 کے تحت مقتولہ کے شوہر عرفان کی مدعیت میں درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کی دوپہر فقیرا گوٹھ پریشان چوک پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ عورت کی ہلاکت کے...
    کراچی کے علاقے ہجرت کالونی اور بلوچ کالونی میں گھروں سے نوعمر لڑکی اور نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی ڈی ٹو ایریا گلی نمبر 12 کے قریب گھر نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 15 سالہ ارم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سول لائن خان محمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔متوفیہ گزشتہ چار ماہ سے بیمار تھی جسے جھٹکے پڑتے تھے اور اس کا پشاور میں بھی علاج معالجہ کرایا گیا تھا۔ متوفیہ کے اہلخانہ ایک ماہ قبل ہی...
    کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، عیسی نگری کے قریب آج بھی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، جس پر کار سوار خاتون نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا ہے، جونہی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار، خاتون نے نیچے اتر کر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ڈرائیور نیچے اتر کر بھاگا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور ٹریلر ڈرائیور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش آگے...
    پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، جو کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020ء میں کرونا وائرس کے دوران بند کی گئی تھی۔ٹرین کراچی سے کوٹری، سیہون، دادو، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، کندیاں، میانوالی، اٹک، نوشہرہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔
    کراچی کے علاقے کورنگی میں لگنے والی آگ پر ایک ہفتے سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، ماہرین کے مطابق زیرزمین گیس موجود ہو سکتی ہے، تاہم بڑا ذخیرہ نہیں۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں میں کمی آئی ہے، آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس گردونواح میں پھیلنے سے نقصان کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں انہوں نے کہاکہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں تاخیر ہوئی، اب پیر تک رپورٹ موصول ہو جائےگی۔ ہمایوں خان نے کہاکہ عموماً ایسی گیس کو...
    اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کرونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحال کیا جائیگا۔ وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کاروٹ ہے، خوشحال خان خٹک...
    کراچی: صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی ہے۔ وہ کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔ وہ ہفتہ کو ضیاء الدین اسپتال کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔   ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے حوالے...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔پولیس نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم منیر کو سٹی کورٹ میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔ کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں پولیس اہلکار گرفتار کراچی شیرشاہ انوسٹی گیشن پولیس نے برطرف پولیس... تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرونِ ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔ملزم کے خلاف فیروز آباد، بلوچ کالونی اور سولجر بازار تھانے میں مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم فراڈ اور جعل سازی کے متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔
    نہال ہاشمی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 برس پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تو بجلی کا بحران تھا۔مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کے نئے ذرائع بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی صلاحتیوں کو بہتر کیا گیا، نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کیے۔ نہال ہاشمی کراچی میں کےالیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے حامیمسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی صنعت کی ترقی کا پہیہ تیزی سے...
      کراچی (آئی این پی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔صدر آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر کے اہلخانہ کو علاج سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے، اہلخانہ آصف زرداری اور ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔ یاد رہے کہ یکم اپریل کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کر کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔بعدازاں ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق...
    لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ کوٹری اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹ کر ٹریک سے اتر گئی اور یہ بوگی دیگر ٹرین سے بھی الگ ہو گئی۔  تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر بحال کرنے اور کمپلین کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔  ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد سے کوٹری آنے والی ٹرینوں کو حیدرآباد میں روک دیا گیا ہے۔ مرمتی کام میں دو سے تین گھنٹے لگنے کی توقع ہے۔
    — فاائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ٓکراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں آج شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
    سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آخری بوگی کا کمپلین ٹوٹنے سے وہ پٹڑی سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرے گی، عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہوگا، اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے اور امید ہے کہ وزیر اعظم سے کراچی جلسے میں مزید کمی کا اعلان کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد...
    بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ ماہ فروری کے ایف سی اے کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سماعت کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ نیپرا قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ سماعت کے بعد کرے گی۔
    کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم...
    کراچی: کورنگی علاقے میں زیر زمین گیس کے اخراج سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بڑھکنے والی آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور اب تک کی کوششوں کے باوجود شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق آگ کے مقام پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں موجود ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں تیل، گیس اور پیٹرول کے فائر ایکسپرٹس نے بھی اس جگہ کا دورہ کیا ہے تاکہ آگ پر قابو پانے کے لیے ضروری تدابیر تجویز کی جا سکیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او نے ملٹری لینڈز کنٹونمنٹ کراچی ریجن کے سینیئر ٹیکنیکل اسٹاف سے بریفنگ بھی لی ہے۔ بورڈ کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔ کراچی میں موسم بدستور گرم رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہر میں شمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے چند گھنٹوں بعد پولیس مقابلہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائدآباد سویڈش کالج کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے ملزمان کا تعاقب کیا۔  مزید پڑھیں: کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے ہاتھ نہ لگنے پر نامعلوم شہری نے ملزمان پر عقب سے فائرنگ کر دی  جس سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے تاہم وہ رکے نہیں ، ملزمان پل کراس کر کے...
    کراچی: شہر قائد کے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 31 سے مبینہ مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت ظہور احمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، گرفتار ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق ملزم ظہور احمد ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کا ایک منظم گینگ چلا رہا تھا اور اس کے خلاف مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ ملزم کے خلاف کورنگی، ملیر اور بن قاسم تھانوں میں 13 مقدمات درج...
    مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتول بھائی عید کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد جانا چاہتا تھا، بھائی فلیٹ سے نیچھے اتر کر گاڑی بونٹ اٹھا کر پانی وغیرہ چیک کر رہا تھا، میں فلیٹ کی گیلری میں کھڑا ہو کر دیکھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 38 سالہ شہری عامر سلطان کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مقتول عامر کے قتل کا مقدمہ بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان خے خلاف درج کیا گیا۔ ...
    ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ محرم ولد صالح محمد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ این ایل سی ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکار کو ملزمان کے تعاقب کے دوران دکان میں چھپنے پر معطل کردیا گیا جبکہ محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی، ویڈیو میں گودام کے باہر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی: اہم ادارے کے افسران سمیت عام شہریوں کو اغواء کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار گرفتار ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔ واقعہ 31 مارچ کو کورنگی صنعتی ایریا میں پیش آیا جہاں دو ملزمان کا...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گداگری، دھوکا دہی اور جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا، مسافر خاتون کی شناخت مائی داملو کے نام سے ہوئی، خاتون مسافر وزٹ ویزا پر مبینہ طور پر بھیک مانگنے کی غرض سے یو اے ای جا رہی تھی، مذکورہ مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا، آئی بی ایم ایس کے مطابق مذکورہ مسافر سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ ہو چکی تھی۔ دوسری کارروائی میں جعلی شناخت پر غیر قانونی شہریت حاصل کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) عید کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، صبح سویرے نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد اور شمال مشرق سے ہلکی رفتار...
    کراچی: کورونا وائرس میں مبتلا صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اہم بیان میں کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے.خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین روزانہ 3 بار صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں. ان کو علاج کیلئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا۔ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کچھ دنوں میں صدر کو اسپتال سے رخصت دے دی جائے گی، ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے جبکہ صدر آصف زرداری...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کاشکار صدر مملکت آصف زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری  ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے،خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ شعبہ انفیکشنرڈیزیز کے ماہرین روز 3مرتبہ آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں،ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا کہ صدر زرداری کو علاج کیلئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا،امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ شبلی...
    — فائل فوٹو کراچی میں جمعے اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ان دنوں میں پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔دن میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے اچانک دھند چھا گئی جب کہ دن میں شدید گرمی ہے، محکمہ موسمیات نے ہوائیں چلنے کا امکان  ظاہر کیا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر میں ناظم آباد، گلشن اقبال، صدر، اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر  علاقوں میں رات اچانک  دھند چھا گئی اور اوس پڑنا شروع ہوگئی، تاہم صبح سورج طلوع ہونے کے بعد دھند چھٹ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا  میں نمی کے زیادہ تناسب اور ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے دھند پیدا ہوتی ہے، جو حد نگاہ متاثر کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک...
    — فاائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ  درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ کراچی: موسم خنک رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔ شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔   اے وی ایل سی پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔ گرفتار پولیس افسر اپنے بیٹے کے سولنگی کار لفٹنگ گینگ کو تحفظ فراہم کرتا تھا  جب کہ اس سے قبل بھی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔  اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ کار...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عید کے دوسرے روز چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے کراچی، جناح نیول بیس اورماڑہ اور کریکس میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور عید کے موقع پر فرائض کی انجام دہی پر جوانوں کے جذبے اور عزم و ہمت کو سراہا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کی مقدس ذمہ داری کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے، جوانوں کا یہ عزم و ہمت اس امر کا اظہار ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
    کراچی: ماہر ارضیات نے کورنگی کریک کے علاقے میں زیر زمین گیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 5 روز سے جلنے والی آگ کو بجھاکر اس مقام پر گیس کے تلاش کی سرگرمیوں کے آغاز پر زور دیا ہے۔  جامعہ کراچی کے شعبہ ارضیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان خان نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ  انڈس ڈیلٹا کے آس پاس زمین اور سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کھودے گئے کنوؤں کے 56 سال کے ڈیٹا کے خلاصے سے اس بات کے سائنسی اشارے ملتے ہیں کہ کورنگی کریک کے جس مقام پر پانی کی بورنگ کے دوران گیس خارج ہوئی ہے وہ میتھین گیس ہے...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام تینوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے بتا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ زعفران کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کندھے پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے اس حوالے سے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعہ کو ذاتی جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ ایوب گوٹھ میں...
    گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا،...
    کراچی: مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوا، جس کے بعد لواحقین نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے بلدیہ حب ریور روڈ پر احتجاج کیا گیا اور پولیس نے بتای کہ احتجاج 3 سالہ عبد الرحمان کی لاش کے ہمراہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں کھلے مین ہول پر فوری ڈھکن لگائے جائیں گے اور پولیس حکام مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچ گئے کیونکہ احتجاج کے باعث حب ریور روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے تھے۔ ریسکیو حکام...
    سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر امیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کراچی اور اسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات سے کئے جائیں۔رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا جو ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) بشیر احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عرس ملیر کینٹ تھانے میں سب انسپکٹر (ایس آئی)  تعینات ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار سب انسپکٹر کا بیٹا دانش گینگ کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم سے برآمد کار صبح سویرے چھینی گئی تھی۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سوار فیملی کو بےدردی سے گھسیٹا تھا۔ایس ایس پی بشیر احمد کے مطابق کار لفٹر گینگ 10 سے زائد ملزمان پر مشتمل، گینگ سرغنہ کا 3 روز قبل بلدیہ میں اے وی ایل سی سے مقابلہ ہوا...
    کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سےانتظامات سے کئے جائیں۔ رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی  کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن ہوگی،اسلام آباد اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے۔  حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین...
    کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور  گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا، 3 روز قبل بلدیہ میں مقابلے کے بعد قاسم اور شعیب کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکمرانی کو عوام نے دیکھ لیا ہے، پی پی پی سے فیض عوام کو ان کے لوگوں کو پہنچتا ہے، عام پاکستان پارٹی عوام میں مقبول ہو رہی ہے، مئی یا جون میں کراچی میں جلسہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ذرائر ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل...
    ---فائل فوٹو  سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی سفارتخانے نے پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹس اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔سعودی مراسلے کے مطابق اس سال بھی عازمین حج کی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن ہوگی، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن کے لیے جگہ مختص کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ حج پالیسی 2025 کی منظوری، سرکاری حج پیکج پونے 11 سے پونے 12 لاکھ تک متوقعوفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے کر دی گئی۔ سعودی سفارت خانے کے مراسلے...
    ویب ڈیسک: حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا، 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جبکہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کیلئے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ...
    کراچی: شہر قائد میں آج ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ دنوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کی ہے۔   گزشتہ چند روز خاص طور پر عید کے دنوں میں  دن کے اوقات میں کراچی میں شدید گرمی  رہی جب کہ رات میں موسم نسبتاً بہتر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 جب کہ کم سے کم20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج کراچی میں کم سے...
    ویب ڈیسک: شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں داخل صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل انعام میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صدر زرداری کی صحت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صدر مملکت کی طبعیت اب بہتر ہو رہی ہے۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی سے دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ ان شاء اللہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11E میں جنرل اسٹور پر شام ساڑھے سات بجے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک باوزر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ Post Views: 1
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ رات دو مختلف حادثات میں دو افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 گلشن بنگلوز کے قریب رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 22 سالہ نوجوان غلام بخش جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی حکام نے ان کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔ ایک اور واقعہ میں ملیر معین آباد ریلوے لائن روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان 19 سالہ ارقم حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام نے ارقم کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔
    محکمۂ موسمیات نے گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، البتہ رواں ماہ اپریل تا جون ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمۂ موسمیات انجم نذیر کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی و شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث گلیشئیرز پگھلنے کا عمل تیز ہو گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا اور خشک سالی کا خدشہ کچھ کم ہو گا تاہم گلیشیئرز پگھلنے سے جھیلیں نمودار ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے ترجمان محکمۂ موسمیات...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ کا معمہ کئی روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، وجوہات کا بھی تعین نہ ہوسکا۔ چار روز قبل لگنے والی پراسرار آگ کی شدت کم نہ ہوسکی، آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سیکیوریٹی انتظامات بھی کڑے کردیے گئے۔  عید کی تعطیلات میں من چلے نوجوانوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا بڑی تعداد میں نوجوان آگ کے مقام کا رخ کرنے لگے جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور سیکیورٹی سخت کرکے آگ کے مقام تک جانے والا راستہ عوام کے لیے بند کردیا گیا۔  دن کے وقت آگ محدود دکھائی دیتی ہے تاہم شام ڈھلتے ہیں آگ کی لپٹیں تیز ہوجاتی ہیں...
    احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نظریاتی پارٹی کے تحت صوبائی کنوینر مولانا محمد ابراہیم چترالی کی دعوت پر عیدالفطر کے موقع پر نمائش چورنگی پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت...
    کراچی: مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جس کا ہر مسلمان کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ تمام لوگوں کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر دعا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے۔ مزید پڑھیں: کورنگی کریک آتشزدگی، گیس کے ذخیرہ پر متعلقہ ادارے چھان بین...
    ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش ہوسکتی ہے۔ گرمی کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیزی سے ہوگا، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا اور خشک سالی کا خدشہ کچھ کم ہوگا، مزید گلیشیئر پگھلنے سے جھیلیں پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں چند روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ملک کے بالائی وشمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے۔...
    کراچی میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔ Post Views: 1
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکی۔پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل ابھی کوئٹہ سے ہفتے میں 2 روز کراچی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بولان میل کی روز روانگی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔یاد رہے کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز نے 31 مارچ سے بولان میل کی روزانہ روانگی کا اعلان کیا تھا۔
    — فائل فوٹو برفانی تودے گرنے سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع ہے۔شدید برف باری کے بعد پھنڈر اور گرد و نواح میں موصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ کراچی: آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم کراچی میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم ہے۔ سابق صوبائی وزیر عبدالجہاں کا کہنا ہے کہ پھنڈر کے عوام گزشتہ 6 روز سے برف میں محصور ہیں، رابطہ بھی نہیں ہو رہا۔ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ایمرجنسی لگا کر پھنڈر کے سڑکیں بحال کرے۔
    صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ  کار تیز رفتاری کےباعث نصیر کینال میں گری جبکہ   مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ مزید برآں پولیس نے  میتیں کراچی منتقل کردی ہیں جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
    کراچی: ٹنڈو الہ یار کی نصیر کینال میں تیز رفتار کار جا گری جس کے باعث کار میں سوار چاروں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی تھے، جن میں ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی شان، عبدالاحد، عدیل اور سمیر کے ناموں سے کی گئی۔ متوفی عبدالاحد دوستوں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملنے میرپور خاص جا رہا تھا۔ حادثے  میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔  
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کو شہریوں نے تفریح مقام بنادیا۔عید کی پہلی رات لوگ آگ دیکھنے آگ کے مقام آگئے، سیلفیاں بنائیں۔ موقع پر تعینات پولیس اہلکار لوگوں کو آگ کے قریب جانے سے روکنے کے بجائے تماشا دیکھتے رہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ بھی موقع پر موجود ہے.