2025-04-23@21:08:42 GMT
تلاش کی گنتی: 560

«اجلاس میں بلوچستان»:

(نئی خبر)
    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ ہوئی ہے، پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، تاہم پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی  ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز بھی مذکورہ علاقے کی جانب روانہ...
    — فائل فوٹو بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود اور موسم ہلکا سرد ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کے پی میں بارش و برفباری، رابطہ سڑکیں بند آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف شمالی اضلاع میں بھی مطلع ابر آلود ہے۔آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔اس دوران کوئٹہ، چاغی، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ، زیارت میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔
    ---فائل فوٹو بلوچستان میں مختلف بند شاہراہیں کھل گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے بھر کی مختلف بند شاہراہیں کھل گئی ہیں اور ٹریفک بحال ہو گیا ہے۔کوئٹہ سے کراچی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے، مستونگ، قلات اور خضدار کے مقام پر شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کوئٹہ سے نوشکی اور تفتان شاہراہ پر بھی ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مختلف شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج کے باعث ٹریفک معطل تھا اور اس دوران مسافروں کو مشکلات کا...
    پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے فلسطین کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کی مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سالانہ فلسطین کانفرنس آج کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے سیاسی، مذہبی اور قبائلی رہنماؤں کو دعوت دی۔ انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، نیشنل پارٹی کے ترجمان احمد علی لانگو، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین واحد بلوچ، غلام نبی مری، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم...
    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل سیٹس 333 سے کم کرکے 194 تک محدود کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے وفاق سے فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔   مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل سیٹس کم کرنا ناانصافی ہی نہیں بلکہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں ریاستی ناکامیوں اور پاکستان کی پالیسیوں کا خمیازہ پہلے ہی عوام بھگت رہے ہیں۔   ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کا سب سے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 2 سال سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ اور اب میں ناقص کارکردگی پر اس محکمے کو ختم کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہی 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے۔ اس رقم کی تقسیم کےلیے محکمے کے سالانہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ 30 کروڑ روپے کی تقسیم کےلیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں، گزشتہ 2 برس سے مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ 30 کروڑ روپے کی رقم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زکوٰۃ کا محکمہ ختم کرنے کا اعللان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان کے سرکاری افسران  زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کے زکوٰۃ مستحقین کو محکمے کی جانب سے سالانہ 30 کروڑ روپے تقسیم کیے جاتے ہیں، جبکہ محکمے پر سالانہ ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کے لیے 80 گاڑیاں ہیں، اور گزشتہ 2 برس سے مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے مستحقین زکوٰۃ کو رقم تقسیم کرائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں زکوٰۃ اور صدقات کا حقدار کون...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوگئے، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں سالانہ بلوچستان میں 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے، اس رقم کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی، ناقص کارکردگی پر میں...
    کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوگئے، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں سالانہ بلوچستان میں 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے، اس رقم کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی، ناقص کارکردگی پر میں محکمہ...
    بی این پی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قائد اختر مینگل و دیگر کیخلاف مقدمات کیخلاف احتجاجا از خود گرفتاری پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے میں از خود گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ شب بی این پی کے کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و ضلعی کابینہ کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کا انعقاد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے بیٹے گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کیخلاف وڈھ میں مقدمہ اور بلوچستان کے مخدوش حالات کے حوالے سے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری...
    ژوب(نیوزڈیسک)بلوچستان کے علاقے ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکےحکام نے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کردی۔بلوچستان کے ضلع ژوب اور قریبی علاقوں میں ہفتہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں 8 مارچ کو تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی بہت سے لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں اور کام کی جگہوں سے باہر نکل آئے۔ جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ...
    شہری یقینی بنائیں کہ امداد دہشت گردوں کے بجائے صحیح حقدار تک پہنچے، وزارت داخلہ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اورعطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی،سپاہ محمد پاکستان،جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی،لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ اور ملت اسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔کالعدم تنظیموں میں خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حامی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلکن...
    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکرٹری وزارت مواصلات،سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں بلوچستان کے روڈ نیٹ ورک، ہاؤسنگ کے شعبے میں نئے منصوبوں کے آغاز، اسلام آباد میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سیکرٹری وزارت مواصلات نے ملاقات کی جس میںبلوچستان میں جاری این ایچ اے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زورگیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے سیکرٹری مواصلات سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پورے ملک خصوصا بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے میں این ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں جاری منصوبوں پر کام تیز...
    سرکاری اعلامیہ کے مطابق تین مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی أمور میں ناکامی کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا۔ مبینہ طور پر تینوں ڈپٹی کمشنرز حکام بالا کی ہدایات کے مطابق احتجاج ختم کروانے میں ناکام رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی أمور میں ناکامی کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا۔ تینوں ڈپٹی کمشنرز حکام بالا کی ہدایات کے مطابق احتجاج ختم کروانے میں ناکام رہے تھے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات لیفٹیننٹ (ر) بلیل شہیر، ڈپٹی کمشنر سوراب کیپٹن (ر) زوالفقار علی اور ڈپٹی کشمنر مستونگ کیپٹن (ر) میرباز خان کو ایس...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہوجاتے ہیں، ہر قسم کی رکاوٹیں لگا دی جاتی ہیں۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتِ حال پر کہا ہے کہ ہر آنے والا دن پاک افغان تعلقات میں خرابی کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے حکومت کو باور...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں میٹرک کے حالیہ امتحانات میں نگران عملے کا اپنے ہی بچوں کو پرچے دلانےکا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان بورڈ کی جانب سے صوبے کے 22 سینٹر ز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز اعظم بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کے قوانین کے مطابق امیدوار کا خونی رشتے دار اسی سینٹر میں تعینات نہیں ہوسکتا۔اعجاز اعظم بلوچ نے کہا کہ اس کے باوجود میٹرک کے حالیہ امتحانات میں صوبے کے 22 سینٹرز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی ہوئی ہے جو اپنی نگرانی میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو...
    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بنوں کینٹ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ سرفراز بگٹی...
    اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت آج چیف منسٹرسیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح پر ہونے والے گذشتہ اپیکس کمیٹی اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔...
    بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لئے  گئے تھے۔
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر مسلح دہشت گردوں نے گاڑیوں پر حملہ کر دیا، مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد گیس باؤزر جلا دیے۔نجی چینل کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روکا، اس دوران پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔دہشت گردوں نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، جنہوں نے نے ایک درجن سے زائد گیس باؤزر کی گاڑیاں جلا دیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر فورسز کی بھاری نفری کو جائے وقوع کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد مسلح دہشت گرد فرار...
    بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لئے  گئے تھے۔
    بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لیے گئے تھے۔
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے وزرائے اعلیٰ بلوچستان اور سندھو نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ وزرائے اعلیٰ نے اپنی حکومت کی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔. اعلامیہ کے مطابق سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔. بلاول بھٹو نے کہا کہ عوامی مسائل حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
    بلاول ہاؤس کراچی میں ایک ملاقات کے دوران چیئرمین پی پی پی کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ان کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کی سکیورٹی کی صورت...
    —فائل فوٹو پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آج شام تک بلوچستان کے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق چمن، قلعہ عبدللّٰہ، جنگل پیر علیزئی، گلستان، سرانان، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پرانا چمن میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ان علاقوں کے علاوہ زیارت، کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کنجوغی میں برف باری ہوئی ہے، کان مہتر زئی میں  برفباری سے نیشنل ہائی وے این 50 کوئٹہ ژوب شاہراہ آمد و رفت کے لیے جزوی متاثر ہوئی ہے۔ شمالی بلوچستان میں موسم سردوادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ چمن میں تیز طوفانی ہوائیں چلنے سے...
    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ،زیارت ، چمن ، مستونگ اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی ،ژوب اور شیرانی میں بھی بادل گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 اور قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، ژوب ایک اور چمن میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13، تربت میں16، نوکنڈی میں 7، گوادر میں 17 اور جیوانی میں 19...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام سرور زہری اور مولانا امان اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، مرحوم سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق مرحوم کے فرزند اور اُن کے سیاسی جانشین تھے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جے یو آئی کے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت افسوسناک ہے، ج ے یو آئی اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے بلوچستان میں دو رہنماؤں کے قتل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز آپریشن کے باوجود دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے بلوچستان میں پارٹی کے صوبائی رہنماؤں وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی مذمت کی اور کہا کہ دونوں رہنماؤں کی  شہادت افسوس ناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے اور  ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت...
    سٹی42:  جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وڈیرہ غلام سرور زہری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، مرحوم سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق مرحوم کے فرزند اور اُن کے سیاسی جانشین تھے۔ جے یو آئی کے ترجمان نے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔  اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی  شہادت افسوسناک ہے، جے یو آئی اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش  انھوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا...
    نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے صوبائی رہنماء غلام سرور زہری اور انکے ساتھ جانبحق، جبکہ محافظ زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام سرور زہری قاتلانہ حملے میں جانبحق ہو گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں تراسانی کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے صوبائی رہنماء غلام سرور زہری اور ان کے ساتھی مولوی امان اللہ موسیانی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کے محافظ زخمی ہو گئے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ غلام سرور زہری سوراب میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے گئے تھے، تاہم واپسی پر ان پر نامعلوم مسلح افراد...
     بلوچستان کے 20 اضلاع میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر تعلیمی ادارے کھل گئے  ۔صوبے کے سرد علاقوں کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔صوبے کے اسکولوں میں داخلہ مہم بھی شروع کر دی گئی ۔صوبے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچے سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
    بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں مطلع صاف رہنے کا امکان دوسری جانب جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت...
    بلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے سے نکل گیا، جمعہ کو بار کھان میں دس، قلات میں چھ اور سبی میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت اور کوئٹہ میں تین تین اور قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
    اجلاس میں وزارت داخلہ نے شاہراہوں کی بندش اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ سمیت دیگر اہم فیصلے ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آج چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں امن و امان اور قومی شاہراہوں کی غیرقانونی بندش سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک 76 مرتبہ قومی شاہراہوں کی بندش کے واقعات رونماء ہوئے ہیں۔ شاہراہوں کی بندش سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے تسلسل سے شاہراہوں کی بندش...
    کربلائی امام بارگاہ مسجد حسینی ڈیرہ مراد جمالی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جلد ہی مومنین کے تعاون سے ایک دینی تعلیمی و تنظیمی مرکز قائم کیا جائیگا۔ جو عوام کیلئے خوشخبری ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیر آباد کا اہم شہر ہے۔ یہاں مین شاہراہ پر دینی و تنظیمی مرکز قائم کرکے عوام کو خوشخبری دیں گے۔ یہ بات انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کے ہمراہ کربلائی امام بارگاہ مسجد حسینی ڈیرہ مراد جمالی کے دورے کے موقع پر اجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوئے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کی زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے کسی شہر سے اب تک چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔کراچی میں بھی زونل کمیٹی کو چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کی زونل کمیٹی کو اب تک چاند کی رویت کی شہادت...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں جمعہ کو امن و امان اور قومی شاہراہوں کی غیر قانونی بندش سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک 76 مرتبہ قومی شاہراہوں کی بندش کے واقعات رونما ہوئے ہیں شاہراہوں کی بندش سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان نے تسلسل سے شاہراہوں کی بندش کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی مرتب...
    لاہر(نیوز ڈیسک)پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں برف باری سے نظارے حسین ہوگئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ، سبی، قلات میں بادل خوب برسے، مری میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ بالائی علاقوں کی شاہراہیں بند، گلگت میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات سے بند ہو گئی، داسو کے قریب بارش کی وجہ سے پہاڑ سرک گیا، کئی افراد پھنس گئے، لال پڑی کے مقام پر سیلابی ریلا سڑک بہا کر لے گیا۔ گلیات...
    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج صوبائی اسمبلی کے موجودہ ایوان کو منہدم کرکے نیا ہال کسی متبادل مقام پر تعمیر سے متعلق رائے لی جائے گی، دو قراردادیں بھی کارروائی کا حصہ ہوں گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے اسپیکر عبداالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہوگا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایوان میں تجویز پیش کریں گے کہ بلوچستان اسمبلی کا 38سال قبل تعمیر ہونے والے ہال (ایوان) خستہ حال ہوچکا ہے جسے منہدم کر کے اسکی جگہ نیا ہال تعمیر کیا جائے جو نسٹ یونیورسٹی کے قریب یا سریاب روڈ پر تعمیر کیا جائے۔ اجلاس میں ارکان سے اس تحریک پر رائے لی جائے گی، اجلاس میں صوبائی...
    شمال مغرب میں واقع رقبے کے اعتبار سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی برس سے شدید بد امنی کی لپیٹ میں ہے۔ آئے روز قومی شاہراہوں پر عسکریت پسندوں کی جانب سے ناکہ بندی اور احتجاج کے سبب شہریوں کا زمینی راستوں سے سفر کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ رواں ماہ کے دوران کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بولان کے مقام پر عسکریت پسندوں نے گاڑیوں کی تلاشی لی جبکہ اسی ماہ کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ پر بارکھان کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ لگا کر شناخت کی بنیاد پر 7 افراد کو قتل کردیا ایک جانب جہاں بد امنی کے واقعات سفر کر نے میں حائل ہو رہے ہیں وہیں آئے روز کوئٹہ کراچی قومی...
    گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر (Mrs. Henny de Vries) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈ کے خوشگوار تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی سیاسی و معاشی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ دونوں ممالک کے درمیان کئی نئے شعبوں میں مزید تعلقات قائم کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی صورتحال گمبھیر ہوتی جا رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے زیر زمین پانی کی سطح اوپر لانے کے لیے مختلف...
    سٹی42:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں ہے ، بلوچستان میں جو حالات بنے ہوئے ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے کل میری بیان کی مذمت کی ہے انکی مرضی ہے،انکے اپنے وزیر یا ایم پی اے جن سے اسلحہ چھینا گیا تھا وہ اسلحہ تو واپس دلا دیں۔ انھوں نے لگام لگانے کی کوشش کی ہے لیکن ان سے ہو نہیں رہا،بلوچستان میں جو حالات بنے ہوئے ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 بلوچستان کے کچھ اضلاع میں امن...
    ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے بیان میں کہا گیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عدم موجودگی میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی کارروائی کا واضح اور منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عدم موجودگی میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کو انتقامی کارروائی قرار دی ہے۔ اپنے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا کہ قاٸد وحدت سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے اور ایک سچے محب الوطن شخصیت ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی کارروائی کا واضح اور منہ...
    صوبہ بلوچستان کے 4 حساس اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم چھٹے دن بھی جاری رہی ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)کے مطابق بلوچستان میں 4 ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم جاری ہے۔ای او سی مہم کے دوران بچوں کوانسداد پولیوکے ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں۔انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن ہدف ہے۔
    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے تاجکستان سے پانی لاکر بلوچستان کو سرسبز بنانے کی خوشخبری تو سنا دی ہے لیکن پانی اور واخان کوریڈور پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین اسے زمینی حقائق کے برعکس کہہ کر سیاسی بیان قرار دے رہے ہیں۔ کچھ روز قبل پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو صاف پانی فراہم کرنے کی خوشخبری سنائی جو ان کے مطابق تاجکستان سے چترال لا کر پھر گوادر پہنچایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کو واخان کوریڈور میں شمولیت کی دعوت آصف علی زرداری نے شرکا کو بتایا کہ اس حوالے سے ایک فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے،...
    فائل فوٹو مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا، کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری ہے۔چمن سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں ژالہ باری تو کہیں برف باری ہورہی ہے۔بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔دوسری جانب لاہور، ملتان، چیچہ وطنی اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کے تحت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف بار ی کا ا مکان ہے۔محکمہ...
    —فائل فوٹو پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے، بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کر دی۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخلمحکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل ہونے اور سولہ اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کردی۔ 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ برف باری...
      نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے۔ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے یہ بات کہی ہے۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے متناسب نمائندگی کا طرزِ انتخاب اختیار کرنا ہو گا۔ لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی بحران، قومی سیاسی ڈائیلاگ سے حل ہو گا۔
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق ایڈووکیٹ جنرل، معروف قانون دان اور ادبی شخصیت صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی بلوچستان نے مرحوم کی قانونی، ادبی اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے بلوچستان ایک باصلاحیت قانون دان اور نامور ادبی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے،صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کی قانونی بصیرت، پیشہ ورانہ دیانت داری اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ ایک کہنہ مشق قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دانشور اور ادبی شخصیت...
    بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم  آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبد اللّٰہ اور چمن میں انسدادِ پولیو کی مہم  آج دوسرے روز جاری ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک کے چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو کی مہم جاری رہے گی۔ ای او سی حکام کے مطابق مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا گیا ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم 27 فروری تک جاری رہے گی۔ طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع...
    بلوچستان میں بارش اور برف باری کا دوسرا سسٹم آج سے اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔صوبے میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔موسمیاتی ماہرین نے 24 فروری سے ایک غیر معمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح...
    بلوچستان میں بارش اور برف باری کا دوسرا سسٹم آج سےاثرانداز ہونے کا امکان ہے۔ صوبے میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے 24 فروری سے ایک غیر معمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد ہے۔ آج کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی...
    بلوچستان کے چار اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم جمعرات سے شروع کر دی گئی ہے۔بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کا آغاز کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ جیسے حساس اضلاع میں کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل ان چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں 27...
    بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع کر دی گئی ہے۔ بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔  مہم کا آغاز کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللّٰہ جیسے حساس اضلاع میں کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل ان چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں 27 فروری تک انسدادِ پولیو کی مہم جاری رہے گی۔  طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی ابھی تک برقرار ہے۔ 
    لیاقت بلوچ— فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے۔ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: لیاقت بلوچرہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گبے بیان میں کہی ہے۔ایک بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہونے سے عوامی اعتماد زیرو لیول پر آ گیا ہے۔
    گوادر:امیر جماعت اسلامی بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ آفاق کے زیر اہتمام مقامی اسکول میں دو روزہ ایجوکیشن گالا تقریب کے دورے روز خطاب کررہے ہیں
    ڈیرہ غازی خان (اے پی پی)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے بارکھان کے علاقہ رڑکن سانحہ پر شدید دکھ اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 شہدا کے جسد خاکی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردی گئی ہیں۔
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت وزیراعلیٰ ہائوس تک محدود ہو گئی، صوبہ اس وقت قابل رحم ہے، بلوچستان کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، نعرے ضرور لگائے گئے کہ صوبہ گیم چینجر بنے گا، لیکن پاکستان کے دشمنوں نے گیم الٹ دی۔بلوچستان اس وقت شدید بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدرسہ ریاض العلوم ژوب بلوچستان میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان حافظ نور علی، عبدالحمید منصوری، امیر جماعت اسلامی ژوب فہد احمد اور مہتمم مدرسہ ریاض العلوم مولانا امان اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان...
    سا بق امیر جماعت اسلامی سراج الحق مدرسہ ریاض العلوم ژوب بلوچستان میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    اپنے بیان میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پورے ملک میں بدامنی عروج پر ہے۔ سندھ میں ڈاکو راج اور اغواء برائے تاوان، جبکہ بلوچستان اور کے پی میں معصوم انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بارکھان میں 7 بے گناہ افراد کی شہادت المناک واقعہ ہے۔ جس میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کیا جائیں۔ بلوچستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ اس خون ریزی کا سد باب ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں بارکھان بلوچستان میں پنجاب جانے والی مسافر کوچ کے بے گناہ مسافروں کے بے رحمانہ...
    کوئٹہ:وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں کو عالمی معیار کے طبی ادارے بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمۂ صحت بلوچستان اور پنجاب کے ماہرینِ طب نے محکمہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کیے جائیں گے۔ سرفراز بگٹی نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں جدید ترین...
    سرفراز بگٹی--فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں کو مثالی طبی ادارے بنائیں گے۔بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ان کو محکمۂ صحت بلوچستان و پنجاب کے ماہرینِ طب کی محکمہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا: سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اجلاس...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ’’علاقائی روابط اور پاکستان ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں انہوںنے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوش حالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔زرداری نے کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے اہم مواقع فراہم...
      (سی پیک) اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوش حالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے اہم مواقع فراہم کرتا ہے ، خطاب صدرمملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں اور فزیبیلٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے ۔اسلام آباد میں ’’علاقائی روابط اور پاکستان:ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک ۔چین اقتصادی راہداری...
      وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی صدرزرداری اورپارٹی چیئرمین بلاول سے ملاقات متوقع وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین کی فریال تالپور سے ملاقات پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ، وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی اسلام آباد میں...
    سبی (آن لائن)سبی سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 3 اعشایہ 3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے 87 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    فرانس میں پاکستان کی سفیر اور یونیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو کے پلینری اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے  یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے بریفنگ دی۔انہوں نے یونیسکو کے مقاصد کے حصول، علاقائی تعاون کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ نے حال میں فرانس میں اپنی بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور وہ فرانس میں پاکستانی مصنوعات، تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور فرانس کے درمیان مزید بہتر تعلقات کےلیے کوشاں ہیں۔انہوں جنگ کو انٹر ویو میں بھی اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فرانس یورپی یونین کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ اس کے دیرینہ تعلقات...
    اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے اور بہت عرصے پہلےگوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگرکیا تھا اور اب دنیا...
    اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں اور فزیبیلٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ’’علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوش حالی  کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لیے 14 میل دور تاجکستان سے پانی لارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاندار استقبال پاکستان کے لیے علاقائی رابطوں سے ابھرتے ہوئے مواقع کے موضوع پر اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، بہت عرصہ پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا، ، سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ثابت ہوگا، بلوچستان کے لیے 14 میل...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو  نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالم اسلام امریکا اسرائیل کے منصوبے کے خلاف متحد ہو جائے۔ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائیل سول حکومت کی ناکامی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں سے محبت ہر پاکستانی کی رگ میں ہے۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کرم میں امن معاہدہ کو سبوتاژ کرنا تباہ کن...
    بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 12 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔ زلزلے کی شدت سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے ابھی تک صوبے کے کسی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز...
    قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال اب کسی سے پوشیدہ نہیں، حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی سالمیت سے متعلق پالیسیاں ایوان نہیں بند کمروں میں بنائی جارہی ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال اب کسی سے پوشیدہ نہیں، حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں۔؟ کب ملک کیلئے سوچیں گے۔؟ قانون...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت نے ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نوجوان پائلٹ ترقیاتی پروگرام (وائی پی ڈی پی - 1) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید فلائٹ ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں ۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ یہ اقدام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار اٹھایا گیا ہے جو ہوابازی کے فروغ میں سنگ میل...
    بلوچستان حکومت نے ایک انقلابی اقدام کرتے ہوئے نوجوان پائلٹس کے لیے ایک جامع پروگرام کی منصوبہ سازی کرلی۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ  نوجوان پائلٹس کے لیے انقلابی اقدام وائی پی ڈی پی 1 پروگرام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار کیا جارہا جو ہوابازی کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت نوجوان پائلٹس کو 200 اضافی فلائٹ آورز کی تربیت دی جائے گی جس سے ان کے عملی مہارتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹس کو نہ صرف معیاری تربیت دی جائے گی بلکہ انہیں مالی معاونت...
    عطا شاد کی شاعری میں جہاں بلوچستان کا متنوع حسن اور لہجہ بولتا ہے وہاں عطا شاد کی شاعری میں بلوچستان کا المیہ اور کرب بھی پوری شدت کے ساتھ دکھا ئی دیتا ہے۔ عطا شاد کے کالج کے پرانے دوست دانشور ادیب سابق چیف سیکرٹری بلوچستان حکیم بلوچ مرحوم جنہوں نے عطا شاد پر کتاب شبیہہ شاد بھی لکھی اُن کے سمیت بہت سے محققین کا کہنا یہی ہے کہ معروف اردو شاعر حسرت موہا نی کی طرح عطا شاد نے بھی اپنے سیاسی نظریات اور عمل کو اپنی شاعری سے دور رکھا ، اگرچہ حسر ت موہا نی کے اعتبار سے یہ باکل درست ہے اُن کا صرف ایک شعر ہے مشقِ سخن جاری چکّی کی مشقت بھی...
    گزشتہ روز زرداری ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین بلوچستان اسمبلی نے پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سردار فیصل خان جمالی،سردار بابا غلام رسول عمرانی،ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولا،مشیر کھیل و امور نوجوان مینا مجید، سینیٹر سردار محمد عمر کورگیج، پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ آئی ٹی سردار زادہ صمد خان گورگیج، صوبائی وزیر برائے آبپاشی محمد صادق عمرانی، سینیئر رہنما علی مدد جتک،صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ،صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی، پارلیمانی سیکرٹری انرجی میر اصغر رند، مشیر برائے محکمہ بلدیات حمزہ زہری،صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہ یار ڈومکی...
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش ناکام ہوگئی، پیپلزپارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے بگٹی پر اعتماد کا اظہارکردیا۔ صوبائی وزیرعلی حسن زہری ان ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششیں کر رہے تھے، اختلافات پر بلوچستان کےارکان کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلال ہاؤس کراچی میں طلب کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں ایم این اےملک شاہ گورگیج کوصلح کاٹاسک مل گیا، ملک شاہ گورگیج وزیراعلیٰ اورعلی حسن کے درمیان صلح کرائیں گے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں گذشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں اجلاس کی صدارت فریال تالپورنے کی۔ اجلاس میں فریال تالپراوراعجازجکھرانی کی گروپس سطح پراراکین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں اورملاقاتوں میں ارکان کے صوبائی حکومت پرشکوے وشکایاتیں کی گئیں۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے عمران حیات، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں ریلوے کے میگا منصوبہ جات، ریلوے کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران حیات نے ڈپٹی چیئرمین کو بلوچستان میں جاری ریلوے منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلوچستان میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع اور بہتری کے لیے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سبی سے ہرنائی ریلوے ٹریک کی...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے شہر ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ژوب اور گرد و نواح کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ گوجرانوالہ: فیکٹری میں...
    بلوچستان کے شمال اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔بارش کوژک ٹاپ، توبہ اچکزئی، شیلا باغ، خانوزئی اور زیارت میں بھی ہوئی۔علاوہ ازیں افغان بارڈر سے متصل بلوچستان کے بالائی مقامات پر ہلکی برف باری ہوئی ہے۔
    اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس محمد شفیع صدیقی، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ سے عہدوں کا حلف لے رہے ہیں
    ہرنائی(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ واقعے پر صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلٰی بلوچستان نے مذمت کی ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی پرآئی ای ڈی میں دھماکا ہوا۔ لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکا کان کنوں کی گاڑی پر ہوا۔ لیویز کے مطاق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی واقعے میں 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنرہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی کان کن مزدورتھے، لاشیں اورزخمی کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کیاگیا ہے۔...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔ ڈیرہ بگٹی میں تقریب سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب سوئی کے بچے بھی وہاں پڑھیں گے جہاں سرداروں کے بچے پڑھتےہیں، غریب کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، میرٹ پر داخلے دیے جائیں گے، پورے بلوچستان سے 30 ہزار نوجوان باہر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، میں نے کہا تھا سوئی ماڈل ٹاؤن بنے گا، آج ہم اسے دوبارہ شروع کررہے ہیں، سوئی میں ہر گلی کو پکا کیا جائے گا۔ حکومت نے عدلیہ کی ساکھ اور خود مختاری کونقصان پہنچایا: علی ظفر پی ٹی آئی...
    بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کا شاہرگ اسپتال میں علاج جاری ہے، تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب تھا۔
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق اور متعدد کان کن زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر...
    بلوچستان میں طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز کی فراہمی سے طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو سفری سہولت میسر آئے گی۔ یہ بھی پڑھیےبلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کو قابل عمل بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبات کو پنک اسکوٹیز اور طلبا کو الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ اس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے آج وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین...
    کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، لہذا ان منصوبوں کو فوری اور موثر انداز میں مکمل کیا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر اور سابق سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی بلوچستان میں زراعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کررہے ہیں
    فرانس میں پاکستان کی سفیر اور اقوام متحدہ کے ادارے یو نیسکو میں  مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی چیئرپرسن سے ملاقات کی۔ملاقات میں یونیسکو میں مشترکہ ترجیحات اور آئندہ سیشن 21 کے بورڈ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں فرانس اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ کےلئے سرگرم عمل ہیں۔اسکے ساتھ ہی وہ یونیسکو میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
    بے یو جے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متنازع قانون کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا اور آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا۔ کیمپ میں بی یو جے کے رہنماؤں سمیت دیگر صحافیوں نے علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ بی یو جے رہنماں نے کہا کہ یہ احتجاج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر کیا جا رہا ہے۔ متنازع قانون کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی پروگرام کے تحت تربیت مکمل کر کے 24 نوجوانوں کا پہلا بیچ سعودی عرب کے لئے روانہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس میں منعقد ہوا، جس میں پروگرام کی موجودہ صورتحال اور اس کی آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بلوچستان کے باہنر نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے لئے بھیجنے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ ہفتے نوجوانوں کا پہلا بیج سعودی عرب روانہ ہوگا وزیر...