ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوگئے، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں سالانہ بلوچستان میں 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے، اس رقم کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی، ناقص کارکردگی پر میں محکمہ ختم کر رہا ہوں، 30 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔
مزیدپڑھیں:گرینڈ الائنس میں شرکت ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھ دیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ناقص کارکردگی پر محکمہ زکو ۃ کروڑ روپے زکو ۃ کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ترقیاتی اسکیموں میں بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت کردی۔
کوئٹہ میں سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسکیموں کی پیشرفت، شفافیت اور موثر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام اضلاع میں تعلیمی ضروریات کا جامع سروے کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تخمینہ، لاگت اور مختص وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ اضلاع کو محکمہ تعلیم کی اسکیموں میں ترجیح دی جائے، خاص طور پر بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو اسکیموں میں فوقیت دی جائے۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کےلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کی جائیں، تعلیم سے جڑی اسکیموں میں کمیونٹی کی رائے کو بھی مدنظر رکھا جائے۔