ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گداگری، دھوکا دہی اور جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا، مسافر خاتون کی شناخت مائی داملو کے نام سے ہوئی، خاتون مسافر وزٹ ویزا پر مبینہ طور پر بھیک مانگنے کی غرض سے یو اے ای جا رہی تھی، مذکورہ مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا، آئی بی ایم ایس کے مطابق مذکورہ مسافر سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ ہو چکی تھی۔

دوسری کارروائی میں جعلی شناخت پر غیر قانونی شہریت حاصل کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا گیا، مسافر ایتھوپین ائیر لائن سے پاکستان پہنچا، مسافر ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچا جس پر "ڈی پورٹیشن" کی مہر ثبت تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق  مسافر نے جنوبی افریقا کی شہریت غیر قانونی طریقے سے حاصل کی تھی۔

مسافر کا اصل نام پاکستانی برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق علی رضا ہے جبکہ جنوبی افریقا کے پاسپورٹ پر اس کا نام سلیمان غانچی رضا درج ہے۔ مزید براں مسافر غیر قانونی طریقے سے جنوبی افریقا سے زمبابوے داخل ہوا، جہاں اسے گرفتار کر کے 2 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا بعد ازاں، پاکستانی سفارت خانے نے اس کی پاکستانی شناخت کی تصدیق کر کے ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کیا اور اسے پاکستان واپس بھیج دیا۔  

تیسری کارروائی میں ایف آئی اے امیگریشن نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا، مسافر کی شناخت محمد صالح کے نام سے ہوئی، مسافر کے پاسپورٹ پر مبینہ طور پر ٹیمپرنگ پائی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاس جعلی کینیڈین ویزا تھا، جو ایک ایجنٹ نے فراہم کیا تھا۔  

ایف آئی اے کے مطابق اس نے سوشل میڈیا پر سید غلام شاہ عباس نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا تھا، ایجنٹ نے اسے کینیڈا میں ملازمت کا جھانسہ دیا، ایجنٹ نے 5 لاکھ روپے میں جعلی ویزا فراہم کرنے کے معاملات طے کیے، جس کے لیے مختلف ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگیاں کی گئیں۔ 

ایف آئی اے کے مطابق مسافر سے جعلی ویزے اور جعلی کینیڈین اسٹیمپ کی تصاویر بھی برآمد ہوئیں، مسافروں کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-01-13

 

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ ڈیفنس سی میں شہری پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے نواز شریف انڈرپاس کے قریب رنگ روڈکو پیدل عبورکیا۔ ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کردوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈالی۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نان کسٹم پیڈ موبائل اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث متعدد افراد گرفتار
  • کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
  • کراچی: بریک فیل ہونے پر چلتی بس سے چھلانگ لگانے والی خاتون جاں بحق
  • لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار
  • کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • ڈکی بھائی کو گرفتار کرنے والے این سی سی آئی اے افسر سرفراز چوہدری کے ’ڈمی‘ کا وی ٹو میں انتہائی دلچسپ انٹرویو
  • سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل
  • اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد