ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز پر سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی اور موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو کسی بھی صورت میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے آئندہ جماعت نویں اور جماعت دسویں کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے، امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 50  طلبہ شریک ہوں گے، جن کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز کی مکمل فہرست بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے، کراچی بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ تمام طلبا کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ کی ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز پر سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی اور موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو کسی بھی صورت میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امتحانی مراکز کسی بھی

پڑھیں:

جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے ہمراہ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی صورتحال امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے، فلسطینیوں کے لیے ملک بھر میں ہم بیداری کی مہم چلائیں گے، تاکہ ہماری قوم، امت مسلمہ اور اس کے حکمران یکسو ہوکر مظلوم فلسطینیوں کے مداوے کے لیے کچھ کردار ادا کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی نے فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے ہمراہ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی صورتحال امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے، فلسطینیوں کے لیے ملک بھر میں ہم بیداری کی مہم چلائیں گے، تاکہ ہماری قوم، امت مسلمہ اور اس کے حکمران یکسو ہوکر مظلوم فلسطینیوں کے مداوے کے لیے کچھ کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 27 اپریل کو مینار پاکستان پر بہت بڑا جلسہ اور مظاہرہ ہو گا، جس میں مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مجلس اتحاد امت کے نام سے ایک پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں، لاہور میں اجتماع بھی اسی پلیٹ فارم کے تحت ہو گا، جس میں تمام مذہبی پارٹیاں اور تنظیمیں شریک ہوں گی اور مینار پاکستان جلسے میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کا بڑا واضح موقف ہونا چاہیے مگر ایسا نہیں ہے اور یہ امت مسلمہ کی کمزوریاں ہیں، امت مسلمہ کو اپنے حکمرانوں کے رویے سے شکایت ہے کہ وہ اپنا حقیقی فرض کیوں ادا نہیں کررہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ اور انسانیت کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے، اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں ظلم کر رہا ہے، اس پر ہمارا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں اس حوالے سے اپنا موقف واضح کریں، اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں اور ظالموں کی مذمت کریں، چاہے وہ امریکا ہو یا اسرائیل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سب کو آئین اور جمہوریت کی بالادستی ہونی چاہیے اور سب کو قبول کرنی چاہیے، اور تمام اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی، جماعت اسلامی کا فلسطین پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کے لیے کیوں ملتوی ہوئے؟
  • کوئٹہ، محکمہ تعلیم کی تنظیموں کے احتجاج کے باعث بورڈ امتحانات ملتوی
  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی
  • بلوچستان میں انٹر کے امتحانات تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے، چیئرمین بورڈ
  • جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • کراچی؛ مراکز کی کمی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے
  • پی ایس ایل 10، دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج