Jang News:
2025-12-14@09:42:40 GMT

وزیراعلیٰ بلوچستان کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

وزیراعلیٰ بلوچستان کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے۔ اس رقم
کی تقسیم کےلیے محکمے کے سالانہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ 30 کروڑ روپے کی تقسیم کےلیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں، گزشتہ 2 برس سے مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 30 کروڑ روپے کی رقم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محکمہ زکو ۃ کروڑ روپے

پڑھیں:

موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا شیڈول جاری

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر اور وزیراعظم کی سلطان محمد گولڈن کو مبارکباد، سرفراز بگٹی 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
  • پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان
  • پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ آپریشن؛  منشیات سمیت 70 کروڑ  کی اشیا ضبط
  • کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد تک بڑھ گئی
  • ڈکی بھائی کو گرفتار کرنے والے این سی سی آئی اے افسر سرفراز چوہدری کے ’ڈمی‘ کا وی ٹو میں انتہائی دلچسپ انٹرویو
  • موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا شیڈول جاری
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • سندھ میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان
  • سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا