بلوچستان میں حالات بہت تشویشناک ہیں: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سٹی42:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں ہے ، بلوچستان میں جو حالات بنے ہوئے ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے کل میری بیان کی مذمت کی ہے انکی مرضی ہے،انکے اپنے وزیر یا ایم پی اے جن سے اسلحہ چھینا گیا تھا وہ اسلحہ تو واپس دلا دیں۔
انھوں نے لگام لگانے کی کوشش کی ہے لیکن ان سے ہو نہیں رہا،بلوچستان میں جو حالات بنے ہوئے ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
بلوچستان کے کچھ اضلاع میں امن وامان کی کیا صورتحال ہے؟وہاں پر سیکورٹی فورسز بھی نہیں جا رہی،لوگوں قافلوں کے بغیر نہیں جا رہے۔
وہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،یہ نوگو ایریاز بن گئے ہیں،باقی کچھ اضلاع میں 59فیصد ایریاز کنٹرول میں ہیں، جمہوریت کی بحالی کے لئے سڑکوں،ایوانوں اور عدالتوں میں بھی احتجاج ہوتا ہے۔
آپ لاہور ہائیکورٹ،راولپنڈی اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا الیکشن دیکھ لیں پی ٹی آئی نے جیتا ہے،وہ دن دور نہیں ہے جب وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 25 فروری, 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پشاور:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ہے جب کہ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خو اکے جنوبی اضلاع میں دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ گرمی ہو گی۔
ماہرین نے موسم کے حوالے سے پیش گوئی میں کہا ہے کہ چترال، دیر ،کوہستان ، مانسہرہ، اور سوات کے اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں وگرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گزشتہ روز صوبے کے بیشتر اضلاع دیر، سوات ، کوہستان ،چترال اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔
گزشتہ روز دیر میں 14 ،کالام 9، دروش، 4 پٹن اور بالاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی اور پشاور کا درجہ حرارت 35 ،ڈیرہ اسماعیل خان 39، بنوں 35، کالام 16، مالم جبہ 18، چترال 22، دیر 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔