بلوچستان اور سندھ میں بارش کا نیا سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بلوچستان میں بارش اور برف باری کا دوسرا سسٹم آج سے اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔صوبے میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔موسمیاتی ماہرین نے 24 فروری سے ایک غیر معمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں صبح سے مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ? حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت، قلات اور مستونگ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔محکمہ? موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بارش اور برف باری کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم خشک رہے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ لاہور میں سورج کی تپش بڑھنے لگی،صبح میں ہی سورج کے تیکھے وار جاری ہیں ، شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق