کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ کی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ ہوئی ہے، پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، تاہم پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز بھی مذکورہ علاقے کی جانب روانہ ہیں۔
شاہد رند کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
’ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہیں، اور تمام ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔
ترجمان نے عوام سے پرامن رہنے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان جعفر ایکسپریس دہشت گردی کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان جعفر ایکسپریس کوئٹہ جعفر ایکسپریس کی جانب
پڑھیں:
سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
فائل فوٹوبلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خنک ہے۔
محکمۂ موسمیات نے سبی و نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اندرونِ بلوچستان شمالی اضلاع میں موسم ہلکا سرد اور جنوبی وسطی علاقوں میں گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔