Jang News:
2025-04-22@05:55:43 GMT

کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا: سرفراز بگٹی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔

 ڈیرہ بگٹی میں تقریب سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب سوئی کے بچے بھی وہاں پڑھیں گے جہاں سرداروں کے بچے پڑھتےہیں، غریب کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، میرٹ پر داخلے دیے جائیں گے، پورے بلوچستان سے 30 ہزار نوجوان باہر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، میں نے کہا تھا سوئی ماڈل ٹاؤن بنے گا، آج ہم اسے دوبارہ شروع کررہے ہیں، سوئی میں ہر گلی کو پکا کیا جائے گا۔

حکومت نے عدلیہ کی ساکھ اور خود مختاری کونقصان پہنچایا: علی ظفر

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت نے عدلیہ کی ساکھ اور خود مختاری کونقصان پہنچایا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہم تاریخ میں نہیں جانا چاہتے، سوئی سے گیس نکل رہی ہے لیکن آج بھی وہاں کھنڈر نظر آ رہا ہے، اگر  وفاقی حکومت ہمارے ساتھ آتی ہے تو ہمیں خوشی ہو گی۔

سرفراز  بگٹی نے مزید کہا کہ پی پی ایل ہر سال سوئی کے 50 بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائے گی، اسی کے تعاون سے سوئی ماڈل ٹاون بنانے جا رہے ہیں، 10 سال پرانی بلڈنگ کی تعمیرِ نو یہی ادارہ کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پانی کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے، اب 10 لاکھ گیلن پانی سوئی کے لوگوں کا دیا جائے گا، بگٹیوں نے ہمارے اس معاہدے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی

پڑھیں:

کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے: سعید غنی

وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن ہے، کینال کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مختلف فورمز پر کینال کے معاملے کو ایڈریس کیا اور مخالفت کی، اگر ان اعتراضات کو کوئی سنے گا نہیں تو احتجاج ہو گا۔سعید غنی نے کہا کہ کینال کا پروجیکٹ پنجاب حکومت کا ہے، سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کینال پروجیکٹ پر اعتراضات ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جو جماعتیں سڑکیں بند کر رہی ہیں عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہیں ان کو سوچنا چاہیے کہ مشکلات کا شکار شہری کینال نہیں بنا رہے بلکہ وہ تو خود متاثرین میں سے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اور سندھ حکومت اس پر بات چیت کرے اور مسئلے کو حل کرے، کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کینال معاملے پر احتجاج کو بات چیت کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
  • کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے: سعید غنی
  • مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی
  • بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی، آرمی چیف نے دل سے    بات کی: سرفرار بگٹی
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی
  • ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
  • سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے پالیسی سازی کرینگے، سرفراز بگٹی
  • سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
  • بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک