اسلام ٹائمز: تاجر رہنما شاکر فینسی نے کہا کہ میٹھادر، اولڈ سٹی ایریا اور صرافہ بازار بھی فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے بند رکھا گیا۔ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور بدترین ظلم کے خلاف کراچی کی ہول سیل مارکیٹیں بھی بند ہیں۔ تاجر رہنما عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار آج بند رہی، اس کے علاوہ آرام باغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کراچی کے تاجروں کی اس ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند کر رکھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے تاجروں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف ہڑتال کی، جس کے باعث شہر کی تمام مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہیں۔ تفصیلات کے مطابق تاجر رہنما رضوان عرفان نے تاجروں سے درخواست کی تھی کہ آج مارکیٹیں بند کرکے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں، انہوں نے اسرائیلی بربریت کی مذمت بھی کی جس کے بعد آج شہر قائد میں موبائل مارکیٹ، الیکٹرانکس مارکیٹ، ہول سیل مارکیٹیں، جوڑیا بازار، آرام باغ سمیت دیگر تجارتی مراکز میں دکانیں اور کاوربار بند رہے۔ تاجر رہنما شاکر فینسی نے کہا کہ میٹھادر، اولڈ سٹی ایریا اور صرافہ بازار بھی فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے بند رکھا گیا۔ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور بدترین ظلم کے خلاف کراچی کی ہول سیل مارکیٹیں بھی بند ہیں۔ تاجر رہنما عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار آج بند رہی، اس کے علاوہ آرام باغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کراچی کے تاجروں کی اس ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند کر رکھا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی عوام سے تاجر رہنما نے کہا کہ

پڑھیں:

فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین سمیت دیگر ممالک کے سپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شریک ممالک کے سپیکرز،  پریذائیڈنگ افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اْمہ کو فلسطین پر متحد ہو کر  مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے، فلسطینیوں پر ریاستی دہشت گردی دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فلسطین کے سپیکر سے ملاقات کی اور فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی ماؤں، بچوں اور بزرگوں کا درد محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کی پارلیمان اور عوام مشکل گھڑی میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان فلسطینی عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کی پارلیمان نے فلسطینیوں کے حق میں متعدد قراردادیں منظور کیں ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • فلسطینیوں سے یکجہتی، خیبر پختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
  • جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان